پوری دنیا میں، بہت سے لوگوں کو ہاضمے اور آنتوں سے متعلق مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو کہ بعض اوقات صحت کے لیۓ خطرناک بھی ہو جاتا ہے۔ اس طرح، یہ جاننا ضروری ہے کہ آپ کے آنتوں کی صحت اور نظام انہضام کے ساتھ ہر وقت کیا ہو رہا ہے۔
۔ 1 نظام انہضام کا عمل سست ہونا خطرناک ہوسکتا ہے
سست عمل انہضام کے لیے، سست آنتوں کی اصطلاح بھی استعمال کی جاتی ہے۔ سست عمل انہضام خود ایک بیماری کے بجائے دوسری بہت سی خطرناک بیماریوں کی علامت بھی بن سکتی ہے۔ جس کا ہاضمہ سست ہو وہ آنتوں کی حرکت یعنی جسم کے فضلے کا کم ہونا، سخت اور تکلیف دہ اخراج کا سامنا کرتا ہے، اس وجہ سے قبض اور تناؤ جیسی علامات کی شکایت ہوسکتی ہے۔ سست آنتوں کی وجوہات اور اس کے ساتھ ہونے والی دوسری علامات اور اس کے مختلف علاج، مناسب ہاضمہ اور علامات کو کم کرنے میں کیسے مدد کرسکتے ہیں یہ جاننے کے لیۓ اس بلاگ میں ہمارے ساتھ رہیں۔
۔ 2 ہاضمے کا عمل کیسے شروع ہوتا ہے؟
۔ 1 جب آپ کچھ کھاتے ہیں تو اعصابی نظام میں ہاضمے کے عمل کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے۔
۔ 2 یہ ایک صحت مند جسم کے ساتھ ہوتا ہے، جو کھانا ہضم کرتا اور ذخیرہ کرتا ہے اور فضلہ کو خارج کرتا ہے۔
۔ 3 نظام انہضام کے پٹھے ایک خاص حرکت کے بعد جسم کا فضلہ خارج کرتے ہیں۔
۔ 4 جب آنتوں کی یہ حرکت کم ہوتی ہے یا زیادہ سست ہوتی ہے تو فضلہ آگے نہیں بڑھتا ہے۔
۔ 5 ماہرین کا کہنا ہے کہ کھانے کے محدود انداز، کھانے کی خرابی، آنتوں کے سنڈروم ،آئی بی ایس، فضلہ خارج کرنے والی ادویات کے زیادہ استعمال کے ساتھ یہ پٹھے کمزور اور کم موثر ہوسکتے ہیں۔
۔ 6 سست ہاضمے کے نتیجے میں آنتیں بہت کم فضلہ خارج کرتی ہیں جسے ڈاکٹر سلو ٹرانزٹ کانسٹیپیشن ایس ٹی سی کہتے ہیں کہ اس بیماری کے علاج میں تاخیر اس کی علامات کو مزید بدتر بنا سکتی ہیں۔
۔ 3 سست نظام انہظام کی وجہ سے پیچیدگیاں
۔ 1 سست نظام انہظام کی وجہ سے پاخانہ بہت سخت ہوتا ہے۔ سخت پاخانہ گزرنا زیادہ مشکل ہوتا ہے اور یہ پیچیدگیوں کا باعث بن سکتا ہے۔
۔ 2 سست نظام انہظام کی وجہ سے بواسیر اور تکلیف دہ آنتوں کی حرکت اور کچھ افراد جلاب ادویات یا ٹوٹکے استعمال کرنے کی ضرورت محسوس کر سکتے ہیں۔
۔ 3 نظام ہاضمے کو درست کرنے کے لیے ضروری ہے کہ کم خوراک استعمال کی جائے اور ادویات کا کم استعمال کیا جائے۔
۔ 4 اپنی خوراک میں کسی بھی نئے غذائی اجزاء کو شامل کرنے سے پہلے اپنی جسمانی صحت کے لحاظ سے اس اجزاء کے فوائد اور مضر اثرات جاننا بہت ضروری ہے۔ اس سلسلے میں ماہرغذائیت سے مشاورت بہت ضروری ہے۔
۔ 4 ہاضمے کے سست ہونے کی علامات
سست آنتوں یا ہاضمے کے نظام کی درج ذیل علامات ہوسکتی ہیں۔
۔ 1 پاخانے کی خواہش بہت کم محسوس کرنا
۔ 2 ہفتے میں چند بار سے کم فضلے کا اخراج
۔ 3 معمول سے کم پاخانہ آنا
۔ 4 پیٹ کا پھولنا، درد اور متلی وغیرہ
اگر آپ کو متلی کی کیفیت رہتی ہے تو اس سے نجات کے لیے فوری ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔
۔ 5 ہاضمے کے سست ہونے کے اسباب
سست ہاضمے کا نظام کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں۔ ان میں سے کچھ یہ بھی ہوسکتی ہیں۔
۔ 1 وہ لوگ جو طویل عرصے تک جلاب استعمال کرتے ہیں تو ان کے بغیر پاخانہ گزرنے میں مسائل ہو سکتے ہیں۔
۔ 2 کچھ دوائیں، ہاضمے کو سست کر سکتی ہیں اور قبض کا سبب بن سکتی ہیں۔
۔ 3 زیادہ فائبر کھانے سے قبض کی کئی اقسام کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے، لیکن مناسب مقدار میں پانی شامل کیے بغیر بہت زیادہ کھانا مختلف بیماریوں کی علامات پیدا کرسکتا ہے۔
۔ 4 آنتوں کا سنڈروم ، آئی بی ایس ، قبض، گیس، اسہال، اور ہاضمہ کے دیگر مسائل کا سبب بنتا ہے۔
۔ 6 سست نظام انہظام سے مختلف اعصاب کو پہنچنے والے نقصان
۔ 1 نظام انہضام میں مختلف اعصاب کو پہنچنے والے نقصان سے ہاضمے کا عمل سست ہو جاتا ہے، جس سے ایس ٹی سی کی علامات ہوجاتی ہیں۔
۔ 2 اعصابی چوٹیں، جیسے ریڑھ کی ہڈی یا دماغی تکلیف دہ چوٹیں، بھی ہاضمہ کو سست کر سکتی ہیں۔
۔ 3 ہاضمے کا سست نظام ہی قبض کی واحد وجہ نہیں ہے۔ کچھ دوسری وجوہات میں شامل ہیں۔
۔ 7 آنتوں کی غیر صحت بخش عادات
۔ 1 فضلے کے اخراج میں تاخیر
۔ 2 بواسیر
۔ 3 مقعد کے پٹھوں کا نقصان
۔ 4 پیلوس کی خرابی
۔ 5 ڈیمنشیا وغیرہ
۔ 8 نظام انہظام کے سست ہونے کا علاج
۔ 1 عام طور پر ڈاکٹر اصرار کرتے ہیں ہاضمے کے عمل کی درستگی کے لیۓ کچھ غذائی تبدیلیاں کریں اور ایسی غذائیں شامل کریں جو قدرتی فائبر اور آئل سے بھرپور ہوں۔
۔ 2 ڈاکٹر تجویز کر سکتا ہے کہ ناشتے کے آدھے گھنٹے بعد پاخانہ کرنے کی کوشش کرنے کی کوشش کریں، کیونکہ کھانے سے آپ کی بڑی آنت کے پاخانے کو حرکت دینے میں مدد ملتی ہے۔
۔ 3 آپ اپنی آنتوں کی حرکت کے لیے کافی وقت دیں، اور جیسے ہی آپ کو جانے کی ضرورت محسوس ہو باتھ روم کا استعمال کریں۔
۔ 4 مغربی نظام کو استعمال کرنے کے بجائے اپنی بیت الخلا کی عادت کو بدلیں اور بیٹھنے کا دیسی نظام آزمائیں۔
۔ 5 اگر آپ کو لگتا ہے کہ کچھ دوائیں یا غذائی سپلیمنٹس آپ کے قبض کا سبب بن رہے ہیں تو پہلے آپ ڈاکٹر سے بات کریں۔ وہ خوراک تبدیل کر سکتا ہے یا کوئی دوسری دوا تجویز کر سکتا ہے جس سے قبض نہ ہو۔
سست نظام انہظام قبض اور سخت پاخانہ کا سبب بن سکتی ہے۔ آپ کو جلاب لانے کی ادویات صرف اس صورت میں استعمال کرنا چاہیے جب آپ کی قبض شدید ہو یا دوسرےعلاج کام نہ کر رہے ہوں۔ جلاب کی ادویات علامات مزید خراب کر سکتی ہیں، قدرتی جلاب جیسے تین سے چار کپ سبز چائے آپ کو بہت راحت دے سکتی ہے۔