معدے کے مسائل کا تعلق آپ کی خوراک سے ہے, یہ انسانی جسم کا ایک ایسا فعال عضو ہے جو کھانا ہضم کرتا ہے۔ جب آپ کے معدے میں کھانا جاتا ہے، تو یہ سکڑتا ہے اور تیزاب اور خامرے پیدا کرتا ہے جو کھانے کو توڑ دیتے ہیں۔ جب آپ کا معدہ کھانا توڑ دیتا ہے، تو یہ اسے آپ کی چھوٹی آنت میں منتقل کرتا ہے۔ کھانے یا پینے کے بعد کبھی کبھار ہر ایک کو پیٹ کی خرابی اور بدہضمی کا سامنا ہوتا ہے۔ عام طور پر تشویش کی کوئی وجہ نہیں ہوتی ہے، اور اکثر گھریلو علاج کے ذریعے معدے کی بیماری کا علاج ممکن ہو جاتا ہے۔
معدے کے مسائل کے لیۓ گھریلو علاج
کھانے پینے کی وجہ سے معدے میں بہت سارے مسائل جیسے گیس ، قبض ، درد وغیرہ ہوجاتے ہیں ان کے علاج کے لیۓ چند گھریلو ٹوٹکے درج ذیل ہیں۔
قبض کے لیے گھریلو ٹانک
قبض کے لیۓ گھی، نمک اور گرم پانی سے بنا مشروب استعمال کریں۔ گھی آنتوں کے اندرونی حصے کو چکنا کرنے میں مدد کرتا ہے اور نمک بیکٹیریا کو ختم کرتا ہے، گھی میں بیوٹیریٹ ایسڈ ہوتا ہے، ایک فیٹی ایسڈ جس میں سوزش کے اثرات ہوتے ہیں جو معدے میں ہاضمے کے عمل میں مدد کر سکتے ہیں۔ پیٹ میں درد, بدہضمی، گیس اور معدے سے متعلق مسائل کی صورت میں معدے کے امراض کے ماہر ڈاکٹر سے رجوع کرنے کے لیے مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کریں یا پھر اس نمبر 03111222398 پہ کال کریں۔
بنانے کا طریقہ
ایک چمچ تازہ گھی اور آدھی چائے کا چمچ نمک آدھا کپ گرم پانی میں مکس کریں۔
اچھی طرح ہلائیں. بیٹھ کر اس پانی کو آہستہ آہستہ پیئں
رات کے کھانے کے ایک گھنٹہ بعد پی لینا چاہیئے
پیٹ پھولنے کا گھریلو ٹانک
معدے کے مسائل میں میں سب سے اہم پیٹ کا پھولنا ہے اس میں گرم پانی اور سونف کے بیج یا ادرک آزمائیں۔ بنیادی طور پر گرم پانی کے ساتھ لی جانے والی کوئی بھی چیز اپھارہ یا پیٹ پھولنے میں مدد کر سکتی ہے۔ خاص طور پر ایک گلاس گرم پانی کے ساتھ سونف کے بیج لینے سے فائدہ ہوتا ہے۔ لیکن آپ شہد کے ایک قطرے کے ساتھ ادرک بھی ڈال سکتے ہیں۔
بنانے کا طریقہ
۔1 ایک چمچ سونف کے بیجوں کو بھونیں اور ایک کپ ابلے ہوئے پانی میں مکس کریں
۔2 ابلے ہوئے پانی میں تازہ ادرک کے چند ٹکڑے، ایک چٹکی ہینگ اور کالا نمک ملا دیں
۔3 کھانے کے بعد اسے آہستہ آہستہ پی لیں
۔4 اگر آپ گرم مشروب تیار نہیں کرنا چاہتے تو کھانے کے بعد سونف چبانے سے معدے میں ہاضمے کے عمل میں مدد ملتی ہے اور گیس اور اپھارہ کم ہوتا ہے
۔5 سونف کی چائے میں پودینے کے پتے ملا لیں اس سے بھی فائدہ ہوگا
اسہال کے لیے گھریلو ٹانک
لمبی لوکی اسہال کے لیے بہترین ہوتی ہے۔ آپ اسے سوپ، ٹماٹروں سے بنا سالن، یا اسٹو میں تبدیل کر سکتے ہیں، اور اسے چاول کے ساتھ کھا سکتے ہیں، ماہر غذائیت کہتے ہیں، اس خاص قسم کی پیداوار میں بہت زیادہ فائبر اور پانی کا مواد ہوتا ہے، اور یہ معدے میں ہضم کرنے کے عمل میں آسان، کیلوریز میں کم اور پیٹ پر ہلکی ہوتی ہے۔
جب آپ کو اسہال ہو تو پانی کی کمی سے بچنا ضروری ہے، اس لیے جو آپ عام طور پر پانی پیتے ہیں اس سے زیادہ پانی پیئیں سادہ پانی بہترین ہوتا ہے، لیکن آپ چھاچھ یا پھلوں کا رس خاص طور پر سیب اور اناریا ادرک کی چائے بھی آزما سکتے ہیں۔ ادرک معدے میں ہاضمے کے عمل کو تیز کرتی ہے اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھری ہوئی ہوتی ہے جو جسم کو ری ہائیڈریٹ کرتی ہے اور ضائع ہوئے غذائی اجزاء کی کمی کو پورا کرتی ہے۔ ادرک اسہال کو ٹھیک کرنے کے لیے ایک بہترین دوا ہے۔
بدہضمی کے لیے گھریلو ٹانک
بدہضمی معدے کا ایک عام مسئلہ ہے اس میں پکی ہوئی سبزیاں اور سوپی غذائیں آپ کی مدد کر سکتی ہیں۔ اگر آپ کے معدے میں خرابی ہے تو یہ دیکھنے کے لیے نوٹ کریں کہ آپ نے پچھلے دو دنوں میں کیا کھایا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کوئی بدہضمی کا شکار ہو تو وہ دودھ یا بڑے اناج جیسے چاول، کچی سبزیوں اور ایسی کوئی بھی چیز سے پرہیز کرنے کا مشورہ دیتے ہیں جس میں معدے کو ہضم کرنے میں سخت محنت کرنا پڑتی ہے۔
سبزیاں پکائیں جو ابلی ہوئی ہوں یا نرم ہوئی ہوں، اور صرف ایسے مصالحے ڈالیں جو ہاضمے میں مدد گار ہوں جیسے ادرک، دار چینی، کالی مرچ۔ کھانے کے لیے، سوپی اور مائع نما پکوان مدد کرتے ہیں۔
اگر آپ کو ایسڈ ریفلوکس، سینے میں جلن، یا نظام انہضام یا معدے میں سوزش ہے تو لہسن اور پیاز اسے مزید بڑھا سکتے ہیں۔ اس بات کو ذہن میں رکھیں کہ کون سی غذائیں آپ کے مخصوص جسم اور ضروریات کے ساتھ ٹھیک رہیں گی۔ اس کے لیے آپ ہمیشہ ڈاکٹر کے مشورے پر عمل کریں۔
کھانے کی اچھی عادات ڈالیں
ماہرین کے مطابق، کھانے کی اچھی عادات پر عمل کرنے کے لیے چند تجاویزیہ ہیں۔ اپنی خوراک میں ہلدی، زیرہ، سونف، دھنیا اور ہینگ جیسے مصالحے شامل کریں۔ ادرک یا زیرہ والی چائے دن میں ایک بار ضرور پی لیں۔ آئس کولڈ ڈرنکس یا کھانے سے پرہیز کریں۔ برف کا پانی نہ پئیں کیونکہ یہ ہاضمے کو سست کرتا ہے۔ کھانے کے دوران گرم پانی کے چھوٹے گھونٹ لیں تاکہ کھانا ہضم اور جذب ہوسکے۔ مضر صحت کھانوں سے پرہیز کریں، جیسے بہت گرم اور ٹھنڈا کھانا یا کچا اور زیادہ پکا ہوا کھانا ایک ساتھ نہیں کھانا چاہیئے۔