الزائمر یعنی بھولنے کی بیماری ایک لا علاج بیماری ہے لیکن اس سے بچنا ممکن ہے۔ الزائمر ایک دماغی مرض ہے جو کہ ساٹھ سال سے زیادہ عمر کے افراد کو متاثر کرتا ہے۔ یہ مرض کم عمر افراد کو بھی متاثر کر سکتا ہے۔اس بیماری کی وجہ خون میں شکر کی کمی کو گردانا جاتا ہے جس کی وجہ سے دماغ کو ملنے والی گلوکوس کی کم مقداراور الزائمر پروٹین اس مرض کو متحرک کرنے کا باعث بنتے ہیں اور نتیجے کے طور پر دماغی سرگرمی کم ہو جاتی ہے ۔
اس مرض کی علامات میں جانی پہچانی چیزوں اور مقامات کو بھولنا شامل ہے۔ مریض روزمرہ کی گفتگو کے لیے مناسب الفاظ بھولنے لگتا ہے۔ معمول کی سرگرمیوں کے لیے پہلے سے زیادہ کوشش اور وقت کی ضرورت پڑنے لگتی ہے۔ خاندان کے افراد اور ملنے جلنے والوں کو پہچاننے میں ناکامی اس مرض کی علامات میں شامل ہیں۔ الزائمر کے مریضوں کو روزمرہ کے کاموں کے لیے بھی مدد کی ضرورت پڑتی ہے اور یہ بیماری وقت اور عمر کے ساتھ سنگین ہوتی چلی جاتی ہے۔
اس سلسلے مین مایوس کن بات یہ ہے کہ اس کا علاج ابھی تک دریافت نہیں ہو سکا۔
الزائمر سے چبنے کے لیے درج ذیل اقدامات اہم ہیں:
صحت مند طرز زندگی۔
ذیابیطس اور بلڈ پریشر کی صورتحال سے بچائو اور ان بیماریوں کی صورت میں باقاعدہ علاج۔
روزانہ ورزش اور صحت بخش خوراک۔
سماجی طور پر متحرک رہنا، نئی چیزیں سیکھنا اور دماغی سرگرمیاں جاری رکھنا اس مرض سے بچائو میں اہم ہیں۔






