پیٹ میں یا آنتوں میں کیڑوں کا ہوجانا بہت عام ہے۔ اس مسئلے سے نہ صرف بچے متاثر ہوتے ہیں بلکہ بالغ افراد بھی اس میں شامل ہوتے ہیں۔ زیادہ تر آنتوں کے کیڑوں کا انفیکشن ہلکی کسی بیماری کا سبب بنتا ہے ان کا علاج دوائیوں سے کیا جاسکتا ہے۔آنتوں یا پیٹ کے کیڑے گندگی یا ناقص غذا کے استعمال سے بھی ہوتے ہیں۔
بہت سی بیماریاں یا صحت کے مسائل ایسے ہیں جو گندگی، جراثیموں اور بیکٹریا کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ بچے زیادہ جراثیموں کو اکٹھا کرتے ہیں جس کی وجہ سے وہ اکثر کسی نہ کسی مسائل کا شکار رہتے ہیں۔ اسی طرح پیٹ میں کیڑے بھی ہوسکتے ہیں۔ یہ کیڑے کن وجوہات کی بدولت یا ان کے ہونے کی کیا علامات ہیں ہم وہ دیکھتے ہیں۔
۔1 پیٹ میں کیڑوں کی علامات
کوئی بھی بیماری یا مسئلہ کسی بھی انسان کو درپیش آتا ہے اس میں سب سے پہلے اس کی کوئی نہ کوئی علامت لازمی ظاہر ہوتی ہے جس کی وجہ سے پتہ لگتا ہے کہ یہ انسان کس بیماری میں مبتلا ہوسکتا ہے۔ لیکن بیماری کی مکمل تشخیص ایک ڈاکٹر ہی کر سکتا ہے۔ جس کے لیے آپ مرہم کی سائٹ پہ مستند ڈاکٹر سے مشورہ کرسکتے ہیں یا 03111222398 پہ کال کے ذریعے کنسلٹیشن بھی حاصل کرسکتے ہیں۔
پیٹ میں کیڑوں کی موجودگی کی وجہ سے اسہال، متلی الٹی، گیس، اپھارہ، تھکاوٹ، وزن میں کمی یا پیٹ میں اچانک درد کا ہونا شامل ہے۔ جو شخص آنتوں کے کیڑوں میں مبتلا ہوتا ہے اسے پیچش کا بھی سامنا ہوسکتا ہے۔ پیچش اس وقت ہوتے ہیں جب آنتوں میں انفیکشن، پاخانہ میں خون اور بلغم کے ساتھ اسہال کا سبب بنتا ہے۔
آنتوں کے کیڑے پاخانے والی جگہ کے اردگر خارش کا سبب بن سکتے ہیں۔ ایسا بھی ہوتا ہے کہ یہ پاخانے میں سے گزر جاتے ہیں لیکن برسوں کسی علامت کو ظاہر کیے بغیر بھی یہ رہ سکتے ہیں۔
۔2 پاخانے میں کیڑے
آپ کے آنتوں کے کیڑے آپ کے نظام انہظام میں سے گزر کر آپ کے پاخانے میں خارج ہوتے ہیں یہاں تک کہ اگر آپ کو پیٹ کے کیڑوں کی کوئی علامت نہیں ہے تو پاخانے میں آپ کو اس کے نشانات مل سکتے ہیں۔ آپ کے پاخانے میں مختلف قسم کے کیڑے ہوسکتے ہیں۔
آپ کو پتلے اور سفید کیڑے نظر آسکتے ہیں جو دھاگے کی طرح کے ہوتے ہیں۔ بعض اوقات رات کے وقت لمبے پن ورم جلد پر نمودار ہوتے ہیں۔ ڈاکٹر آپ کے پاخانے کے نمونے کا لیبارٹری میں کیڑے یا انڈے کی علامات کے لئے تجربہ کرسکتا ہے۔یہ تشخیص کی تصدیق کرسکتا ہے۔
۔3 پیٹ میں کیڑوں کی عام اقسام
پیٹ کے کیڑوں کی عام اقسام جو انسانوں کو متاثر کر سکتی ہیں وہ یہ ہیں؛
۔1 فلیٹ کیڑے جس میں ٹیپ ورم اور فلوکس شامل ہیں
۔2 گول کیڑے جو پن ورم اور ہک کیڑے کے انفیکشن کا سبب بنتے ہیں
۔1 ٹیپ ورم
کچے یا بغیر پکے ہوئے گوشت کے استعمال کی وجہ سے ٹیپ ورم کیڑے آپ کو متاثر کرسکتے ہیں۔ ایسا کچا پکا گائے کا گوشت کھانے کی وجہ سے بھی ہوتا ہے۔
۔2 فلوکس
انسانی آنتوں کی نالی میں 70 سے زیادہ قسم کے فلوکس رہ سکتے ہیں۔ یہ ایک انچ کی لمبائی سے لے کر کئی انچ تک لمبے ہوسکتے ہیں۔ انسان اس انفیکشن کا شکار آلودہ کھانا یا آلودہ پانی کے استعمال کی وجہ سے ہوسکتا ہے۔ یہ مشرقی اور جنوب مشرقی علاقے میں سب سے زیادہ عام ہے۔
۔3 پن کیڑے
یہ کیڑے کی سب سے عام قسم ہے۔ اس بات سے زیادہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ یہ 1 ارب شمالی امریکہ میں لوگوں کو متاثر کرتی ہے۔ یہ زیادہ تر بچوں کو متاثر کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ اور بھی بہت سے لوگ اس سے متاثر ہوتے ہیں۔
۔4 ہک کیڑے
بہت سے لوگ ہک کیڑوں سے بھی متاثر ہوتے ہیں۔ یہ جنوب مشرقی علاقے میں عام ہوتے ہیں لیکن جب سے لوگوں نے اپنا معیار زندگی بہتر کیا ہے تو بہت کم ہوگئے ہیں۔ جو افراد ہک کیڑوں میں مبتلا ہوتے ہیں زیادہ تر ان میں علامات نمایاں نہیں ہوتیں۔
۔4 پیٹ میں کیڑوں کی وجوہات
پیٹ کے کیڑوں میں مبتلا ہونے کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں۔ اس کے علاوہ پیٹ کے کیڑوں میں مبتلا ہونے کی وجہ متاثرہ جانور کا گوشت بھی ہے جیسے گائے یا مچھلی کا پکا ہوا گوشت وغیرہ۔ پیٹ میں کیڑوں کے مبتلا ہونے کی مندرجہ ذیل وجوہات ہوسکتی ہیں؛
۔1 آلودہ پانی کے استعمال کی وجہ
۔2 آلودہ مٹی کی وجہ سے
۔3 ناقص صفائی کی وجہ سے
۔4 حفظان صحت کے اصول نہ ہونے کی وجہ سے
ایک بار آپ جب آلودہ پانی یا آلودہ کھانا کھالیتے ہیں تو کیڑے آنتوں میں شامل ہوسکتے ہیں۔ یہ آنت میں دوبارہ شامل ہوتے ہیں اور بڑھتے ہیں۔ جب یہ دوبارہ پیدا ہوتے ہیں تو سائز اور مقدار میں بڑھتے ہیں جس وجہ سے علامات ظاہر ہوتی ہیں۔پیٹ میں کیڑوں کے لیے دوائیں عام طور پر 1 سے 3 دن تک لی جاتی ہیں۔ علامات عام طور پر چند ہفتوں میں بہتر ہونا شروع ہو جاتی ہیں۔ ڈاکٹر علاج مکمل ہونے کے بعد پاخانہ کا دوسرا نمونہ لے گا اور اس کا تجزیہ کرے گا۔ ایسی کسی بھی علامات کے ظاہر ہونے کی صورت میں آپ فوری ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔