زیادہ دیر تک بیٹھ کر کام کرنا تمباکو نوشی کی طرح صحت کے لیۓ مضر ہوتا ہے ۔اور یہ کینسر جیسی بیماری کا باعث بن سکتا ہے ۔ جب کہ اس کے مقابلے میں ایک اچھی اورآرام دہ وائٹ کالر جاب ہر انسان کا خواب ہوتا ہے ۔ جس میں انسان ٹھنڈے کمرے میں کمپیوٹر کے سامنے بیٹھ کر نوکری کرے ۔
مگر اب جدید تحقیقات کے مطابق دیر تک بیٹھے رہنے والے افراد کی جان کو اتنا ہی خطرہ ہوتا ہے۔ جتنا کہ ایک تمباکو نوشی کرنے والے فرد کو ہوتا ہے ۔ دن بھر ایک ہی جگہ پر بیٹھ کر کام کرنے والا افراد کئي مہلک بیماریوں میں مبتلا ہو سکتا ہے۔ جس کے سبب وقت سے پہلے موت کو گلے لگا لیتا ہے ۔
Table of Content
زیادہ دیر تک بیٹھ کر کام کرنا صحت کے لیۓ کیسے نقصاندہ ہو سکتا ہے
اللہ تعالی نے انسان کو چلنے پھرنے کے لیۓ بنایا ہے ۔ چلتے پھرتے رہنے سے دل اور اس سے جڑے عضلات اچھا کام کرتے ہیں ۔ اس کے علاوہ چلتے پھرتے رہنے سے نظام ہاضمے کے افعال بھی درست کام کرتے ہیں ۔
ٹانگوں کے پٹھوں پر اثرات
ٹانگوں اور رانوں کے پٹھے اللہ تعالی نے حرکت کرنے کے لیۓ بناۓ ہیں۔ لیکں زیادہ دیر تک بیٹھے رہنے کے سبب یہ پٹھے کمزور ہو جاتے ہیں ۔ ان پٹھوں کی کمزوری کی صورت میں معمولی سی چوٹ لگنے کی صورت میں بھی بڑے نقصان کا اندیشہ ہوتا ہے
وزن میں اضافہ
اپنے جسم کو حرکت دینے اور چلنے پھرنے سے جسم میں موجود چکنائی اور شوگر اپنی جگہ بناتی ہے۔ لیکن اگر آپ زیادہ دیر تک حرکت نہیں کرتے ہیں تو اس سے یہ جسم کے اندر جمع ہونا شروع ہو جاتی ہے ۔اور زیادہ دیر تک بیٹھ کر کام کرنے والے افراد میں موٹاپے کا باعث بنتی ہے ۔ جو کہ کئي بیماریوں کو اپنے ساتھ لے کر آتا ہے ۔
یہاں تک کہ اگر آپ دن کے کچھ حصے میں باقاعدگی سے ورزش بھی کریں۔ تب بھی بیٹھے رہنے کے نقصانات سے نہیں بچ سکتے اور میٹا بولک سنڈروم کا شکار ہو سکتے ہیں۔ جس سے سبب جسم کا میٹابولزم سست روی کا شکار ہو جاتا ہے اور وقت سے پہلے انسان بوڑھا ہونا شروع ہو جاتا ہے
کولہے اور کمر کی تکلیف
ٹانگوں کے پٹھوں کی طرح زیادہ دیر تک بیٹھ کر کام کرنے سے کمر کے پٹھے بھی متاثر ہوتے ہیں۔زيادہ دیر تک بیٹھے رہنے کے سبب کولہے کے پٹھے سکڑنا شروع ہو جاتے ہیں ۔جس سے کولہے کے جوڑوں کو حرکت کرنے میں مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے ۔
اس کے علاوہ کمر میں بھی زیادہ دیر تک بیٹھ کر کام کرنے کی وجہ سے تکلیف ہو سکتی ہے۔ خاص طور پر اگر آپ آرام دہ کرسی کا استعمال نہیں کرتے تو اس کا اثر آپ کی کمر پر پڑتا ہے ۔ جس کی وجہ سے ریڑھ کی ہڈی کے مہرے دب سکتے ہیں ۔ اور شدید درد کا باعث ہو سکتے ہیں
ڈپریشن کا شکار
اگرچہ اس بات کا براہ راست تعلق سامنے نہیں آسکا ہے۔ کہ زیادہ دیر تک بیٹھ کر کام کرنے والے لوگ ذہنی طور پر جلدی عدم استحکام کا شکار کیوں ہو جاتے ہیں۔ لیکن یہ حقیقت ہے کہ زیادہ دیر تک بیٹھ کر کام کرنے والے لوگ آسانی سے ڈپریشن کا شکار ہو جاتے ہین ۔اس حوالے سے ماہرین کی تحقیقات ابھی جاری ہے
اس حوالے سے مذید معلومات کے لیۓ یہاں کلک کریں
کینسر
زیادہ دیر تک بیٹھ کر کام کرنے والے افراد ایک ہی طریقے سے زیادہ دیر تک بیٹھے رہتے ہیں ۔جس سے ان کے اندر پھپھڑوں ، آنتوں اور یوٹرائن کا کینسر بننے کے امکانات میں اضافہ دیکھا گیا ہے ۔ اس کا سبب ماہرین کے مطابق جسم کے اندرونی اعضا کو ایک ہی حالت میں دیر تک رہنا قرار دیا گیا ہے
دل کے امراض
ماہرین کی جدید تحقیق کے مطابق اگر ایک ہفتے میں انسان 23 گھنٹے تک بیٹھ کر کام کرتا ہے ۔ اس کے سبب اس کے اندر دل کے امراض میں مبتلا ہونے کے امکانات میں 63 فی صد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ جو کہ ایک ہفتے میں گیارہ گھنٹے تک بیٹھ کر کام کرنے والے افراد سے بہت زیادہ ہے
ذیابطیس
جو لوگ چلنے پھرنے کے بجاۓ زیادہ دیر تک ایک ہی جگہ پر بیٹھ کر کام کرتے ہیں ۔ان کے جسم میں انسولین سے حساسیت میں کمی واقع ہوتی ہے جو کہ ان کو ذیابطیس کی بیماری کا شکار کر سکتی ہے ۔
ان تمام اعداد و شمار کو دیکھتے ہوۓ ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ زیادہ دیر تک بیٹھے رہنے سے انسان کے جسم کو اتنا ہی نقصان ہوتا ہے جتنا کہ اس کو تمباکو نوشی کی صورت میں ہوتا ہے ۔ اس وجہ سے زیادہ دیر تک بیٹھ کر کام کرنے والے لوگ باقاعدگی سے اپنے ڈاکٹر سے رابطے میں رہیں۔
کسی بھی قسم کی تکلیف کی صورت میں آن لائن ڈاکٹر سے مشورے کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ایپ ڈاون لوڈ کریں یا پھر 03111222398 پر رابطہ کریں