سانس کا پھولناہرانسان کا عام مسئلہ ہے۔بہت سے لوگ ایسے ہیں جو سیڑھیوں پرچڑھنے اوراترنے سے بھی سانس کے مسئلےمیں مبتلا ہوجاتے ہیں۔سانس کے پھولنے کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں۔جیسےخون کی کمی،پھیپھڑوں کی بیماری،دمہ اور نمونیا اس کے علاوہ بہت سی وجوہات سانس کے پھولنےکاسبب بنتی ہیں۔
متوازن اور وٹامنز سے بھرپور غذا ہماری صحت کی بہتری میں بہت اہم کردارادا کرتی ہیں۔اگرہم اپنی روزمرہ کی زندگی میں فاسٹ فوڈ کا زیادہ استعمال کرتے ہیں اور سبزیوں یا پھلوں کا کم استعمال کرتے ہیں تو ہم خون کی کمی کا شکار ہوسکتے ہیں۔اگر کوئی بھی کام کرتے وقت آپ کا سانس پھولتا ہے تو یہ کس وجہ سے سے ہوتا ہے۔یہ جاننے کے لئے یہ بلاگ پڑھئیں۔
سانس کا پھولناکیاہے؟-
یہ ایک ایسی طبی حالت ہےجو ہلکی سے سنگین صورت بھی اختیار کرسکتی ہے۔یہ حالت عارضی سے لے کر دیر پا ہوسکتی ہے۔یہ لوگوں میں بہت عام مسئلہ ہے۔چارمیں سے1 فرد کو یہ مسئلہ لازمی ہوتا ہے۔
علامات-
اگر کوئی بھی شخص سانس کی قلت کا سامنا کررہا ہے تواس میں یہ علامات ہوسکتی ہیں جیسے؛
محنت کے بعد سانس کا پھول جانا-
سانس لینےمیں دشواری-
سینے میں جکڑن-
دل کی دھرکن-
گھبراہٹ-
بے چینی-
کھانسی-
تھکا ہوا محوس کرنا-
دم گھٹنا-
تیز سانس-
اگریہ اچانک ہوتا ہے توعلامات شدید ہوتی ہیں تو یہ سنگین صورت اختیار کرسکتی ہیں۔
اسباب-
اگر آپ کو سانس کی قلت کا سامنا ہے یا آپ کو سانس لینے میں دشوری ہو رہی ہے توآپ کو سانس کا مسئلہ ہے۔اور اس کے اسباب میں کچھ بیماریاں بھی ہوسکتی ہیںاس کے علاوہ تیز سیڑھیاں چڑھنے اور ورزش کے بعد یا کام کرنے کے بعد بھی ایسا محسوس ہوتا ہے۔سانس کا پھولنا کس بیماری کی وجہ سے ہوسکتا ہے وہ جانتے ہیں؛
دمہ-
میڈیکل میں کہا جاتا ہے کہ یہ پھیپھڑوں کی دائمی بیماری ہے اس میں سانس کی نالیاں تنگ ہوجاتی ہیں۔اور مریض کو سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے۔اس بیماری میں بنیادی طور پر پھیپھڑوں کی دو نالیاںجو سانس لینے میں مدد گار ثابت ہوتی ہیں۔ان میں سوجن ہوجاتی ہے۔سانس کا پھولنا ان لوگوں میں زیادہ عام ہے جو کسی بیماری میں مبتلا ہوتے ہیں۔
نمونیا-
اس حالت میں بھی آپ سانس کی قلت کا شکار ہوتے ہیں۔اس میں تیز بخار،کھانسی،سانس کا تیز تیز چلنا،سانس لینے میں دشواری آنا اس میں شامل ہے۔آپ اس بیماری کی وجہ سے بھی سانس کے مسئلے کا شکار ہوتے ہیں۔سانس کا پھولنا اور بھی وجوہات کی وجہ سے ہوتا ہے۔
خون کی کمی-
وہ افراد جو خون کی کمی کا شکار ہوتے ہیں،وہ بھی سانس کا پھولنا جیسی بیماری کا سامناکرتے ہیں۔ہم کوئی بھی مشقت والا کام کرنے کے بعد جلد سانس کے پھولنے کا شکار ہوتے ہیں۔ہمیں خون کی کمی کو دور کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ سبزیوں اور پھولوں کااستعمال کرنا چاہیے تاکہ ایسے مسائل سے بچا جا سکے۔جیسے چقندر اور انار خون کی کمی کو دور کرنے میں معاون ہیں۔
تناؤ-
بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ تناؤ ایک احساس ہے لیکن ہم اس کی وجہ سے کسی بیماری میں بھی مبتلا ہوسکتے ہیں۔جیسے ہائی بلڈ پریشر اس کے علاوہ ذیابیطس کی بیماری بھی ہمیں زیادہ ڈپریشن یا تناؤ کی وجہ سے ہوسکتی ہے۔ ہم جب کوئی ایسی خبر سنتے ہیں جس وجہ سے ہم تناؤ کا شکار ہوتے ہیں تو ہمیں سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے۔
دوسری وجوہات-
سانس کا پھولنا ان وجوہات کی بنا پر بھی ہوسکتا ہے جیسے
موٹاپا-
دل کی بیماری-
کسی حادثے میں خون کا بہہ جانا-
بلڈپریشر کا لو ہوجانا-
پھیپھڑوں کے ٹشوز کا خراب ہونا-
سانس کا پھولناکیسے کم کریں-
ہم صحت منداور خود کو تندرست رکھ کر سانس کا پھولنا کم کرسکتے ہیں۔کیونکہ متوازن غذا کا نہ ہونا بھی اس مسئلے کی طرف اشارہ ہے۔ہم اگرخود کو فٹ رکھتے ہیں یا جسمانی سرگرمی کرتے ہیں تو اس مسئلے سے دور رہ سکتے ہیں۔
ورزش-
اگرآپ ورزش یا کوئی جسمانی سرگرمی کرتے ہیں تو اپنے دل اور پھپھڑوں کی صحت کو اچھا کرسکتے ہیں۔صبح کی سیر اور ورزش آپ کو صحت مند بناتی ہے۔اگرآپ سانس کے مسئلے سے دوچار ہیں تو سانس کو بہتر بنانے کے لئے بھی کوئی سرگرمی اپنائی جاسکتی ہے۔
ہونٹ سے سانس لیں-
اگرآپ سانس کی دشواری کا سامنا کررہے ہیں توآپ یہ طریقہ اپنا کر اپنا سانس بہتر بنا سکتے ہیں۔اس کی مدد سے آپ کے پھپھڑوں میں پھنسی ہوئی ہوا خارج ہوسکتی ہے۔اگرآپ کو سانس لینے میں مشکل ہورہی ہو خاص طور پر سیڑھیاں چڑھتے یا کسی بھی سرگرمی کے دوران تو آپ ایسا کریں۔
اپنی گردن اور کندھےکے پٹھوں کو آرام دیں۔-
آہستہ آہستہ اپنی ناک کی مدد سے سانس لیں،اور اپنے منہ کو بند رکھیں۔
اپنے ہونٹوں کو ایسے کریں جیسے آپ سیٹی بجانے والے ہوں۔
آہستہ آہستہ اپنے ہونٹوں سے سانس لیں۔
ہم اس طریقے کی مدد سے سانس کے مسئلے کوحل کرسکتے ہیں لیکن اگرخدانحواستہ آپ کسی بیماری میں مبتلا ہیں تو آپ کو معائنے کی ضرورت ہےآپ مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سایٹ سے ڈاکٹر کی اپائنمنٹ حاصل کرسکتے ہیں اس کے علاوہ آپ اس نمبر پر 0311122238 آن لائن کنسلٹیشن بھی لے سکتے ہیں۔