نزلہ اور زکام وہ بیماریاں ہیں جن سے ہر دوسرا شخص متاثر ہوتا ہے بلکہ آئے روز اس بیماری میں مبتلا ہوتا ہے، کیا آپ جانتے ہیں کہ ان دونوں بیماریوں میں فرق ہے۔ دنیا میں بسنے والا ہر دوسرا انسان نزلے اور زکام کی بیماری سے متاثر ضرور ہوا ہے تاہم ان دونوں بیماریوں میں کیا فرق ہے عام طور پر یہ کم لوگوں کے علم میں ہے۔
Table of Content
نزلہ اور زکام
عام طور پر انسان سرد موسم میں ان دونوں بیماریوں سے متاثر ہوتا ہے، سرد علاقوں میں رہنے والے افراد جن کا قوتِ مدافعت مضبوط ہوتا ہے اُن کے جسم پر اس کا اثر نہیں ہوتا اس کے برعکس قدرتی طور پر کمزور افراد اس بیماری سے اثر انداز ہوجاتے ہیں۔

فرق کو کیسے پہچانا جائے
دلچسپ بات یہ ہے کہ عام طور پر ایک سمجھی جانے والی بیماری ایک دوسرے سے مختلف ہے تاہم ان کی علامات ایک جیسی ہیں۔ وائرس نزلہ اور زکام کا باعث بنتے ہیں۔ دونوں سانس کے انفیکشن ہیں۔ فرق بتانے کا سب سے آسان طریقہ آپ کی علامات کو دیکھ کر معلوم ہوتا ہے۔
نزلہ
نزلے کا وائرس عام طور پر سردی میں انسان کو متاثر کرتا ہے اور کمزور قوتِ مدافعت والا شخص اس بیماری میں فوری مبتلاء ہوجاتا ہے۔
بخار
نزلہ عام طور پر وائرس انفیکشن ہے، جو شخص اس وائرس سے متاثر ہوتا ہے اُسے معمولی بخار ہوجاتا ہے۔
ناک کا بہنا
نزلے میں عام طور پر انسان کی ناک بہتی ہے اور گلے میں خراشیں پڑ جاتی ہیں۔
تھکاوٹ
نزلے میں متاثرہ شخص کو ہلکی سی تھکاوٹ محسوس ہوتی ہے۔
کھانسی
نزلے کی صورت میں بلغمی اور خشک دونوں اقسام کی کھانسی ہوتی ہے
چھینکیں
نزلے میں چھینکیں آتی ہیں جس کے ذریعے وائرس دوسرے شخص میں منتقل ہوتا ہے۔

نزلے کی میعاد
نزلہ آہستہ آہستہ چند دنوں میں آتا ہے اور اکثر زکام سے شدت میں کم ہوتا ہے۔ وہ عام طور پر 7 سے 10 دنوں میں بہتر ہو جاتا ہے، حالانکہ علامات 2 ہفتوں تک رہ سکتی ہیں۔
زکام
سردیوں کے مہینوں میں زکام زیادہ عام ہوتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ زیادہ تر سردی پیدا کرنے والے وائرس کم نمی میں پروان چڑھتے ہیں۔ عام طور پر زکام نزلے سے زیادہ خطرناک ہوتا ہے اس لیے درج ذیل علامات ظاہر ہوتے ہی فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔کسی بھی تکلیف کی صورت میں مرہم ڈاٹ پی کے پر کلک کریں یا براہ راست ڈاکٹر سے رابطے کے لۓ اس نمبر پر کال کریں03111222398

بخار
زکام کی صورت میں انسان تیز بخار میں مبتلا ہوجاتا ہے جس کے باعث سر اور جسم کے پٹھوں میں شدید درد محسوس ہوتا ہے۔
ناک کا بہنا
زکام میں بھی نزلے کی طرح متاثرہ شخص کی ناک بہتی ہے تاہم اس صورت میں بلغم ریشے کی صورت میں ناک میں جمع ہوجاتا ہے جس کے باعث سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے۔
تھکاوٹ
نزلے میں مریض کو ہلکی تھکاوٹ محسوس ہوتی ہے جبکہ زکام میں تھکن کا احساس بہت زیادہ ہوتا ہے۔
کھانسی
زکام میں بلغمی کھانسی ہوتی ہے جبکہ نزکے کی صورت میں خشک کھانسی بھی ہوتی ہے۔
چھینکیں
زکام کے متاثرہ مریض سے وائرس دوسرے انسان تک منتقل ہوجاتا ہے تاہم یہ بیماری نزلے سے زیادہ خطرناک ہوتی اس لیے علامات ظاہر ہوتے ہی ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔
زکام کی میعاد
زکام کی علامات تیزی سے ظاہر ہوتی ہیں اور شدید ہو سکتی ہیں۔ وہ عام طور پر 1 سے 2 ہفتوں تک رہتی ہیں۔
زکام کی علامات شدید ہوتی ہیں
یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ زکام، نزلے سے زیادہ خطرناک ہوتا ہے اور ان تمام علامات کی صورت میں فوراً ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہئے، زکام کے بارے میں ایک مفروضہ بہت عام ہے کیونکہ یہ وائرل انفیکشن کی وجہ سے ہوتا ہے اس لیے علاج کرانے یا نہ کرانے کی صورت میں یہ سات دن کے اندرخودبخود ختم ہوجاتا ہے ۔

نزلےزکام کا پھیلاؤ
نزلہ زکام اس وقت پھیلتا ہے جب کوئی بیمار چھینکتا یا کھانستا ہے، وائرس سے بھری بوندیں ہوا میں اڑتی ہیں۔ اگر آپ کسی ایسی سطح کو جہاں نزلےزکام کے جراثیم ہیں، چھوتے ہیں جہاں حال ہی میں کسی متاثرہ شخص سے جراثیم منتقل ہوۓ ہوں اور پھر اپنی ناک، منہ یا آنکھوں کو چھوتے ہیں تو آپ اس بیماری کا شکار ہو سکتے ہیں۔
نزلےزکام کو کیسے روکا جائے
ایک پرانی کہاوت ہے کہ ہم انسان کو چاند پر چڑھا سکتے ہیں، لیکن ہم پھر بھی عام نزلےزکام کا علاج نہیں کر سکتے۔ اگرچہ یہ سچ ہے کہ ڈاکٹروں نے ابھی تک کوئی ویکسین تیار نہیں کی ہے، لیکن اس پریشان کن مصیبت کو روکنے کے طریقے موجود ہیں۔
اجتناب
چونکہ نزلہ زکام اتنی آسانی سے پھیلتا ہے، اس لیے بہترین روک تھام پرہیز ہے۔ کسی بیمار سے دور رہیں۔ برتن یا کوئی دوسری ذاتی اشیاء، جیسے ٹوتھ برش یا تولیہ کا اشتراک نہ کریں۔ جب آپ نزلےزکام سے بیمار ہوں تو گھر پر ہی رہیں۔

اچھی حفظان صحت
اپنے ہاتھوں کوزیادہ سے زیادہ گرم پانی اور صابن سے دھوئیں تاکہ دن میں ہاتھوں میں جو جراثیم منتقل ہوۓ ہوں اس سے چھٹکارا حاصل کریں یا الکحل پر مبنی ہینڈ سینیٹائزر استعمال کریں۔ اپنے ہاتھوں کو اپنی ناک، آنکھوں اور منہ سے دور رکھیں جب تک وہ جواثیم سے پاک نہ کۓ جائیں۔ کھانستے یا چھینکتے وقت اپنے منہ اور ناک کو ڈھانپیں۔ اس کے بعد ہمیشہ اپنے ہاتھ دھوئیں۔کسی ایسے شخص سے دور رہنے کی کوشش کریں جس میں نزلہ زکام جیسی علامات ہوں۔
صحت مند عادات
نزلہ اور زکام کے جراثیم کو دور رکھنے کے لیے صحت مند عادات کو اپنانا ضروری ہے۔ آپ کو ہمیشہ اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ آپ نیند پوری کرتے ہیں، پھل اور سبزیوں کا استعمال کریں، ورزش کریں، اور سردی سے بچیں۔