کھجور کے ساتھ لذت اور غذائیت سے بھرپور پروبائیوٹک دہی جو کہ میٹھی بھی ہوگی اور بغیر چینی کے استعمال کے بنی مزیدار میٹھی ترکیب ہے۔ تو چلیں اس مزیدار دہی کو آزمائیں اور معدے کے لیے اس قدرتی تحفے سے صحت بخش فائدہ حاصل کریں۔
آسان گھریلو چینی کے بغیر ذائقہ دار کھجور کی دہی کی ترکیب سے ایک کریمی اور مزیدار گھریلو دہی بنتی ہے، جس کا ذائقہ قدرتی طور پر کھجوروں کے ساتھ میٹھا ہوجاتا ہے۔ اس ترکیب میں کوئی چینی شامل نہیں، کوئی جیلٹن نہیں؛ صرف کھجور کی مٹھاس کے ساتھ خالص اور صحت مند دہی ہے۔
۔ 1 کھجور کی دہی بنانے کی اجزاء
۔500 ملی لیٹر دودھ، (ابلا ہوا اور ٹھنڈا)
۔ 2 چائے کا چمچ دودھ کا پاؤڈر
۔ 1/2 کپ کھجوریں کٹی ہوئی
۔ 2 چائے کے چمچ دہی
۔ 2 شوگر فری کھجور کی ذائقہ دار دہی بنانے کی آسان گھریلو ترکیب
۔ 1 آسان گھریلو چینی کے بغیر کھجوروں کے ذائقہ دار دہی کی ترکیب بنانا شروع کرنے کے لیے، کھجور کو تھوڑے سے دودھ میں ملا کر باریک پیسٹ بنائیں۔
۔ 2 کھجور کے پیسٹ کو چھلنی میں چھان لیں اور کھجور کا پیسٹ ایک طرف رکھ دیں۔
۔ 3 باقی دودھ کو ساس پین میں گرم کریں اور ساتھ ہی پاؤڈر دودھ بھی ملا کے اچھی طرح مکس کرلیں۔
۔ 4 اب دودھ کو ہلکی آنچ پہ رکھیں اور کھجور کا پیسٹ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ پورے مکسچر کو اس وقت تک گرم کریں جب تک کہ ابل نہ جائے۔
۔ 5 پین کو چولہے سے ہٹائیں اور اس وقت تک ٹھنڈا ہونے دیں جب تک کہ یہ نیم گرم نہ ہو جائے آپ کو کم از کم 10 سیکنڈ تک سائیڈ پہ رکھ دیں، اسے زیادہ ٹھنڈا نہ ہونے دیں۔
۔ 6 ایک بار جب دودھ ہلکا گرم رہ جائے تو سادہ دہی کو شامل کرکے اچھی طرح مکس کرلیں۔
۔ 7 اب آہستہ آہستہ اس برتن میں ڈالیں جس میں آپ دہی کو جمانا چاہتے ہیں۔
۔ 8 دہی جمانے کے مختلف طریقے ہوتے ہیں جن میں آپ مکسچر کو پیالوں میں بھی جماسکتے ہیں۔ آپ اسے 6 سے 8 گھنٹے یا دہی کے مکمل طور پر جمنے تک چھوڑ دیں۔
۔ 9 ایک بار سیٹ ہونے کے بعد، سرونگ کے وقت تک فریج میں رکھ دیں۔ اس گرمی میں شوگر فری کھجور کی دہی کا لطف اٹھائیں۔
۔ 3 کھجور کی دہی کھانے کے صحت مند فوائد
۔ 1 کھجور کی دہی کا ذائقہ تو آپ تصور کر سکتے ہیں کہ کس قدر لذیذ ہوگا لیکن فوائد کے لحاظ سے بھی بہترین ہے۔
۔ 2 کھجور کی دہی اینٹی آکسیڈنٹ ہوتی ہے جو بڑھاپا جلدی آنے کو روکتی ہے۔
۔ 3 کھجور کی دہی خون کی کمی کے مریضوں کے لئے مفید ہے۔
۔ 4 کھجور کی دہی اعصابی کمزوریوں کا بہترین حل ہے۔
۔ 5 کھجور کی دہی پیٹ کے امراض کے لیے مفید ہے۔
۔ 6 کھجور کی دہی جگر کے کام کو بہتر کرتی ہے۔
۔ 7 کھجور کی دہی جسمانی محنت کرنے والوں کی تھکاوٹ کو دور کرنے میں لاجواب ہوتی ہے۔
۔ 8 پہاڑی علاقوں کے لوگ جو زیادہ بلندی کی وجہ سے آکسیجن کی کمی کا شکار ہوتے ہیں، ان لوگوں کے لئے کھجور کی دہی نہایت مفید ہے۔
آپ کے لئے ضروری ہے کہ رمضان المبارک کے دنوں میں ایک بار اسے ضرور تیار کر کے استعمال کریں کیونکہ کھجور کی دہی کے استعمال کے بعد روزہ سے ہونے والی کمزوری بالکل ختم ہوجاتی ہے اور یہ توانائی پیدا کرتی ہے ،پیاس بجھاتی ہے اور معدے اور آنتوں کے مریضوں کے لئے بھی مفید ہے۔
،صبح و شام کھانا کھانے سے پہلے یا پھر کھانا کھانے کے ایک سے ڈیڑھ گھنٹہ بعد 2 سے 3 چمچ استعمال کریں۔ رمضان المبارک میں سحری اور افطاری کے بعد استعمال کریں۔ اس دہی کو ٹھنڈی جگہ پر رکھیں۔ گرمیوں میں کوشش کریں کہ کم مقدار میں تیار کریں اور سردیوں میں زیادہ مقدار میں تیار کر سکتے ہیں۔
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں پہ کلک کریں
Android | IOS |
---|---|