Book Video Consultation

Book Video Consultation

Stay Home

No Waiting in lines

Audio/Video Call

PMC Verified Doctors

Talk to Psychiatry on Psychological Problem

person-avatar

Asking for Self, Male, 46 years old, Islamabad

مجھ میں کافی عرصے سے چڑچڑا پن ا چکا ہے خاص طور پر میری شادی کو 13 سے 14 سال ہو چکے ہیں تو اس کے بعد سے مجھ میں چڑچڑا پن ہے میں میرا دل کرتا ہے میں کس زور زور سے چلاؤں لوگوں پر غصہ کروں تو اس کی کیا وجہ ہے کائنڈلی مجھے ذرا بتا دیجیے اس کا علاج اور اکثر ایسا ہوتا ہے کہ میں خود سے باتیں کر رہا ہوں میرے ذہن میں کوئی نہ کوئی ایسی باتیں چل رہی ہوتی ہیں جسے میں سوچتا سوچتا ہوں خود سے زور زور سے باتیں کرنا شروع ہو جاتا ہوں اور پھر خود ہی فیل کرتا ہوں کہ یہ میں کیا کر رہا ہوں تو یہ کیا چیز ہے اپنے بیوی بچوں کے ساتھ میں کافی غصے سے رہتا ہوں حالانکہ اس سے پہلے میں ایسا نہیں تھا شادی سے پہلے بالکل بھی ایسا نہیں تھا شادی کے بعد کوئی بھی بچہ اور خاص طور پر میری بیوی اگر کوئی بات نہ مانے تو میں اس بات کو لے کر اپنے ذہن پر سوار کر لیتا ہوں اور پھر خود سے باتیں کرتا رہتا ہوں۔ویسے میری بیوی کے ساتھ میرے بچوں کے ساتھ میرے تعلقات بہت اچھے ہیں میں ان سب سے بہت پیار کرتا ہوں میں ان کی خواہشات کو کوشش کرتا ہوں جس حد تک ہو سکے میں پورا کرتا ہوں لیکن یہ کچھ ایسی چیزیں ہیں جس میں کہ میں بچوں کو اگر کسی چیز سے منع کروں یا اپنی بیوی کو منع کروں اور وہ بار بار وہی کرتے رہیں تو پھر مجھے میرے سر پر یہ چیز سوار ہو جاتی ہے کہ یہ میری بات کیوں نہیں مانتے اور اس کو لے کر میں بعض اوقات بہت زیادہ غصے میں ا جاتا ہوں اور پھر یہاں تک کہ میں بچوں کو بعض اوقات ڈانٹ ڈپٹ کے علاوہ مار پیٹ بھی کر دیتا ہوں لیکن اس مار پیٹ میں بھی اس حد تک ابھی الحمدللہ اتنا کنٹرول ہے کہ میں کسی کو کوئی چوٹ نہیں پہنچاتا میری جاب یہ ہے کہ میں کیپ ڈرائیور ہوں ان لائن ٹیکسی چلاتا ہوں تو بعض اوقات وہاں پر میں بہت تحمل اور برداشت سے کام کر رہا ہوتا ہوں لیکن کچھ ایسی چیزیں ہیں جو میرے سر میں سوار ہو جاتے ہیں کہ جب کسی کسٹمر کی طرف سے رائٹ کینسل ہو جائے جبکہ میں اس کی طرف جا رہا ہوں یا اس کی لوکیشن پر پہنچ جاتا ہوں تو پھر شروع شروع میں جب میں نے یہ کام شروع کیا تھا تو میں اس کو برداشت کر لیتا تھا لیکن بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے اب مجھ سے برداشت نہیں ہوتا پہلے میں اللہ تعالی کی طرف سے کہتا تھا کہ کوئی بات نہیں لیکن اب اس بات کو لے کے سر پہ سوار کرتا ہوں پھر میرے ذہن میں کوئی عجیب و غریب سے خیالات ا رہے ہوتے ہیں

Psychiatrist in Karachi - Dr. Aslam Pervez

Dr. Aslam Pervez - Psychiatrist

MBBS, DPM, BCPsych, MRCPsych (UK), FRCPsych (UK), Diploma in Psychiatric Practice (UK) | Karachi

review-stars

53 Positive Reviews

elaaj will help , Pl consult specialist at the earliest


0

0

Psychiatrist in Islamabad - Dr. Ayesha Ejaz

Dr. Ayesha Ejaz - Psychiatrist

MBBS, MRCPsychiatry | Islamabad

review-stars

14 Positive Reviews

Wsalam, jo mushkilaat aapko darpaish hain inka ilaaj mumkin hai. Dawaai or baki techniques k zariye sy ilaaj ho skta hai. Achi baat ye hai k aapko andaza hai k problems kiya hain. Appointment book kar k ilaaj karwaye kyn k jitni jaldi ilaaj ho behtar hai warna ye bemari aagay ja k zayada sakht bhi ho skti hai. Don’t worry this id something manageable.


0

0

Homeopath in Karachi - Homeopathic Dr. Homeopath Dr. BasIt Chawla Psychologist

bus kr Bhai rulay ga kia appointment la laim


0

0

Clinical Psychologist in Mansehra - Farhana Shams

Farhana Shams - Clinical Psychologist

BS.Hons (Psychology), Post Graduate Diploma (Clinical Psychologist), M.Phil (Applied Psychology) | Mansehra

review-stars

129 Positive Reviews

ap clinical psychologist se consult kryn proper assessment k liue and therapy sessions lain.
ap mj se b appointment le skty hyn.
thank you


0

0

Psychiatrist in Karachi - Asst. Prof. Dr. Muhammad Ayub Baloch Gold Medalist

Asst. Prof. Dr. Muhammad Ayub Baloch Gold Medalist - Psychiatrist

MBBS, FCPS Psychiatry ( Gold-Medalist ), Fellow, College of Physicians & Surgeons, Pakistan, Certificated Child & Adolescent Psychiatry. Consultant Psychiatrist & Expert in the treatment of Psychiatric, Neuropsychiatric, Drug addiction & Sexual disorders | Karachi

review-stars

538 Positive Reviews

وعلیکم السلام۔ آپ کی باتوں سے لگتا ہے کہ آپ کافی عرصے سے غصہ، چڑچڑاپن اور ذہنی دباؤ محسوس کر رہے ہیں جس کی وجہ سے بیوی اور بچوں کے ساتھ رویہ متاثر ہو رہا ہے۔ بعض اوقات مسلسل ٹینشن، اوورتھنکنگ، بے چینی یا ڈپریشن کی وجہ سے انسان چھوٹی باتوں پر جلد غصہ محسوس کرنے لگتا ہے اور بعد میں خود بھی پریشان ہوتا ہے۔

اچھی بات یہ ہے کہ آپ کو اپنی کیفیت کا احساس ہے اور آپ مدد لینا چاہتے ہیں۔

آپ کے لیے مفید چیزیں:

* غصے کے وقت فوراً ردِعمل دینے کے بجائے تھوڑا وقفہ لینا
* نیند اور روزمرہ روٹین بہتر کرنا
* ٹینشن اور اوورتھنکنگ کم کرنا
* واک، ورزش اور سانس کی مشقیں کرنا
* اپنی بات اور جذبات کو پُرسکون انداز میں بیان کرنا

اگر یہ کیفیت کافی عرصے سے چل رہی ہے اور گھریلو یا ازدواجی زندگی متاثر ہو رہی ہے تو باقاعدہ نفسیاتی معائنہ ضروری ہے تاکہ اصل وجہ سمجھ کر مناسب علاج کیا جا سکے۔

یہ مسئلہ قابلِ علاج ہے اور کونسلنگ، تھراپی اور بعض اوقات ادویات سے کافی بہتری آ سکتی ہے۔ اگر آپ چاہیں تو آن لائن اپائنٹمنٹ بک کر سکتے ہیں جہاں تفصیلی جائزے کے بعد آپ کو مناسب رہنمائی اور ذاتی نوعیت کا علاج تجویز کیا جائے گا ان شاء اللہ۔


0

0

Attach Photo here: