Book Video Consultation
Stay Home
No Waiting in lines
Audio/Video Call
PMC Verified Doctors
Asking For Self, Male 19, Toba Tek Singh
میں بہت چھوٹا تھا غالباً 10 سال کا ہوں گا کہ ایک دن میری دل کی دھڑکن بہت زیادہ تیز ہو گئی۔ یہ کچھ منٹوں کے لئے تھا پھر خود بخود ٹھیک ہو گئی۔ پھر اس کے چھ سات سال بعد یعنی اب سے ایک سال پہلے میں صبح ورزش کے لئے جا رہا تھا کہ دل کی دھڑکن پھر ویسے ہی تیز ہوئی۔ ایسے لگتا تھا کی دل پھٹ جائے گا۔ گھر آیا پانی پیا دائیں کروٹ لیٹا اور ٹھیک ہو گئی۔ اب سے ایک مہینہ قبل میرے ساتھ پھر وہی ہوا۔ دھڑکن 100 سے بھی بہت اوپر چلی گئی اب کی بار یہ دورانیہ تھوڑا زیادہ تھا۔ لیکن پھر دائیں کروٹ لیٹا تو ٹھیک ہو گیا۔ ڈاکٹر کے پاس گیا اس نے کہا کہ کوئی خطرے والی بات نہیں ہے ایسے ہو جاتا ہے۔ پھر اسکے بعد مجھے palpitations شروع ہو گئیں ۔ ECG کروائی نارمل آئی۔ Anxiety کا مریض بھی تھا۔ ڈاکٹر نے کہا کہ یہ اسی کی وجہ سے ہوتا ہے۔ اب میرے دل میں ہر وقت یہی خوف رہتا ہے کہ اب دل کی دھڑکن تیز ہو گی یا اب ہو گی۔ cardiac arrest کا بھی خوف رہتا ہے۔ مجھے اس کا کوئی حل بتائیے؟