خارش سکن الرجی کی ہی ایک قسم ہے۔ آپ کو سکن الرجی کی یہ قسم پریشان اور بےچین کر سکتی ہے۔ خاص کر یہ رات کو سوتے وقت آپ کے لئے مشکل پیدا کرسکتی ہے۔ جب انسان خارش میں مبتلا ہوتا ہے تو بہت الجھن محسوس ہوتی ہے۔ جب خارش شدید صورت اختیار کرلیتی ہے تو یہ آپ کو کسی انفیکشن میں بھی مبتلا کرسکتی ہے۔
اگر آپ بھی اس الرجی میں مبتلا ہیں تو آپ اس سے گھریلو طریقوں کی مدد سے بھی جان چھڑا سکتے ہیں۔یہ گھریلو طریقے جاننے کے لئے اس بلاگ پر میرے ساتھ رہیں۔ ہم گھریلو طریقوں کی مدد سے اس سے چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں۔ لیکن شدید انفیکش کی صورت میں آپ کو ڈاکٹر سے ملنے کی ضرورت ہے۔ آپ مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ سے ڈاکٹر کی اپائنٹمنٹ بک کروا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ اس نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن لے سکتے ہیں۔
۔1 خارش کا سبب کیا ہے؟
ہم کسی کیڑے کے کاٹنے، مچھر کے کاٹنے، خشکی، تناؤ کی وجہ سے اس بیماری میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔ جیسے چنبل اور ایکزیما وغیرہ۔اگر آپ اپنی جلد کو زیادہ کھرچتے ہیں تو آپ انفیکشن کو مزید بڑھا سکتے ہیں۔ اس لئے گرم پانی کا استعمال کم کرنا چاہیے تاکہ خشکی سے بچ سکیں۔
۔2 خارش کو ختم کرنے کے گھریلو طریقے
ہم کھجلی یا سکن الرجی سے کن طریقوں کی مدد سے جان چھڑا سکتے ہیں وہ مندرجہ ذیل ہیں؛
۔1 مینتھول کا تیل
یہ ایک ضروری تیل ہے اور پودینے کے پودے سے اس کا تعلق ہے۔ اس کی مدد سے الرجی کے علاج میں آپ کو مدد مل سکتی ہے۔یہ کولنگ ایجنٹ کے طور پر کام کرتا ہے۔ حاملہ خواتین جو جلد کی اس الرجی میں مبتلا ہوتی ہیں۔ وہ اس کی مدد سے علاج کرسکتی ہیں۔
۔2 برف کا استعمال
اگر آپ کی جلد پر خارش یا کھجلی ہورہی ہے تو متاثرہ حصے پر برف لگانے سے آپ کو راحت مل سکتی ہے۔ آپ کھجلی والی جلد کو گرم پانی سے زیادہ سے زیادہ بچانے کی کوشش کرنا چاہیئے۔ ٹھنڈے پانی میں کوئی بھی تیل کو شامل کرکے آپ اپنی سکن پر لگا سکتے ہیں۔
۔3 ایپل سائڈر سرکہ
یہ سرکہ سالوں سے جراثیم کش کے طور پر استعمال ہوتا آرہا ہے۔ اس میں ایسیٹک ایسڈ موجود ہوتا ہے۔ جو کسی بھی انفیکش اور جراثیم کو مارنے کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔ پانی میں سرکہ کو گھول کر جلد پر لگائیں اس سے بھی آپ کو سکون ملے گا۔سرکہ کسی بھی زخم پر جلن کا سبب بن سکتا ہے اس لئے زخم پر اسکا استعمال نہ کریں۔
۔4 لوشن
کوئی بھی لوشن یا موئسچرائزر ہماری جلد کو ہائیڈریٹ رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔ ہماری جلد پر خشکی بھی کھجلی کا سبب بن سکتی ہے۔ اس لئے آپ یہ کام ضرور کریں۔
۔1 سونے سے پہلے لازمی اپنی جلد کو موئسچرائزر کریں۔
۔2 جب آپ نہائیں اس کے بعد زیادہ تیل والا موئسچرائزر کا استعمال کریں۔
۔3 پانی میں رابطے کے بعد کوئی نہ کوئی لوشن لازمی لگائیں۔
۔5 بیکنگ سوڈا
اس میں اینٹی فنگل خصوصیات موجود ہوتی ہیں۔ جس کی وجہ سے انسان کسی بھی قسم کے انفیکشن سے محفوظ رہتا ہے۔ یہ جراثیموں کو بھی ختم کرنے کے کام آتا ہے۔ ہم نہانے کے لئے ایک چوتھائی اس کا استعمال کرسکتے ہیں۔ جیسے پانی کے ٹب میں ایک کپ اس کو شامل کرکے نہا سکتے ہیں۔
۔6 ایلوویرا جیل
یہ جیل اپنے اندر جادوئی اثر رکھتی ہے۔ اسکی مدد سے اہم اپنی جلد سے کیل مہاسوں کے علاوہ ایکزیما کا بھی علاج کرسکتے ہین۔اس میں اینٹی سوزش اینٹی وائرل اور اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات موجود ہوتی ہیں۔ جو ہمیں کسی بھی انفیکشن سے دور رکھتی ہیں۔ اپنی کجھلی والی جلد سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے آپ اس کو اپنی جلد پر لگائیں اور اس سے چھٹکارا حاصل کریں۔
۔7 ناریل کا تیل
اس کا تیل بھی خارش کے علاج کے لئے مؤثر ثابت ہوسکتا ہے۔ اس میں بھی اینٹی وائرس اور اینٹی سوزش خصوصیات موجود ہوتی ہیں۔ جو ہمیں کسی بھی انفیکشن سے محفوظ رکھتی ہیں۔ یہ تیل جلد اور کھوپڑی دونوں پر لگایا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ ٹی ٹری آئل بھی اس انفیکشن کے علاج میں کامیاب ثابت ہوتا ہے۔