رنگ ہماری زندگی میں بہت اہمیت رکھتے ہیں۔ ہم گھر کو پیار محبت کے علاوہ رنگوں سے بھی سجا سکتے ہیں۔ مختلف رنگ مختلف اثرات رکھتے ہیں۔ ہر انسان اپنی پسند کے مطابق رنگ کا انتخاب کرتا ہے۔ رنگ ہمارے موڈ پر اثر ڈالتے ہیں۔ کیا آپ بھی اپنی پسند کے کلر کا انتخاب کرکے پرسکون محسوس کرتے ہیں۔
کچھ لوگ اپنی پسند کو لے کر اتنے شوقین ہوتے ہیں کہ نہ صرف اپنے پسندیدہ رنگ کے کپڑے پہنتے ہیں بلکہ اپنی گاڑی ،اپنے کمرے اور اپنے گھر کو بھی اسی کلر میں ڈھالتے ہیں۔ کچھ لوگ اپنے گھروں میں کلرز کا انتخاب بہت سی وجوہات کی بنا پر کرتے ہیں۔ جیسے اندزِ بیاں کرنے کے لئے، کمرے کو بڑا محسوس کرنے کے لئے وغیرہ شامل ہے۔
اگر آپ کسی قسم کے اضطراب میں مبتلا ہیں اور رنگوں سے دور زندگی گزار رہیں ہیں تو مرہم ڈاٹ پی کے کی سائٹ پر اس نمبر 03111222398 پہ ڈاکٹر سے رابطہ کریں اور اپنی زندگی کو رنگوں سے بھریں۔ آپ کمرے میں اپنے پسندیدہ رنگ کی وجہ سے سکون بھی محسوس کرسکتے ہیں۔ کلر ہمارے موڈ اور جذبات کو بھی متاثر کرسکتا ہے۔ آپ کا پسندیدہ رنگ کونسا ہے؟ اور آپ اس کے ساتھ کیا محسوس کرتے ہیں؟ ہم سے ضرور شیئر کریں۔
۔1 رنگوں کے اثرات
رنگ ہمارے موڈ اور جذبات پر کیا اثر ڈالتے ہیں آئیے جانتے ہیں۔
۔1 نیلا
عام طور پر نیلا کسی بھی شیڈ میں سب کا پسندیدہ رنگ ہوتا ہے۔ شاید اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم اس رنگ میں پرسکون محسوس کرتے ہیں۔ جیسا کہ ہمارے سر پر نیلا آسمان ہے۔ اس کے علاوہ سمندر کا رنگ بھی گہرا نیلا ہے۔ یہ آج کل کے گھروں میں استعمال ہونے والا مقبول رنگ ہے۔
جیسا کہ گھروں میں پردے، تکیے اور قالین بھی اسی رنگ میں موجود ہوتے ہیں۔ نفسیاتی طور پر یہ گہرے نیلے کلر ہماری سوچ کو اچھا محسوس کراتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہلکے نیلا رنگ ہمارے دماغ کو سکون دیتا ہے۔
۔2 سرمئی
گرے رنگ آج کل سجاوٹ میں مقبول کلر ہے۔ لیکن یہ ہمیں بھورے رنگ کا احساس دلاتا ہے۔ کچھ لوگوں کے لئے یہ دباؤ والا رنگ بھی ہوسکتا ہے۔ بعض اوقات اپنی صلاحتیوں کو فروغ دینے کے لئے دوسرے رنگوں کی ضرورت بھی ہوسکتی ہے۔ یہ دوسروں کے لئے پرسکون بھی ثابت ہوسکتا ہے۔ یہ ایک ٹھنڈا کلر ہے اور آرام دہ محسوس کرواسکتا ہے۔ کچھ رنگ زیادہ توانائی بخش ہوتے ہیں۔
۔3 سبز
یہ بھی ایک ٹھنڈا رنگ ہے۔ اسے جذباتی طور پرسکون سمجھا جاتا ہے۔ یہ اکثر لوگوں کو فطرت کی یاد دلاتا ہے۔ یہ تازگی، ہم آہنگی اور توازن کا احساس دلاتا ہے۔ جیسے کہ پودوں کا کلر بھی سبز ہے اس کی وجہ سے بھی ہم پرسکون محسوس کرسکتے ہیں۔ یہ گرم گھروں میں ٹھنڈک کے احساس کا بہترین انتخاب ہے۔
۔4 اورنج
بہت سے لوگ ان کلرز کی طرف متوجہ ہوتے ہیں۔ جسے گرم کلر سمجھا جاتا ہے۔ جیسے سرخ اور نارنجی کلر۔ اس کے علاوہ گرم دیواروں کو بھی ٹھنڈے رنگوں کے ساتھ پینٹ کیا جاتا ہے اسی طرح ٹھنڈی جگہوں پر بھی گرم کلرز کا انتخاب کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ گرم کلر کی وجہ سے درجہ حرارت گرم محسوس کرسکتے ہیں۔ نارنجی رنگ میں آپ خوشی محسوس کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ آپ میں حوصلہ افزائی کا احساس دلاتا ہے۔ اس کے علاوہ اس کلر میں سورج کی روشنی کا بھی احساس ہوتا ہے۔
۔5 پیلا
یہ کلر خوشی، تخلیقی اور چنچل پن سے وابستہ ہے۔ اکثر اسے پرجوش اور حوصلہ افزائی کے طور پر بیان کیا جاتا ہے۔ یہ باورچی خانے میں آپ کو خوشی محسوس کروا سکتا ہے۔اس کے علاوہ یہ آپ کے مزاج کو اچھا کرسکتا ہے۔ صبح کے وقت یہ کلر آپ کی انرجی بڑھانے میں آپ کی مدد کرسکتا ہے۔ پیلے کلر کے ربن امید کی کرن کے طور پر استعمال ہوتے ہیں۔ آپ اس کو گھر میں کروا کے خوشی محسوس کر سکتے ہیں۔
۔6 سفید
اگر آپ سفید کلر کی طرف متوجہ ہوں تو اس کی وجہ سے آپ صاف ستھرا محسوس کر سکتے ہیں۔ یہ آپ کے موڈ اور تناؤ کو کم کرنے میں آپ کی مدد کرتا ہے۔ اس کی وجہ سے ہم تنگ جگہ کو بھی کھلا محسوس کر سکتے ہیں۔ یہ کلر سب کا ہی پسندیدہ ہوتا ہے۔
۔7 سرخ
تمام رنگوں میں سے اس کلر میں جذبات کی ایک بڑی قسم ہوتی ہے۔ کچھ لوگوں کے لئے یہ طاقت اور جذبے کی نمائندگی کرتا ہے۔ اور کسی کے لئے خطرے کا کلر بھی ہوسکتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ کسی میں محبت اور رومانس کے جذبات کو بھی جنم دیتا ہے۔ ایک تحقیق سے بھی پتا چلا ہے کہ سرخ کلر کا تعلق مٹھاس سے بھی ہے۔
آپ کسی بھی کلر کے ساتھ کیسا محسوس کرسکتے ہیں یہ آپ کی ذاتی پسند پر منحصر ہوتا ہے۔ آپ اپنے گھر میں اپنی پسند کا کلر بھی کروا سکتے ہیں اس میں آپ یہ نہیں دیکھتے کہ آپ کیا محسوس کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ جب گھر میں کلر کے انتخاب کی بات آتی ہے تو آپ اپنے آپ سے پوچھیں کہ آپ کیسا محسوس کرتے ہیں۔