چہرے کا یوگا ، یوگا کی ورزشوں میں سے ایک ہے ، اس ورزش میں چہرے کا مساج اور مشقیں شامل ہیں جو چہرے کے پٹھوں، جلد اور اعضاء کے نظام کو ایکٹو کرتی ہیں۔ یہ تکنیک تناؤ اور پریشانی کو دور کرنے ، جلد کو ٹائٹ کرنے اور اس کے ساتھ ساتھ چہرے کی چربی کو کم کرنے کا بہترین طریقہ بھی ہے۔ یہ ورزش آپ کے چہرے کے پٹھوں کو نرم کرنے اور آرام دینے کے لیے بنائی گئ ہے۔ چہرے کا یوگا جیسی ورزشیں آپ کے چہرے کی ظاہری شکل کو بہتر بنا سکتی ہیں۔
۔1 چہرے کا یوگا
چہرے کا یوگا چہرے اور ماتھے کے عضلات کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے بلکہ یہ عمل مسلسل انجام دینے سے خواتین اپنی اصل عمر سے کئی برس چھوٹی اور سلم دکھائی دے سکتی ہیں تاہم اس کی کچھ مشقیں بہت ضروری ہیں۔
اگر آپ اپنے وزن کی وجہ سے فکر مند ہیں یا یوگا سے متعلق معلومات جاننے کے خواہشمند ہیں تو مرہم ڈاٹ پی کے کی ایپ ڈاؤن لوڈ کریں یا براہ راست ڈاکٹر سے رابطے کے لیے اس نمبر پر کال کریں03111222398
۔2 چہرے کے یوگا کی اہمیت
جب آپ کا وزن بڑھتا ہے تو جسم کے علاوہ آپ کا چہرہ بھی اس بڑھتے ہوئے وزن سے متاثر ہوتا ہے۔جس کے نتجے میں آپ کے گال موٹے اور ٹھوڑی دگنی دکھائی دینے لگتی ہے، اس سے نجات حاصل کرنا کچھ ایسا مشکل کام نہیں آپ کو محض وقت،کوشش ، اور چہرے کا یوگا جیسی ورزش کی ضرورت ہوگی۔
باقاعدگی سے کی گئی یوگا کی ورزش کو اگر آپ اپنی زندگی کا ایک جزو بنا لیں تو یہ نہ صرف ہمیشہ کے لیے آپ کا وزن نارمل حد کے اندر رکھنے میں معاون و مدد گار ثابت ہو گا، بلکہ چہرے کا یوگا آپ کے چہرے کو بھی جوان رکھےمیں اہم کردار ادا کرے گا۔
چہرے کے موٹاپے کو کم کرنے کے لیے بہت کوشش اور وقت درکار ہوتا ہے لیکن قدرتی طریقے آپ کے چہرے کے خدو خال کو خوبصورتی اور تناسب کو بہتر طریقے سے برقرار رکھتے ہیں، جن میں چہرے کا یوگا ایک منفرد اور پراثر طریقہ ہے۔
۔3 چہرے کا یوگا کرنے کا بہترین وقت
چہرے سے متعلق کچھ آسان ورزشیں کسی بھی وقت کہیں بھی کی جا سکتی ہیں، جیسے پاؤٹ اور مسکراہٹ کی ورزش یہ مشق ٹی وی دیکھتے ہوئے یا آپ کے کام کی میز پر بھی کی جا سکتی ہے۔
۔4 چہرے کی یوگا مشقیں
یہ آسان چہرے کی یوگا مشقیں آپ کے چہرے اور گردن کے موٹاپے کو کم کرنے میں مدد کریں گی اور آپ کے چہرے پر عمر بڑھنے کے آثار کو ظاہر ہونے سے روکنے میں بھی مدد کریں گی۔ بہتر ہے کہ نقصان دہ آپریشن یا انجیکشن پرپیسہ خرچ کیے بغیر اس جوان نظر آنے والے چہرے کو حاصل کریں۔ ان کے لیے یہ مشقیں درج ذیل ہیں۔
۔1 سمہا مدرا
اس کے لیے، آپ کو اپنی ہتھیلیوں کو اپنی رانوں پر رکھ کر آرام سے گھٹنے ٹیکنے کی ضرورت ہے۔ اس کے بعد، اپنی زبان کو باہر کی طرف نکالیں اور اسے زور سے نیچے کی طرف کھینچیں، جتنا آپ کر سکتے ہیں اسے بڑھاتے جائیں۔ ایسا کرتے وقت سانس چھوڑیں اور شیر کی طرح گرجنے والی آواز نکالیں۔
۔2 مچھلی کا چہرہ
یہ بالکل اسی طرح ہے جیسے آپ سیلفی لیتے وقت اپنے ہونٹوں کا پاؤٹ بناتے ہیں کیونکہ آپ کو اپنی سیلفیز میں اس مچھلی کا چہرہ بناتے وقت اپنے گال کو اندر کی طرف چوسنا پڑتا ہے۔ اس پوزیشن کو برقرار رکھیں اور اس پاؤٹ کے ساتھ جتنا ہو سکے مسکرانے کی کوشش کریں۔
۔3 ماؤتھ واش تکنیک
جیسا کہ نام سے پتہ چلتا ہے، آپ کو بس اتنا کرنا ہے کہ اپنے منہ کو ہوا سے بھریں اور اسے ایک کونے سے دوسرے کونے میں منتقل کریں جس طرح آپ صبح پانی سے منہ دھوتے وقت کرتے ہیں۔ عمل کو 20 سے 30 سیکنڈ تک جاری رکھیں اور دہرائیں۔
۔4 جیوا بندھا ، بند زبان کا پوز
یہ آپ کو کھوئی ہوئی جاء لائن یعنی جبڑے کی لکیر اور ٹائٹ چہرے کے متعدد فوائد دے سکتا ہے۔ بس آرام سے بیٹھیں اور اپنی زبان کی نوک کو اپنے منہ کی اوپری دیوار پر رکھیں۔ اب، اپنی زبان کو دیوار کے ساتھ اس وقت تک دبائیں جب تک کہ آپ اپنی گردن میں کھنچاؤ محسوس نہ کر لیں۔ ایسا کرتے وقت اپنی ناک سے سانس لیں۔
۔5 جاء ریلیس
آرام سے بیٹھیں اور اپنی ٹھوڑی کو اس طرح تنگ کریں جیسے اسے کشش ثقل کے خلاف اوپر کی طرف کھینچ رہے ہوں۔ اس پوزیشن کو برقرار رکھیں جب تک کہ آپ اپنی گردن میں کھنچاؤ محسوس نہ کریں۔ اپنی ناک سے سانس لیتے وقت اس پوزیشن کو آہستہ آہستہ چھوڑیں۔ یہ نہ صرف آپ کے چہرے کے نچلے حصے کے ارد گرد باریک لکیروں کو ختم کرے گا بلکہ یہ آپ کو دوہری ٹھوڑی، ڈبل چن سے بھی نجات دلائے گا۔
چہرے کا یوگا آپ کو جوان نظر آنے میں آپکی مدد کرے گا۔ ان مشقوں کو ضرور آزمائيں اور ہمیں فیڈ بیک دینا نہ بھولیں۔