سر درد کا سامنا اپنی زندگی میں ہر ایک کو کرنا پڑتا ہے۔ سر درد ہر انسان کے لیے مسئلہ بن گیا ہے۔ اس کی کافی وجوہات بھی ہوسکتی ہیں۔ اس طرح کے درد میں موسم کا بھی بہت اثر ہوسکتا ہے۔ شدید گرمی کی وجہ سے بھی انسان سر کے درد میں مبتلا ہوسکتا ہے اور بھی کئی عوامل ہوسکتے ہیں۔ ہم گھر پر آسان طریقوں سے کیسے اس درد سے چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ جاننے کے لئے یہ بلاگ پڑھیں۔
Table of Content
۔ 1 سردرد کی وجوہات
ہمارے سردرد ہونے کے عوامل یہ بھی ہوسکتے ہیں؛
۔ 1 جذباتی؛
جیسے تناؤ، افسردگی اور اضطراب وغیرہ
۔ 2 میڈیکل؛
جیسے ہائی بلڈ پریشر اور مائگرین وغیرہ
۔ 3 ماحولیاتی؛
موسم کی وجہ سے سر درد ہونا
۔ 4 جسمانی؛
جیسے کسی چوٹ کی وجہ سے بھی درد رہ سکتا ہے۔
سردرد ایک عام پریشانی ہے۔ ہم اگر زیادہ پریشان ہوں ، کسی کام کا پریشر یا اپنا خراب طرز زندگی اپناتے ہیں تو اس درد میں مبتلا رہ سکتے ہیں۔ یہ سر کے کسی بھی حصے کو متاثر کرسکتا ہے۔
۔ 2 سردرد کا علاج
ہم سردرد کا علاج گھر میں گھریلو ٹوٹکوں کی مدد سے بھی کرسکتے ہیں۔ وہ طریقے مندرجہ ذیل ہیں؛
۔ 1 سر درد کے لیے دارچینی کا استعمال
۔ 1 یہ ایک گھریلو ٹوٹکہ ہے اور یہ معجزاتی طور پر کام کرتا ہے۔ یہ سر کے درد کو دور کرنے کے لئے مؤثر طریقہ بھی ہے۔
۔ 2 دار چینی کو پیس لیں اور اس میں پانی شامل کرکے اس کا پیسٹ بنالیں۔
۔ 3 اس کے بعد اس کو اپنے ماتھے پر لگائیں اس کو 30 منٹ تک لگا رہنے دیں بعد میں آپ ہلکے گرم پانی سے دھولیں۔
دارچینی کے اندر اینٹی بیکڑیل اور اینٹی سوزش خصوصیات پائی جاتی ہیں یہ ہمارا بلڈ پریشر بھی کنٹرول کرتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ ہمارے نظام ہضم کے لئے بھی بہت بہترین ہے۔ ہم اس کو سردرد کو دور کرنے کے لئے استعمال کرسکتے ہیں۔
۔ 2 سر درد کے لیے سیب اور ایپل سائڈر سرکہ کا استعمال
۔ 1 ایپل سائڈر سرکہ اور سیب دونوں سر درد سے لڑنے کے لئے اہم کردار ادا کرتے ہیں
۔ 2 ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ آدھا کپ سرکہ میں پانی مکس کریں
۔ 3 اس کو گرم کریں اس کے بعد اس کی بھاپ لیں اس سے سردرد کو نجات ملے گی
۔ 4 اس کے علاوہ سیب کھانے سے بھی درد کم ہوگا، ساتھ گرم پانی بھی پیئں
۔ 5 اس کے علاوہ ایپل سائڈر سرکہ میں لیموں کا رس اور شہد کو ملائیں اور اس کو دن میں 2 سے 3 بار پیئں ایسا کرنے سے بھی سردرد کو آرام ملے گا۔
۔ 3 سر درد کے لیے ادرک کا استعمال
۔ 1 انڈیا میں ادرک کی چائے کا استعمال بہت کیا جاتا ہے
۔ 2 ادرک اپنی صحت کی افادیت کی وجہ سے بھی بہت مشہور ہے
۔ 3 ادرک کا استعمال ہر کھانے میں ہوتا ہے
۔ 4 یہ خون کی رگوں میں سوجن کو کم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے
۔ 5 یہ نظام ہضم کے لئے بھی بہترین ہے یہ متلی کو بھی دور کرتا ہے
۔ 6 مائگرین کے درد میں اس کا استعمال لازمی کرنا چاہیئے
۔ 7 ہم ادرک کے جوس میں لیموں کا رس ملاکر اس کو دن میں 2 بار پی سکتے ہیں اس سے مائگرین کی درد کو آرام ملتا ہے
۔ 8 اس کے علاوہ ہم ادرک کی چائے یا قہوہ بھی پی سکتے ہیں
۔ 4 سر درد کے لیے لیونڈر آئل کا استعمال
۔ 1 یہ آئل نہ صرف خوشبو میں اچھا ہے بلکہ یہ سرکا درد کم کرنے کے لئے بھی مؤثر ہے
۔ 2 اس کو ٹشو پر ڈال کر سونگھنے سے بھی درد میں آرام مل سکتا ہے
۔ 3 اس تیل کو ابلتے پانی میں ڈال کر اس کی بھاپ بھی لے سکتے ہیں
۔ 4 اس کے علاوہ بادام کے تیل یا زیتوں کے تیل میں اس کو شامل کرکے اپنے سر میں اس کی مساج بھی کرسکتے ہیں
۔ 5 ہم مساج کی مدد سے بھی اپنے درد کو کم کرسکتے ہیں
۔ 5 سر درد کے لیے گری دار میوے کا استعمال
۔ 1 یہ میگنیشیم سے بھرپور ہوتے ہیں
۔ 2 جو ہمارے جسم میں خون کی گردش کو بہتر بناتے ہیں
۔ 3 گری دار میوے وٹامنز سے بھی بھرپور ہوتے ہیں
۔ 4 جو جسم کے کسی بھی درد کے لئے مؤثر ہوتے ہیں۔ ہم سر کے درد میں بھی ان کا استعمال کرسکتے ہیں
۔ 6 سر درد کے لیے پانی کا استعمال
۔ 1 یہ ہماری زندگی کا لازمی عنصر ہے اس کے بغیر تو ہم جینے کا تصور بھی نہیں کرسکتے
۔ 2 جب ہمارے جسم میں پانی کی کمی ہوتی ہے تو اس وجہ سے ہمارے سر میں درد ہوسکتا ہے
۔ 3 اس کے علاوہ بھوک کی وجہ سے بھی ہم اچانک اس درد میں مبتلا ہوسکتے ہیں
۔ 4 گرمیوں میں زیادہ پانی کا استعمال کرنا چاہیئے تاکہ پانی کی کمی سے بچا جاسکے
۔ 7 سر درد کے لیے دہی کا استعمال
ہمارے دماغ کو مناسب طریقے سے کام کرنے کے لئے وٹامنز کی ضرورت ہوتی ہے ان میں ایک وٹامن کیلشیم بھی ہے۔ جو ہماری صحت کے لئے بہت ضروری وٹامن ہے۔ کیلشیم کی کمی کو پورا کرنے کے لئے ہمیں روزانہ دہی کی ایک پیالی کا استعمال کرنا چاہیئے تاکہ ہم مائگرین کی درد سے محفوظ رہ سکیں۔
۔ 8 گرم اور ٹھنڈا
درد کی صورت میں اگر ہم اپنی گردن کے پچھلے حصے پر برف کے کیوبز رکھتے ہیں تو ایسا کرنے سے درد کو آرام مل سکتا ہے۔ اس کے علاوہ اگر درد کی صورت میں ہم اپنے پیروں کو گرم پانی میں بھگوتے ہیں تو ایسا کرنے سے بھی درد کو نجات مل سکتی ہے۔
ہم مندرجہ بالا گھریلو طریقوں سے سر درد کو ختم کرسکتے ہیں۔لیکن سر درد کئی اسباب کی وجہ سے اور کئی اقسام کا ہوسکتا ہے۔
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں پہ کلک کریں
Android | IOS |
---|---|
![]() | ![]() |