جب آپ ذیابیطس کا شکار ہوتے ہیں تو ایسے میں بنیادی مقصد خون میں شکر کی سطح کو معمول پر رکھنا ہوتا ہے۔ ذیل میں کچھ ایسے آسان اقدامات کی تفصیل ہے جن کی مدد سے آپ ذیابیطس پر بہتر قابو پانے کا مقصد حاصل کر سکنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔
ورزش
جسمانی سرگرمی کا باقاعدہ معمول آپ کو بہتر محسوس کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ یہ آپ کے جسم میں انسولین کی حساسیت کو بڑھاتا ہے جس سے یہ آپ کے جسم میں بہتر کام کرتی ہے۔ ورزش سے آپ کے خون میں شکر کی سطح بھی مستحکم رہتی ہے اور آپ اچانک ہائی یا لو شوگر کا شکار نہیں ہوتے۔لاہور، کراچی اور پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں خدمات سرانجام دینے والے ذیابیطس کے ماہرین سے رابطہ اور مشورہ کرنے کیلیئے مرہم ہیلپ لائن پر کال کیجیئے یا مرہم ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے آن لائن اپائنٹمنٹ بک کروائیے۔
ذہنی تنائو کم کیجیئے
اگر آپ ذہنی دبائو کا شکار ہیں تو اس سے آپ کے خون میں شکر کی سطح بڑھ سکتی ہے اور عین ممکن ہے کہ آپ ورزش بھی نہ کر سکیں۔ نتیجتاً آپ اپنی صحت کی طرف سے لاپرواہ ہو جائیں گے۔ ذہنی کشیدگی آُپ کے جسم میں انسولین کی حساسیت کو کم کر دیتی ہے۔
اگر آپ نفسیاتی مسائل کی وجہ اور علاج سے متعلق رہنمائی چاہتے ہیں تو مرہم ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے آپ لاہور اور کراچی کے تمام مشہور ماہر نفسیات سے مشورہ کر سکتے ہیں۔
متوازن خوراک
ذیابیطس سے متاثر ہونے کا مطلب تمام ذائقہ دار کھانوں سے پرہیز نہیں ہے۔ اپنی پلیٹ کے تین حصے بنائیے جس میں سب سے بڑا حصہ غیر نشاستہ دار سبزیوں کو دیجیئے۔ جیسا کہ:
بروکولی، گاجر، کھیرا، سلاد پتہ اور ٹماٹر۔
اسی طرح ایک چوتھائی حصہ ان چیزوں پر مشتمل ہو
ترش پھل، شکر قندی، بیری، دالیں، چربی سے پاک گوشت، مچھلی، خشک میوہ جات اور ڈیری مصنوعات جن میں چکنائی شامل نہ ہو۔
اگر آپ غذا میں اناج کا استعمال کرتے ہیں تواسے بھوسی سمیت خوراک کا حصہ بنائیے۔
دن بھر میں تین بار کھانا کھائیے اور کھانوں کے درمیانی وقفے میں یکسانیت رکھئیے۔
تمباتو نوشی ترک کر دیجیئے
اس عادت کو چھوڑ دینے سے آپ ذیابیطس پر بہتر قابو پانے کے قابل ہو سکتے ہیں
۔ تمباکو نوشی سے آپ صحت کے شدید مسائل کا شکار ہو سکتے ہیں۔ یہ عادت آپ کو ذیابیطس کی پیچیدگیوں کا آسان ہدف بنا دیتی ہے۔ جن میں دل اور گردے کی بیماریاں، ٹانگوں اور پاوٗں میں خون کا کم بہائو، پیروں کے السر اور انفیکشن، اس کے علاوہ آنکھ کی بیماریاں جو کہ اندھے پن کا باعث بنتی ہیں۔
تمباکو نوشی اعصابی کمزوری، درد اور توازن کے مسائل کا باعث بھی بن سکتی ہے۔
روزنامچہ لکھیئے
یہ چھوٹی سی عادت اپنا لینے سے آپ زیابیطس پر بہتر قابو پانے کا ہدف آسانی سے حاصل کر سکیں گے۔ اس میں آپ ان تمام معمولات کو لکھ سکتے ہیں جو آپ کی ذیابیطس پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ جیسا کہ
انسولین
دیگر ادویات
خوراک
ورزش
ذہنی دبائو
دیگر بیماریاں
ایک ہفتے کے ادراج کے بعد آپ اندازہ کر سکیں گے کہ کن معمولات میں تبدیلی یا کمی بیشی سے آپ ذیابیطس کی صورت حال کو بہتر بنا سکتے ہیں۔