وزن میں اضافہ تو دنوں میں دیکھنے میں آتا ہے اور ذرا سی بے احتیاطی سے تیزی سے وزن بڑھ بھی جاتا ہے، مگر وزن کم کرنے کے لیۓ سو جتن کرنے پڑتے ہیں اور یہ بات بہت حیرت انگیز لگتی ہے کہ بڑھا ہوا وزن صرف سادہ سے ڈائیٹ پلان کے ذریعے کم بھی کیا جا سکتا ہے۔
مگر یہ ذہن میں رہے کہ یہ ڈائیٹ پلان تمام موٹاپا کے شکار افراد کے لیے نہیں ہے۔ کیونکہ ہر شخص کا وزن ایک جیسا نہیں ہوتا ہے۔ اس کے لیے آپ کو ڈاکٹر کی رہنمائی میں بی ایم آئی کیلکولیٹر کے ذریعے اپنے وزن کا حساب لگاکر اپنی روٹین میں ان غذاؤں کو شامل کرنا ہے، جس میں غذائی ماہرین کی حمایت شامل ہو۔
پانچ دن میں 5 کلو وزن کم کرنے کا طریقہ۔
پانچ دن میں وزن کم کرنا اگرچہ ناقابل یقین لگتا ہے لیکن اس کو متوازن اور خاص ڈائیٹ کے ذریعے ممکن بنایا جا سکتا ہے۔ لیکن اس کے لیۓ نہ صرف ایک سخت ڈائیٹ پلان پر عمل کرنا ہو گا اس کے ساتھ ساتھ اپنی طرز زندگی میں بھی تبدیلی لانی ہو گی جس کی بنا پر مطلوبہ نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
صبح نہار منہ۔
موٹاپے کا بنیادی سبب جسم میں فاضل چربی کا جمع ہو جانا ہوتا ہے۔ لیکن اگر آپ وزن کم کرنے کے خواہشمند ہیں تو اس کے لیۓ آپ کو سب سے پہلے جسم کو زہریلے مادوں سے پاک کرنا ہو گا، جس کے لیۓ صبح نہار منہ دو گلاس نیم گرم پانی پینا ہوگا تاکہ پیٹ کے راستے تمام زہریلے مادے جسم سے خارج ہو سکیں۔
ناشتہ۔
اگر آپ وزن کم کرنے کے خواہشمند ہیں تو اپ کا ناشتہ کسی بھی صورت 250 کیلوریز سے زيادہ نہیں ہونا چاہیے۔ اس لیۓ ناشتے میں دلیہ یا آملیٹ، براؤن بریڈ اور بغیر چکنائی کے دودھ میں سے کچھ لینا چاہیئے۔
ناشتے کے بعد کے اسنیکس۔
وزن کم کرنے کے لیۓ اس بات کا خیال رکھنا چاہیئے کہ کسی ایک وقت بھی پیٹ بھر کر نہیں کھانا ہے، بلکہ اس کی جگہ ہر دو گھنٹوں کے بعد ہلکا پھلکا کچھ نہ کچھ کھا لینا چاہیئے۔ بھوک کی صورت میں بسکٹ کے ساتھ گرین ٹی پی جا سکتی ہے ۔یا پھر کوئی نہ کوئی موسمی پھل جیسے سیب ، تربوز یا اورنج وغیرہ کھاۓ جا سکتے ہیں۔
دوپہر کا کھانا۔
اسی طرح دوپہر کے کھانے کے دوران بھی کیلوریز کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے اور ان کی مقدار کسی بھی صورت 300 کیلوریز سے زیادہ نہیں ہونی چاہیئے۔ آپ کھانے میں سلاد کسی بھی قسم کے سبزیوں کے سوپ کے ساتھ لے سکتے ہیں، مگر اسکی مقدار کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے، مگر اس کے ساتھ ساتھ کھانا کم آئل میں پکا ہونا چاہیئے اور روٹی چکی کے آٹے کی ہی کھانی چاہیئے۔
شام کے اسنیکس۔
شام کے وقت چھ بجے کے قریب اگر آپ بھوک محسوس کریں تو اس کے لیۓ آپ گرین ٹی پی سکتے ہیں اسکے ساتھ کوئی فروٹ یا ڈرائی فروٹ لیا جاسکتا ہے ۔ اس وقت میں انڈے کی سفیدی اور براؤن بریڈ کا سینڈوچ بھی بہت کم مقدار میں لیا جا سکتا ہے۔
رات کا کھانا۔
رات کا کھانا بہت ہی کم مقدار میں ہلکا پھلکا کھانا چاہیئے۔ اگر وزن کم کرنے کے خواہشمند ہیں تو اس کے لیۓ رات کو پیٹ بھر کر کھانا سخت نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے اس وجہ سے رات کے کھانے میں صرف ابلی ہوئی سبزیاں ،اور اس کے ساتھ ایک چھوٹا ٹکڑا وائٹ میٹ کا بھی ابال کر لیا جا سکتا ہے۔
وزن گھٹانے والا مشروب۔
رات کو سونے سے قبل لازمی طور پر یا تو گرین ٹی کا استعمال کرنا ہے یا پھر اس کی جگہ ڈيٹوکس والے پانی کا استعمال کرنا ہے جو کہ جسم میں سے فاضل چربی کو پگھلا کر وزن میں کمی کا باعث بن سکتی ہے۔
وزن کم کرنے کے لیۓ طرز زندگی میں تبدیلیاں۔
عام طور پر وزن میں اضافے کا بنیادی سبب انسان کا غیر صحت مند طرز زندگی ہوتا ہے اس وجہ سے وزن میں کمی کے لیۓ صرف سخت ترین ڈائیٹ پلان کامیاب نہیں ہوتا ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ طرز زندگی میں بھی تبدیلی لانی ضروری ہے۔
کھانے پینے کی عادات۔
اگرآپ ایک ہفتے میں پانچ کلو تک ویٹ کم کرنے کے خواہشمند ہیں تو آپ کو اپنی کھانے پینے کی عادات پر نظر ثانی کرنی پڑے گی جس کے سبب آپ موٹاپے کا شکار ہوۓ۔ اس وجہ سے میٹھا اور زيادہ کیلوریز والے کھانے کھانے سے اجتناب کرنا ضروری ہے۔
اس کے علاوہ تلی ہوئی چیزوں یا بیکری کی بنی اشیا کو بھی وزن میں کمی کے خواہشمند افراد کو نہیں کھانا چاہیئے کیونکہ یہ سب چیزیں تیزی سے وزن میں اضافے کا باعث ہو سکتی ہے۔
ان کھانوں سے بچنا ہے۔
وزن میں کمی کے لیۓ ایسی غذا کا استعمال کرنا چاہیئے جس میں پروٹین کی شرح کم ہو۔ تلی ہوئی اشیا کو کھانے کے بجاۓ گرل کیۓ ہوۓ کھانے استعمال کر نے چاہیئے، اس کے علاوہ سوڈے والے مشروبات ، آئس کریم یہ تمام اشیا وزن میں تیزی سے اضافہ کرتے ہیں اس وجہ سے ان سے بچنا چاہیئے۔
چہل قدمی اور ورزش۔
چہل قدمی ایک بہترین ترین ورزش ہے اور ویٹ کم کرنے میں بہت مددگار ثابت ہو سکتی ہے، جو لوگ چہل قدمی باقاعدگی سے کرتے ہیں اور چلنے کے شوقین ہوتے ہیں عام طور پر ان افراد کا وزن تیزی سے نہیں بڑھتا ہے۔
اس وجہ سے اگر آپ کو پانچ دنوں میں پانچ کلو وزن کم کرنا ہے، تو اس کے لیۓ آپ کو بہت زیادہ اور تیز واک کرنی پڑے گی ایک محتاط اندازے کے مطابق اگر آپ باقاعدگی سے ورزش کے ساتھ تیز واک کریں تو ہر روز آدھا کلو وزن تو صرف واک کر کے کم کیا جا سکتا ہے، لیکن اسکے لیۓ آپ کوکم از کم 10،000 قدم روزانہ تیزی سے چلنا ضروری ہے۔ اس کے بغیر وزن کم کرنا ممکن نہیں ہے۔
یاد رکھیں کہ ہر انسان کے جسم کی بناوٹ مختلف ہوتی ہے اس وجہ سے یہ ممکن نہیں ہے کہ ایک فرد کو یہ ڈائیٹ پلان جس طرح اثر کرے باقی تمام افراد پر بھی ایسے ہی کرے اس وجہ سے کسی بھی پلان پر عمل کرنے سے قبل کسی ماہر غذائیت کے ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کر لیں۔
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے یہاں پہ کلک کریں۔
Android | IOS |
---|---|