Table of Content
گھر میں موجود خواتین یعنی وہ خواتین جو کوئی جاب نہیں کرتیں وہ گھر میں رہ کر اپنی ذہنی صحت کا خیال رکھ سکتی ہیں۔اس کے برعکس وہ خواتین کو کہیں کام کرتیں ہیں یعنی ورکنگ ویمن ہیں وہ کسی نہ کسی سرگرمی میں مصروف رہتی ہیں یا وہ باہر بھی نکلتی ہیں جس سے ان کی ذہنی صحت اچھی رہتی ہے۔
لیکن گھر میں موجود خواتین بھی اپنی ذہنی صحت کو اچھا بنا سکتی ہیں۔ اگر آپ گھر میں بھی رہتی ہیں تو بہت سے طریقے اپنا کر اپنی جسمانی صحت کے ساتھ اپنے دماغ کی صحت کو بھی اچھابنا سکتی ہیں۔ اگر آپ بھی گھریلو خاتون ہیں اور دماغی صحت کو بہتر بنانا چاہتی ہیں تو اس بلاگ کو لازمی پڑھئیں۔
خواتین کیسے اپنی ذہنی صحت کو بہتر بنا سکتی ہیں ہم وہ جانتے ہیں؛
ذہنی صحت کو بہتر بنانے کے طریقے
آپ کی ذہنی صحت کیسی ہے اگر آپ بھی دماغی طور پر صحت مند ہونا چاہتے ہیں تو آپ بھی چند نکات پر غور کریں؛
مثبت رہیں
جب آپ منفی سوچ یا جذبات اپنے ذہن میں رکھتے ہیں تو آپ کی دماغی صحت پر اثر ہوسکتا ہے اور آپ دماغی طور ہر کمزور ہوسکتے ہیں۔ کیونکہ منفی سوچیں ہمیں ذہنی طور پر کمزور بناتی ہیں۔ آپ اپنی سوچ اور خیالات کو مثبت رکھیں۔ مثبت سوچ کا مطلب یہ بھی ہے کہ آپ اداسی یا غصہ محسوس نہ کریں۔
مثال کے طور پر آپ ماضی میں ہونے والی چیزوں کے بارے میں نہ سوچیں۔ بلکہ آگے بڑھنے کے بارے میں سوچیں۔ جب آپ کے پاس مثبت جذبات ہوں تو ان کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں۔ کسی بھی قسم کی بحث سے دور رہیں ۔ آپ ان باتوں کو اپنا کر اپنی ذہنی صحت کو اچھا کرنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔
شکر گزاری کی مشق
اگر ہم اپنی زندگی میں شکر گزاری کو شامل کرتے ہیں تو یہ آپ کی مجموعی صحت کے لئے فائدہ مند ہو سکتی ہے۔ ہمیں اچھی چیزوں کے لئے شکر گزار ہونا چاہیے ۔ اگر ہم کھانے سے لطف اندوز ہوتے ہیں یا اپنے کسی پیارے سے ملتے ہیں یا تعاون کرتے ہیں تو اس پر شکر گزار ہونا۔
ہوسکتا ہے کہ آپ کے پاس تناؤ والے حالات بھی موجود ہوں لیکن آپ اچھے لمحات کو سوچ کر بھی شکر گزاری کی مشق اپنا سکتے ہیں اور اپنی صحت کو اچھا بنا سکتے ہیں۔
منصوبہ بندی کرنا
آپ جب اپنے روز مرہ کے کاموں کے بارے میں منصوبہ بندی کرتے ہیں تو یہ آپ کے لئے فائدہ مند ہے کسی بھی چیز کے لئے وقت مقرر کرنا آپ کی ذہنی صحت کے لئے اچھا ثابت ہو سکتا ہے۔ جب آپ اپنے دن کا آغاز کرتے ہیں تو اپنے کاموں کی منصوبہ بندی کریں۔
اپنے کاموں کے اوقات مقرر کریں۔ روز چہل قدمی لازمی کریں۔ تفریح کریں اس کے علاوہ سماجی میل جول بھی رکھیں۔ ا سکے علاوہ غوروفکر کے لئے بھی وقت مقرر کریں۔
ورزش کریں
گھر میں موجود خواتین کے لئے ورزش بہت فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔ آپ کو چست رکھنےمیں یہ بہترین ہے۔ اس کے علاوہ آپ کا متحرک رہنا آپ کے دماغی تناؤ کو کم کر سکتا ہے۔ ہم ورزش کی مدد سے توانائی بھی حاصل کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ بہترین نیند بھی حاصل کرتے ہیں۔
دن بھر خود کر مصروف رکھنے کے لئے کچھ طریقے تلازش کریں۔ گھر میں رہتے ہوئے آپ اپنی ذہنی صحت کو اچھا بنانے کے لئے ورزش کے مختلیف طریقے اپنا سکتے ہیں۔
تفریح کا پلان بنائیں
آرام کرنے کے ساتھ ساتھ تفریح بھی آپ کی جسمانی اور ذہنی صحت کو اچھا کر سکتی ہے۔ آپ منفی احساسات کو ختم کرنے کے لئے تفریح کا پلان بنا سکتے ہیں۔ آپ گھر میں رہ کر یوگا کریں اس سے آپ کا تناؤ کم ہونے میں آپ کو مدد ملتی ہے۔ اور آپ خود کو پرسکون محسوس کرتے ہیں۔
جب آپ زیادہ پریشان یا تناؤ محسوس کریں تو تفریح کا کوئی پلان بنا لیں تا کہ آپ صحت مند رہیں اور خوشگوار زندگی گزاریں۔ خوش رہنے کے لئے آپ کسی طبی ماہر سے بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔
رابطے میں رہیں
جب آپ اپنے پیاروں یا اپنے دوستوں کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں تو آپ بہت اچھا محسوس کر سکتے ہیں۔ اور اس کی مدد سے آپ کی صحت بھی اچھی رہ سکتی ہے۔ جب آپ گھر میں اکیلے رہتے ہیں تو آپ کو تنہائی کا احساس ہوتا ہے آپ اس تنہائی کو دور کرنے کے لئے کسی پرانے دوست سے بات کر سکتی ہیں۔
آپ گھر میں رہ کر مختلف طریقوں سے رابطے میں رہ سکتے ہیں جیسے موبائل فون، سوشل میڈیا، ڈاک یا وڈیو کال کی مدد سے آپ رابطے میں رہ سکتے ہیں۔ آپ وڈیو کال کی مدد سے اب ڈاکٹر سے بھی مرہم ڈآٹ پی کے کی ویب سایٹ پر بات کر سکتے ہیں۔
دیگرطریقے
نیند کو بہتر بنائیں۔
پانی کا زیادہ استعمال کریں۔
گری دار میووں کا استعمال کریں۔
سونے سے قبل اچھے لمحات کو یاد کریں۔
اگر آپ کو نیند لانے میں مسائل ہیں تو مرہم ڈآٹ پی سے اچھے ڈاکٹر کی اپائنمنٹ لیں۔ یا اس نمبر پر 03111222398 کال کریں۔