موزے اتارنے کے بعد بعض اوقات آپ نے نوٹ کیا ہوگا کہ اس کے نشانات پیروں پر پڑ چاتے ہیں اور سرخ رنگ کا پھندہ سا بن جاتا ہے اس کا ایک سبب تو یہ ہو سکتا ہے کہ موزے سائز کے اعتبار سے تنگ ہیں جو کہ ایسے نشانات کا باعث بن رہے ہیں
لیکن اگر موزے تنگ نہ ہوں اور ہمیشہ موزے اتارنے پر ایسے ہی نشانات بنے ہوۓ نظر اتے ہوں تو یہ درحقیقت صحت کے کچھ مسائل کی ابتدائی علامات ہو سکتی ہیں جن کے بارے میں ڈاکٹر سے چیک اپ کروانا بہت ضروری ہوتا ہے
Table of Content
پیروں پر موزے اتارنے کے بعد نشانات کے اسباب
جسم کے اندرونی نظام میں کسی بھی قسم کی خرابی کی صورت میں اس کی علامات بیرونی طور پر ظاہر ہونا شروع ہو جاتی ہیں ۔ پیروں پر موزوں کے نشان بننے کا سبب بھی جسم میں ہونے والی کچھ اندرونی خرابیاں ہو سکتی ہیں ۔ جن سے ممکن ہے کہ آپ لاعلم ہوں
بلند فشار خون

ہائی بلڈ پریشر ایک ایسی بیماری ہے جس کے بارے میں عام طور پر انسان کو اس وقت تک پتہ نہیں چل سکتا ہے جب تک کہ اس کا باقاعدگی سے چیک اپ نہ کروایا جاۓ لیکن اگر کسی انسان کا بلڈ پریشر ہائی رہنے لگا ہو تو اس کو مختلف علامات کی مدد سے بھی پتہ لگایا جا سکتا ہے
اگر انسان کا بلڈ پریشر ہائی رہنے لگے تو اس کے نتیجے میں جسم کے اندر موجود خون پورے جسم میں سپلائی نہیں ہو سکتا ہے اس وجہ سے لیکوئڈ پیروں اور ٹانگوں میں جمع ہونا شروع ہو جاتے ہیں اس وجہ سے جب موزے اتارے جاتے ہیں تو پیروں پر نشان بن جاتےہیں
اس صورت میں باقاعدگی سے بلڈ پریشر چیک کروانا چاہیۓ اور بلڈ پریشر ہائی ہونے کی صورت میں علاج اور پرہیز کرنی چاہیۓ
خون کی شریانوں کا کمزور ہو جانا

اگر پیروں میں موجود شریانیں کسی بھی وجہ سے کمزور ہو جائيں تو وہ خون کو واپس دل کی جانب بھیجنےکے قابل نہیں رہتی ہیں ۔خون دل کی جانب جانے کے بجاۓ واپس پیروں میں آجاتا ہے اور پیروں میں انتہائی تکلیف دہ سوجن کا باعث بنتی ہیں اس حالت میں خون کی شریانیں بھی سوجن کا شکار ہو سکتی ہیں ۔
اس حالت میں جب موزے اتارے جاتے ہیں تو پیروں کی سوجن کے باعث اور دوران خون کے سست روی کے باعث نشان پڑ جاتے ہیں
پانی کی کمی

ایک صحت مند انسان کو دن بھر میں کم ازکم 8 سے نو گلاس پانی لازمی پینا چاہیۓ۔ یہ مقدار گرمی کے موسم میں زیادہ بھی ہو سکتی ہے ۔ لیکن اگر کسی وجہ سے انسان مقررہ مقدار میں پانی نہ پی سکے تو اس وجہ سے اس کے جسم میں پانی کی کمی ہو سکتی ہے
یہ پانی کی کمی جہاں گردوں کے افعال اور جسم میں دوسری خرابیوں کا باعث بنتی ہے وہیں پانی کی کمی کی وجہ سے خون کی باریک شریانیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاتی ہیں اور ان میں سے خون نکل کر جسم کے اندر ہی جم جاتا ہے
ایسے افراد جب موزے اتارتے ہیں تو ان کے پیروں پر نیل کے نشان نظر آتے ہیں اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ان کو اندرونی چوٹ لگ گئی ہے ۔ اس صورت میں پانی کا استعمال بڑھا دینا چاہیے اور اگر اس کے بعد بھی یہ حالت برقرار رہے تو ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے
مختلف ادویات کا اثر

اگر آپ باقاعدگی سے بلڈ پریشر کی دوا یا اینٹی ڈپریسنٹ ادویات لے رہے ہیں تو اسکے سائڈ افیکٹ کے طور پر پیروں پر اکثر لوگوں میں سوجن آجاتی ہے
اس کے علاوہ وہ خواتین جو مانع حمل ادویات استعمال کرتی ہیں ان کے اندر ایسٹروجن نامی ہارمون کی شرح میں اضافہ ہو جاتا ہے ۔ ہارمون کی شرح میں اس تبدیلی کے سبب پیروں اور پنڈلیوں میں سوجن ہو سکتی ہے جو کہ مزے اتارنے کی صورت میں نشان بنانے کا سبب بن سکتے ہیں
……………..اگر آپ کے پیروں پر موزے اتارنے پر ہر روز نشان بن رہے ہیں تو
اگر ہر روز پیروں کی سوجن آپ کو پریشان کر رہی ہے تو اس حوالے سے کچھ اقدامات اّ پ کو اس اس پریشانی اور الجھن سے مجفوظ رکھ سکتے ہیں
اپنی غذا میں سے نمک کا استعمال کم کر دیں
اگر آپ موٹاپے کا شکار ہیں تو اپنا وزن کم کرنے کی کوشش کریں
موزے خریدتے ہوۓ ایسے موزوں کا انتخاب کریں جو نرم ہوں اور پیروں میں بہت ٹائٹ نہ ہوں
زیادہ دیر تک پیر لٹکا کر بیٹھنے یا کھڑے رہنے سے پرہیز کریں
ان تمام تدابیر کے باوجود بھی موزے اتارنے پر نشان بنتے رہیں تو اس صورت میں یہ بہتر ہے کہ کسی ماہر ڈاکٹر سے مشورہ کر لیا جاۓ تاکہ کسی بھی بیماری کے بڑھنے سے قبل اس کی تشخیص ہو سکے ۔
ماہرڈاکٹروں سے آن لائن مشورے کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ وزٹ کریں یا 03111222398 پر رابطہ کریں