یہ دل کی ایسی بیماری یا حالت ہے جس میں دل کی دھڑکن ایب نارمل حد تک متواتر تیز ہو جاتی ہے ۔ دل کی دھڑکن ایک منٹ کے دوران 60 سے 100 تک نارمل تصور کی جاتی ہے آرٹیل قیبریلیشن کے دوران دل کا اوپری حصہ آرٹریم بہت تیز اور غیر ہموار انداز میں دھڑکتا ہے جس سے نچلے حصے وینٹریکل پر دباؤ پڑتا ہے ۔ اکثر افراد کو کسی قسم کی علامات ظاہر نہیں ہوتی ہیں ۔ مگر بعض اوقات اس کے سبب دل کی دھڑکنوں کا تیز ہونا ، سانس لینے میں دشواری یا کمزوری محسوس ہو سکتی ہے
اس بیماری کے سبب دل میں خون کے لوتھڑے بن سکتے ہیں ۔ اس وجہ سے فالج کے امکانات بھی پیدا ہو سکتے ہیں۔ یہ بیماری وقفے وقفے سے یا مستقل طور پر ہو سکتی ہے ۔ اگرچہ یہ بہت کم جان لیوا ہوتی ہے مگر اس کے سبب فالج کا خطرہ ہوتا ہے جس سے بچنے کے لیۓ علاج ضروری ہے
کچھ لوگوں میں اس بیماری کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوتی ہیں ۔ مگر جن لوگوں مین اس بیماری کی علامات ظاہر ہوتی ہیں وہ کچھ اس طرح سے ہوتی ہیں
دل کی دھڑکن کا تیز محسوس ہونا
بے چینی
سر چکرانا
تھکن
ورزش کرنے یا جسمانی مشقت کی صلاحیت کا کم ہو جانا
سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا
کمزوری
اس کے علاج کے لیۓ یہ اقدامات کیۓ جا سکتے ہیں
سرجری
دل کی دھڑکنوں کو کنٹرول کرنے والی ادویات
خون پتلا کرنے والی ادویات جو خون کے لوتھڑے بننے سے روک کر فالج کا خطرہ کم کریں
صحت مند طرز زندگی اور ادویات کے ذریعے اس بیماری کی پیچیدگیوں کو روکنا






