بچے یا بڑے کسی کو بھی سر کی خشک جلد کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، لیکن آپ کے بچے کے سر کی خشک جلد کی وجہ کا معلوم کرنا اور اسکا علاج کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔ اپنے بچے کی سر کی خشک جلد کو ہلکا نہ لیں یہ آپ کے بچے کے لئے سر میں خارش اور تکلیف کا باعث بن سکتا ہے اگر ایسا کچھ آپ کے بچے کے ساتھ بھی ہے تو ماہر امراض جلد سے ضرور ملیں۔
۔ 1 بچوں میں سر کی خشک جلد کی وجہ کیا ہے؟
بچوں میں سر کی خشک جلد بنیادی حالتوں سے منسلک ہو سکتی ہے جیسے کہ سیبورریک، ڈرمیٹیٹائٹس یا ایکزیما، بعض اوقات سال کے کسی مخصوص حصے میں یا شیمپو کے استعمال کی وجہ سے بھی سر کی جلد خشک ہو سکتی ہے۔ یہاں ہم سر کی خشک جلد کی ممکنہ وجوہات جاننے کی کوشش کریں گے۔
۔ 1 کریڈل کیپ یا کریب کیپ
بچوں میں سر کی خشک جلد کی سب سے عام حالت کریڈل کیپ ہے اسے انفینٹائل سیبوریک ڈرمیٹیٹائٹس بھی کہا جاتا ہے یہ حالت مستقل نہیں ہوتی ہے اور آپ کے بچے کو تکلیف نہیں دیتی ہے۔ یہ حالت خود ہی ٹھیک ہو جاتی ہے لیکن آپ خشکی کو نرم کرنے کے لئے شیمپو، منرل آئل، اور نرم برش استعمال کر سکتے ہیں۔
۔ 2 کریب کیپ
کریب کیپ کی اصل وجہ معلوم نہیں ہے لیکن خیال یہ کیا جاتا ہے کہ یہ جینیاتی اور ماحولیاتی عوامل کی وجہ سے ہو سکتا ہے یہ جلد پر موٹے تیل والے دھبوں کا باعث بنتی ہے، جو سفید سے پیلے رنگ کے ہو سکتے ہیں اگر آپ کے بچے کے سر پر یہ تیل والے دھبے ہیں تو ممکن ہے کہ یہ اس کی بغلوں، نالیوں یا کانوں کے پیچھے بھی ہو سکتے ہیں۔
۔ 2 جلد کی خشکی
بعض اوقات جلد کی خشکی بھی بچے میں سر کی خشکی کا سبب بن سکتی ہے یہ خشکی خشک سفید دھبوں اور خارش کا باعث بنتی ہے۔ یہ خشکی جینیاتی ہو سکتی ہے اگر آپ کی جلد خشک ہے تو آپ کے بچے کی جلد بھی خشک ہو سکتی ہے یہ جلد کی خشکی زیادہ دھونے کی وجہ سے نہیں ہوتی ہے لیکن اگر آپ کے بچے کے سر کی جلد خشک ہے تو آپ اسے روزانہ شیمپو کرنے کے بجائے ایک دن چھوڑ کر شیمپو کریں۔
۔ 3 ایکزیما
ایکزیما سے مراد جلد کی ایسی حالتیں ہیں جو سوجن، سرخ اور خارش والی جلد کا باعث بنتی ہیں بچوں میں ایکزیما کی سب سے عام قسم 3 ماہ کی عمر کے بعد نشوونما پاتی ہے، جسے سیبورہک ڈرمیٹیٹائٹس کہتے ہیں۔ اس کے علاوہ دو قسمیں اپٹوپک ڈرمیٹیٹائٹس اور کانٹیکٹ ڈرمیٹیٹائٹس بھی شامل ہیں۔
۔ 1 کانٹیکٹ ڈرمیٹیٹائٹس
کانٹیکٹ ڈرمیٹیٹائٹس اس وقت ہوتا ہے، جب جلدکو کسی جلن والے مادے کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جیسے کہ خوشبو، لوشن وغیرہ اگر آپ کے بچے کو بھی کانٹیکٹ ڈرمیٹیٹائٹس کی وجہ سے ایکزیما کا سامنا ہے، تو ممکن ہے کہ اس کے سر کی جلد پر سرخ، سوجن والے دانے یا چھالے نمودار ہوں۔
۔ 2 اپٹوپک ڈرمیٹیٹائٹس
اپٹوپک ڈرمیٹیتائٹس موروثی ہوتی ہے اور 6 ماہ سے کم عمر کے بچوں میں بھی ہو سکتی ہے اور یہ آتی جاتی رہتی ہے۔ ایکزیما کی یہ قسم آپ کے بچے کے سر تک ہی محدود نہیں رہتی بلکہ جسم کے باقی حصوں پر بھی ظاہر ہوتے ہیں خاص طور پر چہرے پر اور گردن پہ ظاہر ہوتی ہین۔
۔ 4 بچوں میں خشک سر کی جلد کی بیرونی وجوہات
موسم اور ماحولیاتی عناصر، طرز زندگی اور روٹین میں استعمال ہونے والی مصنوعات بھی بچوں میں سر کی خشکی کی وجہ بن سکتی ہیں اس کے دیگر امکانات میں شامل ہیں۔۔۔
۔ 1 ٹھنڈا موسم
۔ 2 کم نمی
۔ 3 زیادہ گرم موسم
۔ 4 پسینہ آنا
۔ 5 بچوں کے شیمپو یا لوشن
۔ 6 خوشبو والا صابن یا الرجی
۔ 5 گھر میں سر کی خشک جلد کا علاج
اگر آپ کو اپنے بچے کی سر کی خشک جلد کی وجہ معلوم ہو جائے تو اس کا علاج آسانی سے گھر پر کیا جا سکتا ہے۔ اس کے لیے پہلے ماہر جلد سے مشورہ ضرور کریں۔
۔ 1 شیمپو کا استعمال
سر کی خشک جلد کی بعض حالتوں میں بچے کے سر کو ہر دوسرے دن شیمپو کرنا مفید ہو سکتا ہے کیونکہ شیمپو آپ کے بچے کے سر سے اضافی تیل اور گندگی کو دور کرتا ہے، لیکن شیمپو کی مقدار کا استعمال آپ اپنے بچے کی جلد کی حالت کے مطابق کرسکتے ہیں تاہم کریڈل کیپ کے لئے آپ روزانہ اپنے بچے کے سر کو شیمپو کرکے تیل اور فلیکس کو ہٹا سکتے ہیں۔
۔ 2 میڈیکیٹڈ شیمپو کا استعمال
اگر شیمپو کی مقدار اور روٹین میں تبدیلی لانے کے بعد بھی آپ کے بچے کے سر کی خشک جلد میں بہتری نہیں آتی ہے تو پھر آپ کو کسی ڈرماٹالوجسٹ کی ہدایت پر دواؤں والے یا میڈیکیٹڈ شیمپو کا استعمال کرنا چاہئے۔
اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ اپنے بچے کے لئے کونسا شیمپو استعمال کرتے ہیں اہم یہ ہے کہ آپ اسے اپنے بچے کے سر پر دو منٹ کے لئے چھوڑیں۔ ادویاتی شیمپو کو آپ ہفتے میں 2 سے 3 مرتبہ استعمال کر سکتے ہیں اور علامات میں بہتری لانے تک اس کا استعمال جاری رکھ سکتے ہیں۔
۔ 3 زیتون کے تیل کا استعمال
اگر آپ کے بچے کی خشک جلد ہے یا اسے ایکزیما ہے تو آپ زیتون کے تیل سے سر کی مالش کر سکتے ہیں ہر مرتبہ شیمپو کرنے سے تھوڑی دیر پہلے زیتون کے تیل کی مالش کریں اور اس کے بعد اپنے بچے کے سر کو شیمپو کر لیں کچھ ہی دنوں میں بہتری نظر آئے گی۔
۔ 4 ہائیڈروکارٹیسون کریم کا استعمال
ہائڈروجن کارٹیسون کریم لالی، سوزش اور خارش کو کم کرنے میں مدد کر سکتی ہے یہ ایکزیما کے علاج میں بھی مددگار ہو سکتی ہے لیکن یہ ضروری نہیں کہ یہ کریڈل کیپ اور دوسری خشکی میں بھی مددگار ہو۔ اس کا استعمال کرنے سے پہلے جلد کے ماہر سے رابطہ ضرور کریں۔
۔ 6 بچوں میں سر کی خشکی کو روکنا
۔ 1 بچوں میں سر کی خشکی کو روکنے کے لئے اس کی بنیادی وجہ کو جاننا ضروری ہے اور اس کے ساتھ اپنے بچے کے ڈاکٹر کی ہدایات پر عمل کریں اس کے علاوہ آپ دیگر احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے بھی اپنے بچے کے سر کی جلد کو صحت مند رکھ سکتے ہیں۔
۔ 2 بچے کے بالوں کو باقاعدگی سے نیم گرم پانی سے دھوئیں اور خشک کریں، روزانہ بچے کے بال نرم برش سے کنگھی کریں۔
۔ 3 صرف خوشبو سے پاک لوشن اور صابن کا استعمال کریں، بچے کو حد سے زیادہ گرم اور خشک موسم سے دور رکھیں، کوشش کریں کہ بچے کو زیادہ پسینہ نہ آئے۔
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں
Android | IOS |
---|---|