انیمیا خون کے سرخ خلیات کی کمی کو کہتے ہیں۔ صحت مند سرخ خلیے جسم میں آکسیجن کی فراہمی کا ذریعہ ہوتے ہیں ان کی کمی سے جسم کو آکسیجن کی ترسیل متاثر ہوتی ہے۔ انیمیا تتھکاوٹ اور کمزوری کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ اانیمیا عارضی اور طویل دونوں اقسام کی شدت بھی مختلف ہو سکتی ہے۔ اگر آپ کو انیمیا کی علامات محسوس ہوں تو فوری طور پر معالج سے رابطہ کیجیئے تا کہ بروقت علاج سے اس بیماری پر قابو پایا جا سکے۔ انیمیا کے علاج میں آئرن اور دیگر سپلیمنٹس کا استعمال کروایا جاتا ہے۔ ایک اچھی اور متنوع غذا آپ کو کئی اقسام کے انیمیا سے بچا سکتی ہے۔
تھکن ، سانس لینے میں دشواری ، اور سردی کا لگنا اس کی عام علامات ہیں اس کے علاوہ دیگر علامات کچھ اس طرح سے ہیں
چکر آنا اور کمزوری محسوس ہونا
جلد کا خشک اور زرد ہو جانا یا اس پر نیل پڑ جانا
زبان کا خشک ہونا
سر درد
دل کی دھڑکن کا تیز ہونا
ٹانگوں میں سنسناہٹ
اس کے علاج کا انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ انیمیا کی کون سی قسم ہے
اگر اپلاسٹک انیمیا ہو تو اس صورت میں اس کے علاج کے لیۓ ادویات ،کے ساتھ ساتھ انتقال خون اور بون میرو ٹرانسپلانٹ کیا جاتا ہے
اگر ہیمولیٹک انیمیا ہو تو اس صورت میں ادویات کا استعمال کیا جاتا ہے جو مدافعتی نظام کو بحال کرتا ہے ۔اس صورت میں ویسکولر اسپشلسٹ اس مرض کے علاج میں معاون ثابت ہو سکتا ہے
اگر خون کی کمی کا سبب جسم سے خون کا اخراج ہو تو اس کے لیۓ سب سے پہلے سرجری کے ذریعے بہتے ہوۓ خون کو روکا جاتا ہےاس کے علاوہ آئرن سپلیمنٹ اور صحت مند خوراک کے ذریعے خون کی اس کمی کو پورا کیا جاتا ہے
درد کش ادویات ، فولک ایسڈ سپلیمنٹ اور انٹر میٹنٹ اینٹی بائوٹک کے ذریعے سکل سیل انیمیا کا علاج کیا جاتا ہے
اگر جسم میں وٹامن بی 12 یا فولیٹ کی کمی ہو تو ان ان کے سپلمینٹ کے استعمال سے اس کمی کو پورا کیا جاتا ہے
تھیلیسیمیا کا علاج کبھی کبھار شدت کے سبب ضروری ہو جاتا ہے جس کے لیۓ بون میرو ٹرانسپلانٹ ، سرجری یا خون کا انتقال کیا جاتا ہے






