بہت سے لوگ ایسے ہیں جن کے نزدیک ظاہری شکل و صورت بہت اہمیت رکھتی ہے، اس بات سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ چہرے کی خوبصورتی اور چمکتی دمکتی جلد آپ کی شخصیت میں نکھار اور اعتماد پیدا کرتی ہے۔ لیکن جلد پر کوئی داغ یا دھبہ ہمارے اعتماد میں رکاوٹ پیدا کرسکتا ہے۔
ہم اپنی جلد کی حفاظت مختلف طریقوں سے کرسکتے ہیں، لیکن اگر خدانخواستہ اگر آپ جلد کے کسی بھی انفیکشن میں مبتلا ہیں تو آپ گھر بیٹھے ایک فون کال کی مدد سے مرہم کی ویب سائٹ سے جلد کے ڈاکٹر کی اپائنمنٹ حاصل کرسکتے ہیں اس کے علاوہ وڈیو کال کے ذریعے اس نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن بھی لے سکتے ہیں۔
۔1 ہائپر پگمنٹیشن کیا ہے؟
ہائپرپگمنٹیشن جلد کی وہ حالت ہے جس میں ہماری جلد پر نشان یا دھبے بن جاتے ہیں اور وہ سرخ یا سیاہ رنگ کے ہوتے ہیں۔ یہ زیادہ تر بازؤں اور چہرے پر نمودار ہوتے ہیں۔ یہ سورج کی وجہ سے پہنچنے والی شعاعوں، کیل مہاسوں یا میلانن کی ضرورت سے زیادہ پیداوار جو ہارمونل تبدیلیوں کی وجہ سے ہوتا ہے، یہ جلد کو بہت جلد متاثر کرتی ہیں اور ان کو ختم کرنے میں مہنیوں لگ جاتے ہیں۔
۔2 ہائپر پگمنٹیشن کو ختم کرنے کے لئے چند اہم ٹوٹکے مندرجہ ذیل ہیں
بہت سی خواتین ان کو چھپانے کے لئے مہنگی سے مہنگی فاونڈیشن اور کنسیلرز کا استعمال کرتیں ہیں۔ لیکن ان کو ختم کرنے کے لئےچند گھریلو ٹوٹکوں کی مدد لی جاسکتی ہیں جو یہ مسئلہ حل کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں، اگر آپ کے چہرے پر ایسے نشانات ہیں تو اس کے لئے یہ بلاگ آپ کے لئے مددگار ثابت ہوگا۔
۔1 لیموں
اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ لیموں ہماری جلدکو صاف اور روشن کرنے والا بہت اچھا ٹونر ہے کیونکہ اس میں سٹرک ایسڈ موجود ہوتا ہے۔ جو ہماری جلد کو صاف کرتا ہے اور سیاہ دھبے کم کرتا ہے۔ شہد کے ساتھ لیموں کو ملا کر اس کے حیرت انگیز فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ یہ ہائپرپگمنٹیشن کا اچھا ٹریٹمنٹ ہے۔
۔2 کچا آلو
کچے آلو میں قدرتی انزائم موجود ہوتا ہے جو جلد سے داغ دھبوں کو دور کرتا ہے، اور ہماری جلد کی ساخت میں بہتری لاتا ہے۔کچے آلو کی مدد سے آنکھوں کے نیچے سیاہ ہلکے بھی دور ہوجاتے ہیں۔ اس کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ آلو کا سلائس کاٹ کر اس کو پانی میں ڈبو کر دس منٹ تک متاثرہ حصے میں لگائیں۔ اچھے نتائج کے لئے ہفتے میں کئی بار یہ طریقہ اپنائیں۔
۔3 ایپل سائڈر سرکہ
ایپل سائڈر سرکہ معجزانہ طورپر چہرے سے نشانات اور داغ دھبوں کو ختم کرتا ہے، اس میں طاقتور خصوصیات موجود ہوتیں ہیں جو ہماری جلد کو ٹائٹ کرتیں ہیں اور قدرتی رنگ کو بحال کرنے میں مدد کرتی ہیں۔ اس میں موجود نامیاتی ایسڈ کی بدولت یہ کامیاب اجزاء ہے۔ آپ ہفتے میں دوبار اس کا استعمال کرسکتے ہیں۔
۔4 وٹامن ای
ہم سب جانتے ہیں کہ ہائپرپگمنٹیشن سورج کی نقصان دہ شعاعوں کا نتیجہ ہے، وٹامن ای نقصان دہ اثرات کو کم کرتا ہے، یہ ایک اینٹی اکسیڈنٹ ہے جو ہماری جلد کی مرمت اور حفاظت کرتا ہے۔ بہترین نتائج کے لئے آپ شہد یا پپتا کے ساتھ اس کا استعمال کرسکتے ہیں اور آپ رات بھر بھی اپنی جلد پر لگا سکتے ہیں۔ وٹامن ای اینٹی ایجنگ کریموں میں بھی استعمال ہوتا ہے۔
۔5 ہلدی
ہائپرپگمنٹیشن کو ختم کرنے کے لئے ہلدی ایک سستا اور مؤثر علاج ہے، یہ اینٹی بیکٹریل ایجنٹ کے طور پر کام کرتی ہے، اس میں شفا بخش اور بلیچ کی خوبیاں موجود ہوتی ہیں۔ یہ انفیکشن کو بھی کم کرتی ہے۔ یہ بھی ایک اچھا ہائپر پگمنٹیشن کا علاج ہے اس کے علاوہ یہ جلد کی سوزش کو بھی کم کرتی ہے۔
۔6 شہد
شہد جلد کو نمی فراہم کرتا ہے،یہ خرا ب جلد کی تہہ کو ختم کرکے نئی تہہ کو قائم کرتا ہے یہ قدرتی چمک دیتا ہے اور سیاہ دھبوں اور نشانات کو کم کرتا ہے۔
۔7 دہی
دہی جلد کو چمک دیتا ہے یہ سیاہ دھبوں اور داغوں کو ختم کرتا ہے۔ اس میں لیکٹک ایسڈ موجود ہوتا ہے جو انفیکشن کے امکانات کو کم کرتا ہے۔ بہترین نتائج کے لئے چہرے پر 20 منٹ لگا کر پانی سے دھولیں۔
۔3 ہائپر پگمنٹیشن کو ختم کرنے کے مفید نکات
۔1 صحت بخش غذا کا استعمال کریں۔
۔2 پانی زیادہ پئیں۔
۔3 تازہ پھل اور سبزیوں کا استعمال کریں۔
۔4 کیل یا مہاسوں کو ہاتھ مت لگائیں، اس وجہ سےانفیکشن ہوسکتا ہے یا داغ رہ سکتا ہے۔
جلد پر سیاہ دھبے، یا ہائپر پگمنٹیشن کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں۔ یہ عام طور پر بے ضرر بھی ہوتے ہیں اور انہیں علاج کی بھی ضرورت نہیں ہوتی۔ اگر کوئی شخص سیاہ دھبوں سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتا ہے، تو وہ علاج کے لیے ان کو آزما سکتا ہے، اور جلد کے کسی بھی مسئلے کی صورت میں مشورے کے لیے ڈرمیٹولوجسٹ سے فوری رابطہ بھی کرسکتا ہے۔