بال ہمارے چہرے کی خوبصورتی میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ بہت سی لڑکیاں ڈینڈرف دور کرنے کے لیے اور اپنے بالوں کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لئے بہت جتن کرتی ہیں۔ آج کل بالوں کا جھڑنا بھی عام ہے۔ بدلتے موسم کی وجہ سے بہت سے لوگوں کے بال جھڑتے رہتے ہیں اور کچھ لوگوں کی لاپرواہی کی وجہ سے بھی ایسا ہوتا ہے۔
ہیرفال کی وجہ آپ کا شیمپو بھی ہو سکتا ہے آپ کو اپنے بالوں کے مطابق شیمپو کا انتخاب کرنا چاہیے تاکہ آپ کے بالوں کی خوبصورتی برقرار رہ سکے۔ اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ کے بالوں کے لئے کونسا شیمپو اچھا رہے گا تو اس کے لئے یہ بلاگ لازمی پڑھیں۔
بالوں کے لئے شیمپو کا انتحاب۔
اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ بالوں کے لئے کس شیپمو کا انتحاب کرنا چاہیے تو اس کے لئے ان باتوں کا خیال رکھیں۔
۔1 آئلی بال
اگر آپ کے ہیرز زیادہ چکنائی والے یا ان میں تیل ہے تو آپ ایسے شیمپو سے پرہیز کریں، جو ہائیڈریٹنگ ہوں۔ اس کے علاوہ اس میں موئسچرائزنگ بھی نہ ہو۔ یہ گھنگریالے ہیرز کے لئے اچھے ہوتے ہیں۔ وہ افراد جن کے ہیرز پہلے ہی تیل والے ہوتے ہیں یہ ان کے ہیرز میں نمی ڈالتے ہیں۔
آپ اس شیمپو کا انتحاب کریں جن کے لیبل پر ہیرزکی مضبوطی کا ذکر ہو۔ اور ا س کے علاوہ وہ شیمپو لیں جن میں موائچسرائزنگ کم ہو۔ لیکن آپ محتاط رہیں زیادہ کیمکلز کا استعمال نہ کریں اس سے آپ کے ہیرز خراب ہوں گے۔ شیپمو کے بعد کنڈیشنر کے استعمال سے گریز کریں۔
۔ 2 خشک بال
اگر آپ کے ہیرز خشک ہیں تو آپ اپنے بالوں کے حساب سے شیپمو کا انتحاب کریں۔ اگر آپ کے ہیرز میں کجھلی ہے یا فلیکی ہوں تو ایسے شیپمو کا استعمال کریں جس میں نمی کا ذکر ہو۔ اس لئے ایسے شیپمو کا استعمال کریں جس سے آپ کو مسئلہ نہ ہو۔
۔ 3 باریک بال
اگر آپ کے ہیرز باریک ہیں تو آپ ایسے شیمپو کا استعمال کریں جس کی مدد سے آپ کے بال موٹے ہوسکیں۔ اور ان کے کنارے بڑھ سکیں۔ اس قسم کے بالوں کے لیے ماہرین کہتے ہیں کہ پروٹین پہ مبنی شیمپو آزمائیں۔ ہمیشہ سلفیٹ فری شیمپو استعمال کریں۔
۔ 4 گھنے بال
اگر آپ کے ہیرز کرل والے ہیں تو آپ کو زیادہ نمی والے شیمپو کا استعمال کرنا چاہیے تاکہ آپ کے بالوں کی نمی برقرار رہ سکے۔ اور اس کے ساتھ ان کی صحت بھی اچھی رہے۔
۔5 صحت مند بال
اگر آپ صحت مند ہیرز چاہتے ہیں تواس کے لئے آپ کو ایسے وٹامنز کا استعمال کرنا چاہیے جس کی مدد سے آپ اپنے ہیرز کو خوبصورت بنا سکیں۔ ہیرز کے لئے آپ کو بائیوٹین کی ضرورت ہوگی۔ یہ ہمارے ہیرز کے لئے بہت ضروری ہوتے ہیں۔
۔ 6 زنک
ہمارے ہیرز کی صحت میں زنک اہم کردار ادا کرتا ہے۔ یہ بالوں کی نشوونما کے لئے بہت اہم ہوتے ہیں۔ بہت سے مطالعات سے معلوم ہوا ہے کہ زنک کی کمی کی وجہ سے ہمارے ہیرفال عام ہوتا ہے۔ اگر آپ کو بھی ہیر فال ہے تو آپ کو زنک کو اپنی خوراک میں شامل کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر آپ زیادہ ہیر فال کا شکار ہیں تو اس کے لئے ڈاکٹر سے مشورہ کریں اور مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ سے ڈاکٹر کی اپائنمنٹ حاصل کریں۔
۔ 7 پروٹین
ہمارے ہیرز کی صحت کے لئے پروٹین بھی بہت ضروری ہے۔ اگر آپ س کا استعمال نہیں کرتے تو آپ کو اپنے ناشتے میں زیادہ استعمال کرنی چاہیے۔ ہیرز کی لمبائی میں بھی یہ اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
۔ 8 آئرن
یہ نہ صرف ہماری ہڈیوں کی مضبوطی کے لئے ضروری ہے بلکہ یہ ہمارے ہیرز کے لئے بھی بہت اہم ہے۔ اس لئے آپ کو اس کو بھی اپنی غذا کا لازمی حصہ بنانا چاہیے۔ تاکہ آپ کے ہیرز خوبصورت رہ سکیں۔
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں پہ کلک کریں۔
Android | IOS |
---|---|