Book Video Consultation
Stay Home
No Waiting in lines
Audio/Video Call
PMC Verified Doctors
Asking for Self, Female, 26 years old, Islamabad
مریضہ تقریباً 9 ماہ پہلے شدید ڈپریشن میں چلی گئی تھیں اور دو مرتبہ خودکشی کی کوشش (Suicidal Attempts) بھی کی تھی۔ اس کے بعد اینٹی ڈپریسنٹ اور اینٹی سائیکوٹک ادویات شروع کی گئیں، جن سے تقریباً 8 ماہ میں واضح بہتری آئی اور بعد میں صرف اینٹی ڈپریسنٹ جاری رہی، باقی ادویات بند کر دی گئیں۔
اس کے بعد اچانک Appendix کا آپریشن ہوا۔ آپریشن کے فوراً بعد چند خاندانی مسائل پیش آئے، خاص طور پر مریضہ کے میکے میں جائیداد کے تنازع پر شدید جھگڑا ہوا۔ مریضہ اپنے میکے سے بہت جذباتی وابستگی رکھتی تھیں کیونکہ والدین فوت ہو چکے ہیں اور پھوپھیوں نے پرورش کی تھی۔ جھگڑے کے بعد انہیں یہ کہہ کر تعلق ختم کر دیا گیا کہ اب ہمارا تم سے کوئی تعلق نہیں۔ اس واقعے نے انہیں شدید ذہنی صدمہ پہنچایا۔
اس کے بعد مریضہ نے غیر حقیقی اور عجیب باتیں کرنا شروع کر دیں، مثلاً:
فلاں شخص کے پاس میری امانت/پیسے پڑے ہیں۔
مختلف لوگوں نے مجھے رشتے بھیجے ہیں۔
لوگ میرا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔
اپنے کپڑے اور سامان دوسروں کو دینا۔
بہت زیادہ بولنا۔
غیر ضروری حد تک صفائی اور کام کرنا۔
ضرورت سے زیادہ سرگرمی۔
ابتدائی طور پر Depression with Psychotic Features کے مطابق علاج کیا گیا، لیکن مناسب بہتری نہ آنے پر ڈاکٹر نے علامات دیکھتے ہوئے تشخیص کو Bipolar Disorder کی طرف تبدیل کیا اور دوائیں تبدیل کر دیں۔
اس دوران مریضہ کو دوبارہ دو دن کے لیے میکے لے جایا گیا، لیکن وہاں دوبارہ ذہنی دباؤ اور تکلیف دہ حالات پیش آئے، جس کے بعد ہم انہیں واپس اپنے گھر لے آئے۔ اس وقت گھر میں صرف تین افراد موجود ہیں: مریضہ، میں (شوہر) اور میرے والد۔
موجودہ ادویات شروع ہونے کے بعد تقریباً پانچ ڈوز مکمل ہوئے ہیں۔ ابتدائی طور پر معمولی فرق محسوس ہوا، لیکن پھر رات کو شدید واقعہ پیش آیا۔
رات کے وقت مریضہ نیند میں اپنی بیٹی، بھائی اور والد کو یاد کر کے بہت زیادہ روتی رہیں۔ اس کے بعد اچانک شدید اشتعال میں آ گئیں، خود کو نقصان پہنچانے کی بار بار خواہش ظاہر کی، جیسے:
مجھے مار دیں۔
میرا سر پھاڑ دیں۔
میرا بازو توڑ دیں۔
وہ مکمل طور پر قابو سے باہر ہو گئیں اور تقریباً 10–15 منٹ تک انہیں جسمانی طور پر روکنا پڑا تاکہ وہ خود کو نقصان نہ پہنچائیں۔ بعد میں Diazepam Injection لگایا گیا۔
انجیکشن کے باوجود پوری رات سکون کی نیند نہیں آئی۔
ap ka problem homeopathic medicine se complete theek ho jay ga pareshan na hon detail bat kr lain kindly book appointment with me ye permanent treatment hy
Treating worldwide successfully Just click on video consultation or visit me at Ali Clinic Lahore I will give you a list of possible solutions pick the best one Apply and Enjoy Good Health Forever InshaAllah
1,323 Positive Reviews