Table of Content
پولن الرجی پھولوں کے زردانوں یا پولن کی وجہ سے ہوتی ہے۔ یہ درختوں، گھاس اور جڑی بوٹیوں کے پھولوں میں ایک پاؤڈر کی شکل کا دانے دار مادہ ہے جو پودوں کی فرٹیلائزیشن کا باعث بنتا ہے۔ پولن کیڑوں یا ہوا کے ذریعے پھیل سکتا ہے۔
ان زردانوں کی وجہ سے کچھ لوگوں کو الرجی ہو سکتی ہے، جیسے ‘ہے فیور یا تپ کاہی’ ( ناک بہنا، آنکھوں کی خارش اور پانی آنا)، اور دمہ۔ پولن چونکہ ہوا میں ہوتا ہے اور آسانی سے سانس میں شامل ہوتا ہے اسلئے اس سے بچنا مشکل ہے تاہم آپ اپنا ایکسپوژر کم کر کے اس سے بچ سکتے ہیں۔ ڈاکٹر تپ کاہی( ہے فیور)، یا دمہ کی دوا تجویز کر سکتا ہے۔
پولن الرجی کی علامات
ہر کسی کا مدافعتی نظام مختلف ہوتا ہے اور پولن الرجی مختلف علامات کا سبب بن سکتی ہے۔ لہذا الرجی کی تشخیص مشکل ہو سکتی ہے۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کو الرجی ہے توعلامات کا ریکارڈ رکھنے سے آپ کو اور ڈاکٹر کو اس الرجی کی وجہ سمجھنے میں مدد مل سکتی ہے۔
پولن الرجی سے دمہ
پولن سانس کے ذریعے پھیپھڑوں میں داخل ہو سکتے ہیں، جو بعض لوگوں میں براہ راست دمے کا سبب بن سکتے ہیں۔ دمہ کی علامات میں شامل ہیں:سینے کی جکڑن یا درد، سانس میں کمی، سانس لینے میں مشکل،گھرگھراہٹ- سانس لینے کے دوران سیٹیوں کی آواز، کھانسی۔
سانس سے متعلق شکایت کی صورت میں ہمارے ماہر ڈاکٹر سے مشورے کیلئے ابھی اس لنک پر کلک کریں۔
پولن الجی سے ‘ہے فیور’ یا تپ کاہی کی علامات
ہے فیور، کو موسمی الرجک رائنائٹس، کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، کیونکہ علامات صرف اس وقت ظاہر ہوتی ہیں جب یہ پولن کا موسم ہوتا ہے۔ ہے فیور، گھاس کے پولن سے ہونیوالی الرجی کو کہا جاتا ہے لیکن اب یہ اصطلاح رائینائٹس کی علامات کیلئے بھی استعمال ہوتی ہے۔
پولن الرجی، سے ہونیوالی ‘ ہے فیور’ یا تپ کا ہی کی علامات میں شامل ہیں: ناک کا بہنا، خارش اور کنجسشن، چھینکیں، آنکھوں میں سرخی، پانی اور خارش۔ کان، گلے اور تالو میں خارش۔
ہے فیور یا تپ کاہی، میں مبتلا افراد میں سائنس انفیکشن ہونے کا زیادہ امکان ہوتا ہے، جس سے نیند میں خلل پڑ سکتا ہے جو کہ شدید تھکاوٹ کا باعث بنتا ہے۔ شدید ہے فیور سے بچوں کی سیکھنے اور بالغوں کی کارکردگی متاثر ہو سکتی ہے۔ اس بخار کی وجہ سے دمہ پر قابو پانا بھی مشکل ہو سکتا ہے۔
پولن الرجی کی وجوہات
مدافعتی نظام، الرجی کی تمام اقسام کیلئے مخصوص الرجی ٹرگر مالیکیولز (الرجین) پر رد عمل ظاہر کرتا ہے۔ مدافعتی نظام اینٹی باڈیز جو الرجین کا پتہ لگاتے ہیں، تیار کرتا ہے اور سوزش کے رد عمل اور ہسٹامین نامی کیمیکل کے اخراج کا سبب بنتا ہے۔ ہسٹامین کی وجہ سے ہے فیور کی علامات جیسے ناک اور آنکھوں میں پانی آنا، خارش اور چھینکیں آتی ہیں۔
ناک، کان اور گلے سے متعلق کسی قسم کی شکایت کے لئے ماہر ڈاکٹر سے مشورے کیلئے اس لنک پر کلک کریں۔
پولن الرجی موسمی ہوتی ہے پولن الرجی کا موسم کئی مہینوں تک جاری رہ سکتا ہے اور پودوں پر پھول کھلانے کے وقت ہوتی ہے۔ اسکا انحصار علاقے اور پودوں کی اقسام پر بھی ہوتا ہے۔
تشخیص
امیونولوجی/الرجی کے ماہرین ممکنہ الرجی کی قسم کے لحاظ سے کئی طریقے استعمال کرتے ہوئے الرجی کو ٹیسٹ کر سکتے ہیں۔ پولن الرجی کے ٹیسٹ کرنے کے لیے، الرجسٹ جلد کے پرک ٹیسٹ یا الرجی کے لیے خون کے ٹیسٹ کا استعمال کر سکتا ہے۔
پولن الرجی کا علاج
پولن الرجی پر قابو پانے کا ایکپولن سے ایکسپوژر کو کم کیا جائے۔ پولن کاونٹ جب اخبار میں چھپتی ہے تو اسکے مطابق اس سے بچنے کی منصوبہ بندی کرنے سے فائدہ ہو سکتا ہے۔ علاوہ ازیں آپ ان اقدامات کے ذریعے اپنے آپکو پولن الرجی سے بچا سکتے ہیں:اگر ممکن ہو تو صبح کے وقت گھر پر رہیں، کیونکہ پولن بنیادی طور پر صبح کے وقت گردش کرتے ہیں۔
گھاس کاٹنے سے گریز کریں یا ماسک پہن کر کریں۔ کٹائی کے وقت گھر کے اندر رہیں۔ اپنے گھر اور گاڑی کی کھڑکیاں بند رکھیں۔ پولن کے موسم میں پارکوں یا کھیت میں پکنک منانے سے گریز کریں۔ اپنی آنکھوں کی حفاظت کے لیے دھوپ کے چشمے پہنیں۔ اپنے گھر کے ارد گرد خصوصا گھر کی کھڑکیوں کے قریب کم الرجی والا باغ لگائیں۔
پولن الرجی سے ہونیوالے ہے فیور کا علاج
اگر پولن سے بچنا مشکل ہو تو ڈاکٹر ہے فیور سے بچنے کے لیے دوائیں تجویز کر سکتا ہے: اینٹی ہسٹامائنز، ڈیکونجسٹنٹس ( کھانے کیلئے یا ناک کی اسپرے کی صورت میں)۔ ناک میں علامات کو کم کرنے کیلئے ناک کی کورٹیکو اسٹیرائیڈ اسپرے)۔ ڈیکونجسٹنٹ گولیوں اور اسپرے کا استعمال احتیاط سے کرنا چاہئے کیوںکہ یہ مضر اثرات کا سبب بن سکتے ہیں، لہذا ڈاکٹر کے مشورے سے استعمال کریں۔
پولن الرجی سے ہونیوالے دمہ کا علاج
پولن کی وجہ سے دمہ کا شکار ہونے کی صورت میں ڈاکٹر دوا تجویز کریگا۔ تاہم دوائی کو درست طریقے سے درست وقت پر لینا چاہئے۔ ادویات کی اہم اقسام ہیں:
ریلیورز
ایئر ویز کے ارد گرد کے پٹھوں کو پرسکون کرنے کیلئے تیزی سے کام کرنیوالی دوا ہے جو دمہ کے دورے کے دوران استعمال ہوتی ہے۔
روک تھام کرنیوالی ادویات
ایئر ویز کو الرجی کے محرکات کے لیے آہستہ آہستہ کم حساس بناتی ہیں اور ایئر ویز کے اندر سوزش کو کم کرتی ہیں۔ یہ روزانہ کھائی جاتی ہیں۔
کمبینیشن تھراپی
روک تھام کرنیوالی دو 2 مختلف ادویات پر مشتمل ہوتی ہیں۔
پولن الرجی کے لیے امیونو تھراپی
بعض اوقات آپ کا الرجی کا ماہر معالج ‘الرجین امیونو تھراپی’ تجویز کر سکتا ہے۔ جسے ڈی سینسیٹائزیشن، بھی کہا جاتا ہے۔ اس میں انجیکشن، گولیاں، اسپرے یا قطرے جو الرجین کی بہت کم مقدار پر مشتمل ہوتے ہیں، زبان کے نیچے دئیے جاتے ہیں۔یہ الرجی بڑھانیوالی پولن کیخالف برداشت میں اضافہ اور علامات کو کم کرسکتے ہیں۔
مرہم ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں ۔
Android | IOS |
---|---|
![]() | ![]() |