کولیسٹرول ایک مومی، چکنائی جیسا مادہ ہے، اور اس کی دو قسمیں ہیں: کم کثافت لیپو پروٹین (ایل ڈی ایل( اور ہائی ڈینسٹی لیپو پروٹین ( ایچ ڈی ایل )۔ اگر خون میں ایل ڈی ایل، یا “خراب” کولیسٹرول بہت زیادہ ہو، تو یہ خون کی نالیوں میں جمع ہو سکتا ہے، جس سے چکنائی کے ذخائر بن سکتے ہیں جنہیں پلاک یعنی تختی کہتے ہیں۔ یہ پلاک اگر خون میں ایل ڈی ایل، یا “خراب” کولیسٹرول بہت زیادہ ہو، تو خون کی نالیوں میں جمع ہو سکتا ہے، جس سے چکنائی کے ذخائر بن سکتے ہیں جنہیں پلاک یعنی تختی کہتے ہیں۔ یہ پلاک دل کے دورے اور فالج جیسے مسائل کا سبب بن سکتے ہیں۔
ٹوٹل اور ایل ڈی ایل کولیسٹرول کی سطح کم ہونی چاہیے۔ تاہم خون میں زیادہ ایچ ڈی ایل یا “اچھا” کولیسٹرول ہونا دل کے دورے یا فالج کا خطرہ کم کر سکتا ہے۔ ڈاکٹر ایچ ڈی ایل، ایل ڈی ایل، اور ٹوٹل کولیسٹرول کی سطح کی پیمائش کر سکتے ہیں۔ ٹیسٹوں سے تمام غیر ایچ ڈی ایل چربی کی سطح بھی پتہ چل سکتی ہے۔
کولیسٹرول کی سطح اور عمر
کولیسٹرول کی سطح عمر کے ساتھ بڑھتی ہے۔ لہذا اگر شروع سے ہی صحتمند عادات ہوں تو اس کی سطح کو برقرار رکھنے اور خطرناک حد تک پہنچنے سے محفوظ رکھ سکتی ہے۔
امریکی ادارہ صحت سی ڈی سی، تجویز کرتا ہے کہ 20 سال یا زیادہ عمر کے افراد ہر 5 سال بعد اپنے کولیسٹرول کی سطح چیک کریں۔ تاہم خطرے کے عوامل کی موجودگی میں زیادہ بھی کروا سکتے ہیں۔
بچوں میں ہائی کولیسٹرول کا امکان کم ہونے کی وجہ سے ڈاکٹروں کو 18 سال سے قبل انکی سطح کو صرف دو بار چیک کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ تاہم خطرے کے عوامل والے بچوں کو اکثر و بیشتر چیک اپ کروانا چاہئے۔ عام طور مردوں میں چربی کی سطح خواتین کے مقابلے میں زیادہ ہوتی ہے جو کہ عمرگزرنے کیساتھ بڑھتی جاتی ہے۔ جبکہ خواتین میں یہ سطح مینوپاز کے بعد بڑھتی ہے۔
تجویز کردہ کولیسٹرول کی سطح 
عمر بڑھنے کے علاوہ ، اسکی سطح میں کوئی بھی تبدیلی عام طور پر صحت کے حالات اور زندگی گزارنے کے طریقوں کی وجہ سے ہوتی ہے۔
بالغوں کیلئے کولیسٹرول کی سطح
ڈاکٹر اسکی سطح کی درجہ بندی اعلی، کم، بارڈر لائن یا صحتمند کے طور پر کر سکتے ہیں۔
ٹوٹل کولیسٹرول
بالغوں میں 200 ایم جی/ ڈی ایل، کولیسٹرول لیول صحتمند شمار ہوتا ہے۔ ڈاکٹر 200-239 ایم جی / ڈی ایل، کو بارڈر لائن ہائی، اور کم از کم 240 ایم جی / ڈی ایل کی ریڈنگ کو زیادہ سمجھتے ہیں۔
ایل ڈی ایل کولیسٹرول
ایل ڈی ایل چکنائی کی سطح 100 ایم جی / ڈی ایل سے کم ہونی چاہیے۔ 100–129 ایم جی / ڈی ایل، والے افراد میں اگر کوئی اور بیماری نہ ہو تو یہ قابل تشویش نہیں ہے۔ تاہم ڈاکٹر اس مرحلے پر دل کی بیماری کی پیچیدگی کیلئے علاج تجویز کیا جا سکتا ہے۔ اگر کسی شخص کی ریڈنگ 130-159 ایم جی / ڈی ایل ہے، تو یہ بارڈر لائن ہائی ہے، جب کہ 160-189 ایم جی / ڈی ایل کی ریڈنگ زیادہ ہے۔ کم از کم 190 ایم جی / ڈی ایل، کی ریڈنگ بہت زیادہ ہے۔
ایچ ڈی ایل کولیسٹرول
ڈاکٹروں کے مطابق ایچ ڈی ایل کی سطح بلند ہونی چاہیے۔ 40 ایم جی / ڈی ایل، سے کم ریڈنگ والے افراد کو دل کی بیماری کا خطرہ ہو سکتا ہے۔ اگر کسی شخص کی ریڈنگ 41–59 ایم جی / ڈی ایل، ہے تو ڈاکٹروں کے مطابق یہ سطح کم ہے۔ ایچ ڈی ایل کی بہترین سطح 60 ملی گرام/ڈی ایل یا اس سے زیادہ ہے۔
بچوں میں کولیسٹرول کی سطح امریکن اکیڈمی آف پیڈیاٹرکس کے مطابق، بچوں کی ٹوٹل کولیسٹرول کی ریڈنگ 170 ملی گرام/ڈی ایل سے کم ہونی چاہیے۔ بچوں کیلئے بارڈر لائن ہائی رینج 170-199 ایم جی / ڈی ایل ہے، اور ریڈنگ 200 ایم جی / ڈی ایل یا اس سے زیادہ ہے۔ جبکہ ایل ڈی ایل کولیسٹرول کی سطح 110 ایم جی / ڈی ایل سے کم ہونی چاہیے۔ اسکی بارڈر لائن ہائی رینج 110-129 ایم جی / ڈی ایل ہے، اور 130 ایم جی / ڈی ایل سے اوپر کوئی بھی ریڈنگ زیادہ ہے۔
خون میں کولیسٹرول کو متاثر کرنیوالے دوسرے عوامل
امریکی ادارہ صحت کے مطابق صحت کے کچھ حالات اور طرز زندگی کے عوامل اسکی سطح کو بڑھا سکتے ہیں۔ مثلا ٹائپ 2 ذیابیطس، ایل ڈی ایل کی سطح کو بڑھاتا ہے، جیسا کہ خاندانی ہائپرکولیسٹرولیمیا ہوتا ہے۔ سی ڈی سی کے مطابق، سیر شدہ چکنائی پر مشتمل غذا کا زیادہ استعمال اور کم ورزش سے چکنائی سطح میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ علاوہ ازیں خاندان میں اگر ہائی کولیسٹرول کا مرض ہو تو اسکا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
ہذیابیطس کے ماہر معالج سے مشورے کیلئے ابھی اس لنک پر کلک کریں۔
کولیسٹرول کو کیسے کم کیا جائے
دل کیلئے صحتمند فوڈز سے بھرپور غذا کھانی چاہئے، بشمول بہت سارے پھل اور سبزیاں، ‘لین پروٹین’ اور اناج۔ جسمانی طور پر زیادہ فعال ( ایکٹیو) ہونا۔ تمباکو نوشی چھوڑنا۔ وزن معتدل رکھنا۔ تناؤ کم کرنا۔ ورزش کا نیا منصوبہ شروع کرنے سے پہلے معالج سے مشورہ کرنا چاہئے، لیکن عام طور پر ، ایک شخص کو دن میں کم از کم 30 منٹ کی ورزش کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ بچوں میں صحتمند غذا کا استعمال اور باقاعدہ ورزش سے چکنائی سطح کم ہو جا سکتی ہے۔ عام طور پر، ایک شخص جتنی جلدی یہ تبدیلیاں کرنا شروع کرتا ہے، اسکی چربی کی سطح کیلئے اتنا ہی بہتر ہوتا ہے، کیونکہ کولیسٹرول وقت کے ساتھ بڑھتا جاتا ہے۔
کسی بھی عمر میں ہائی کولیسٹرول دل کی بیماری، ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ بڑھاتا ہے۔ یہ خطرات وقت کے ساتھ بڑھتے جاتے ہیں۔ جب محض طرز زندگی میں تبدیلیاں ہائی کولیسٹرول کو کم نہیں کر سکتیں تو ڈاکٹر دوائیں تجویز کر سکتے ہیں۔ سی ڈی سی کے مطابق درج ذیل ادویات اور سپلیمنٹس مدد کر سکتے ہیں:
اسٹیٹنس
یہ ادویات جگر کو چکنائی پیدا کرنے سے روکتی ہیں۔
بائل ایسڈ سیکوئسٹرینٹس
یہ دوائیں چکنائی کی مقدار کو کم کرتی ہیں جو جسم کھانے سے جذب کرتا ہے۔
کولیسٹرول کو جذب کرنے اور روکنے والی ادویات
یہ ادویات خون میں ٹرائیگلیسرائیڈز نامی چکنائی کی سطح اور کھانے سے جذب ہونیوالے کولیسٹرول کی مقدار کو کم کرتی ہیں۔
وٹامنز اور سپلیمنٹس
یہ، جیسے نیاسین، جگر کو ایچ ڈی ایل اور ٹرائگلیسرائیڈز کی نچلی سطح کو ہٹانے سے روکتے ہیں۔
اومیگا 3 فیٹی ایسڈ
یہ ایچ ڈی ایل کی سطح کو بڑھاتے اور ٹرائگلیسرائیڈ کی سطح کو کم کرتے ہیں۔
مرہم ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
Android | IOS |
---|---|
![]() | ![]() |