Sprain - موچ
ایسی چوٹ جو کسی جوڑ (جیسے کہ ٹخنے یا کلائی) کے گرد موجود لیگامینٹس (Ligaments)، یعنی وہ پٹیاں جو ہڈیوں کو آپس میں جوڑتی ہیں، کے کھنچنے یا پھٹنے کی وجہ سے ہوتی ہے۔
Strain - کھنچاؤ یا کھچاؤ
ایسی چوٹ جو پٹھے (Muscle) یا اُس رگ (Tendon) کے زیادہ کھنچنے یا پھٹنے کی وجہ سے ہوتی ہے جو پٹھے کو ہڈی سے جوڑتی ہے۔






