Book Video Consultation
- Stay Home
- No Waiting in lines
- Audio/Video Call
- PMDC Verified Doctors
2009 سے ہاتھوں اور پاؤں پر خارش، زخم اور ایڑیوں کا پھٹنا
- Asking for:
- Self
- Patient:
- Female, 30 years old
- Location:
- Bahawalpur
ڈاکٹر صاحب میری عمر 15-16 سال تھی، سن 2009 سے مجھے یہ مسئلہ شروع ہوا ہے۔ اس سے پہلے میں بالکل ٹھیک تھی۔ سب سے پہلے میرے ہاتھوں پر خارش ہونا شروع ہوئی، پھر پورے جسم پر خارش ہونے لگ گئی۔ خارش اتنی زیادہ ہوتی تھی کہ ہاتھوں کے اوپر والے حصے پر زخم ہو گئے اور پیپ بہنے لگی۔ اس وقت میں نے چھوٹے ڈاکٹروں سے علاج کروایا۔ دوائی لینے سے آرام آ جاتا تھا، لیکن پھر وہی مسئلہ دوبارہ ہو جاتا تھا۔ اس وقت ٹیسٹ وغیرہ نہیں کروائے تھے۔ 2009 سے لے کر اب تک یہی مسئلہ چل رہا ہے۔ جب موسم بدلتا ہے، یا جب گندم کی کٹائی شروع ہوتی ہے، تو میری ایڑیاں پھٹنا شروع ہو جاتی ہیں اور خارش بڑھ جاتی ہے۔ خارش ہاتھوں کی تلیوں پر، پاؤں کی تلیوں پر، ایڑیوں پر، اور ہاتھوں اور پاؤں کی انگلیوں اور ناخنوں پر ہوتی ہے۔ انگلیوں کے درمیان بھی زخم ہو جاتے ہیں اور ایڑیوں پر خارش ہوتی ہے اور ایڑیاں پھٹ جاتی ہیں۔ اگر میں جوتے اور جرابیں پہن کر رکھوں تو میری ایڑیاں بالکل ٹھیک ہو جاتی ہیں۔ اگر میں 2-3 دن جوتوں کے بغیر پھروں تو پھر ایڑیاں پھٹنا شروع ہو جاتی ہیں، زخم ہونے لگتے ہیں اور خارش ہونے لگتی ہے۔ ڈاکٹر نے جن چیزوں سے منع کیا تھا، میں نے وہ سب چھوڑ کر دیکھا ہے، انڈے چھوڑے، بڑا گوشت چھوڑا، گرم چیزیں چھوڑیں، لیکن یہ بیماری ہاتھوں اور پاؤں پر زیادہ ہے۔ جسم کی خارش کے لیے کوئی بھی موئسچرائزر کریم یا ڈاکٹر کی لکھی ہوئی ٹیوب 2-3 دن لگاتار لگاؤں تو جسم کی خارش بالکل ختم ہو جاتی ہے۔ جسم پر اتنی زیادہ خارش نہیں ہوتی، جتنی زیادہ پاؤں پر ہوتی ہے۔ پہلے پہلے میرے سر پر بھی خارش ہوتی تھی اور پھنسیاں سی بن جاتی تھیں، ان میں سے پیپ بھی نکلتی تھی، لیکن وہ بہت کم ہوتی ہے، سال میں صرف ایک دفعہ ہوتی ہے۔ 2017 میں میری شادی ہوئی ہے۔ میرے دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔ ان کو بھی یہ مسئلہ نہیں ہوا اور میرے شوہر کو بھی مجھ سے یہ مسئلہ نہیں ہوا۔ میرا سوال یہ ہے کہ اس کی کیا وجہ ہے؟ یہ کیسے ختم ہوگی؟ اس کا کیا حل ہے؟ اس کے کیا ٹیسٹ کروانے پڑیں گے؟ مجھے کس ڈاکٹر کو چیک کروانا چاہیے؟
Answers
No answer yet
Doctors usually reply within 24 hours. If it is urgent, book a consultation instead — you will be seen the same day.
Need a proper diagnosis?
Forum answers are general guidance and cannot replace an examination. For a diagnosis, book a consultation with a dermatologist — in person or by video.
More dermatologist questions
Twins batia h Mai UN ko feed krwati hu jis sa mri skin pa pigmentation hu Gye h zatoon cream use ke Hain skin patli hugye h motapa be hugya h rang be harb hu gya h skin sensitivie h mri or bty ka Mai kia use kro koi affordable price Mai mjy bty please kch ta ka pigments htm hu jy or skin tk hu jy n
Asking for: For selfPatient: Female, 28 years oldLocation: Islamabad
مجھے گردن پر ایک چھوٹا سا داد کی طرح بنا تھا مگر آہستہ آہستہ یہ اتنا بڑا ہوگیا ہے۔ مجھے کوئی کریم یا کوئی حل بتا سکتے ہیں۔
Asking for: For selfPatient: Male, 27 years oldLocation: Multan
Potential periorificial dermatitis after 5 days mild steroid use for paint fumes induced dermatitis Perioral whitw bumps and redness appeared after 2 days of no steroids, switched to zero therapy, it improved with dryness in end Now same bumps on cheeks left side dryness itching pain
Asking for: For selfPatient: Female, 23 years oldLocation: Lahore
Kafi time sa horha hn mere umer 22 sal hn
Asking for: For selfPatient: Female, 22 years oldLocation: Karachi
