،واک نہ صرف ہماری مجموعی صحت کے لئے اچھی ہوتی ہے بلکہ بہت سی بیماریوں میں جیسے ذیابیطس اور بلڈ پریشر کو کم کرنے میں بھی یہ ہماری مدد کرتی ہے۔ ڈاکٹرز ذیابیطس اور بلڈ پریشر کے مریض کو روزانہ واک کرنے کا مشورہ لازمی دیتے ہیں۔ یہ ہمارے موڈ میں بھی تبدیلی لاتی ہے۔
بہت سے لوگ واک تو کرتے ہیں لیکن اگر یہ صحیح طریقے سے کی جائے تو اور بھی مؤثر اور مفید ہوسکتی ہے۔ یہ ایک ایسی سرگرمی ہے جو ورزش اور سخت کام کے بغیر ہمارے جسم کو صحت مند رکھتی ہے۔ کیا آپ یہ بات جانتے ہیں کہ آپ واک کرتے وقت بھی چھوٹی چھوٹی غلطیاں کر سکتے ہیں جیسے زیادہ تیز چلنا یا بڑے قدم اٹھانا۔ اگر آپ صحت کے کسی بھی مسئلے سے دوچار ہیں تو معائنے کے لئے مرہم ڈاٹ پی کے پہ فٹنس ٹرینر کی مشاورت حاصل کرنے کے لیے اس نمبر 03111222398 پہ رابطہ کریں۔
غلط طریقے سے چلنا آپ کے لئے نقصان دہ ہوسکتا ہے یہاں تک کہ پٹھوں میں درد کا باعث بن سکتا ہے۔ ہم واک کرتے وقت کن غلطیوں کو ختم کرکے صحت مند فوائد حاصل کر سکتے ہیں آئیے ہم جانتے ہیں۔
۔1 واک کرتے وقت کی جانے والی غلطیاں
اگر آپ واک کرتے ہیں تو آپ کو ان غلطیوں سے دور رہنا چاہیئے۔
۔1 پالتو جانور کے ساتھ چلنا
بہت سے لوگ ایسے ہیں جو اپنے پالتو کتے کے ساتھ سیر کو نکلتے ہیں۔ ایک تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ جو لوگ اپنے کتے کے پٹے کو کھینچتے ہوئے واک کرتے ہیں ان میں فریکچر اور چوٹ لگنے کا زیادہ امکان ہوتا ہے۔ کتے کی وجہ سے آپ کو توازن بگڑ سکتا ہے اور آپ کے کندھوں پر دباؤ ڈل سکتا ہے۔ آپ کے ہاتھوں کی موچ کے ساتھ ساتھ کہنی پر بھی چوٹ لگ سکتی ہے۔ اس وجہ سے اگر آپ کتے کے ساتھ واک کرتے ہیں تو اسے آپ اپنی بائیں جانب احتیاط کے ساتھ لے کر چلیں۔
۔2 پوزیشن کو سیٹ کریں
اگر ہم اپنی کمر کا پوسٹر ٹھیک نہیں رکھتے تو یہ ہماری صحت کو متاثر کر سکتا ہے۔ اگر آپ آگے یا پیچھے کی طرف جھکاؤ کے ساتھ چلتے ہیں تو اس سے دباؤ پڑتا ہے اس کی وجہ سے آپ کمر کا درد یا کولہوں کے درد میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔ اس لئے تجویز کیا جاتا ہے کہ اپنی کمر کو سیدھا کرکے چلیں۔ ایسا کرنے سے آپ کی کمر کے نچلے حصے پر وزن بھی نہیں پڑے گا۔
۔3 پاؤں کی پوزیشن
جب ہم واک کرتے ہوئے قدم اٹھاتے ہیں تو اسے دوبارہ اٹھانے سے پہلے اپنی ایڑھی کو زمین پر لگائیں۔ اگر کوئی شخص ایسا نہیں کرتا اپنے پیروں کو زمین پر تھپتھپاتا ہے یا اپنے پیروں کے بالز پر چلتا ہے تو آپ کو بے چینی محسوس ہوسکتی ہے۔ فلیٹ پاؤں سے چلنا آپ کے کولہوں اور ٹخنوں میں درد کا باعث بن سکتا ہے۔ اگر آپ واک کرتے ہوئے انگلیوں کے بل چلتے ہیں تو یہ بھی آپ کے لئے نقصان دہ ہوسکتا ہے۔ سیر کے بعد اگر آپ کے پاؤں تھک جاتے ہیں تو آپ فٹنس ٹرینر سے آن لائن بات کریں۔
۔4 کندھے اونچے کرنا
اگر آپ واک کرتے ہوئے اپنے کندھوں کو اونچا کرکے چلتے ہیں تو یہ آپ کے لئے ٹھیک نہیں ہے۔ یہ عادت ؔآپ کے لئے تکلیف دہ ہوسکتی ہے۔ تناؤ کے ساتھ چلنا یا کندھے اونچے کرکے چلنا آپ کی گردن میں درد کا سبب بن سکتا ہے۔ آپ کندھوں کی پوزیشن کو اچھا کریں اور آرام دہ رکھیں۔ آپ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ اپنے کندھوں کو زبردستی پیچھے نہ کھنیچیں اور نہ ہی باہر کی طرف دھکیلیں ایسا کرنے سے آپ کے کندھوں میں درد ہوسکتا ہے۔
۔5 بازو کا استعمال کرنا
جب آپ چلتے ہیں تو بازؤں کا استعمال کرنا بہت ضروری ہے۔ یہ آپ کے توازن کے لئے بھی اچھا ہے۔ اس کے علاوہ اگر آپ چلتے وقت بازوں کا استعمال نہیں کرتے تو خون کے بہاؤ کا مسئلہ ہوسکتا ہے۔ اگر آپ کے بازوں بھی ساتھ ہلتے ہیں تو یہ آپ کی بافتوں کی صحت کے لئے اچھا ہے۔
۔6 جوتوں کا استعمال
وہ جوتے جو سخت ہیں یا ایک سال پرانے ہیں تو یہ آپ کی صحت کو متاثر کرسکتے ہیں۔ اگر آپ کے جوتے سخت یا بھاری ہیں تو یہ آپ کے پٹھوں میں درد یا تناؤ کا سبب بن سکتے ہیں۔ اس لئے ہمیشہ واک کرنے کے لئے آرام دہ جوتوں کا انتخاب کریں۔
۔7 بڑے قدم لینا
اگر آپ واک کرتے ہوئے زیادہ تیزی کے ساتھ چلتے ہیں یا بڑے بڑے قدم لیتے ہیں تو یہ آپ کی صحت کے لئے ٹھیک نہیں ہے۔ یہ عادت ہماری مجموعی صحت کو نقصان دیتی ہے۔ جب آپ بڑے بڑے قدم لیتے ہیں تو اضافی وزن آپ کی پنڈلیوں پر ڈلتا ہے۔ دباؤ کی وجہ سے آپ کے گھٹنوں میں درد ہوسکتا ہے۔ سیر کے فوائد حاصل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ آپ چھوٹے قدم اٹھائیں تاکہ آپ ایسے اقدامات کی مدد سے مثبت اثرات حاصل کر سکیں۔
۔8 پیٹ کے پٹھے
یہ ایک ایسی عادت ہے جیسے ہم واک کرتے وقت بھول جاتے ہیں۔ اگر آپ پیٹ کے پٹھے سخت کرکے چلتے ہیں تو اس کی مدد سے آپ کمر کے نچلے حصے میں درد کو روک سکتے ہیں۔
صحت و تندرستی اور انسانی جسم کے جوڑوں کو مضبوط رکھنے کے لیے روزانہ ہلکی پھلکی واک بہت ضروری ہے۔ روٹین میں تازہ ہوا میں سیر کرنی چاہیئے تاکہ جسم کے تمام اعضاء صحت مند رہ سکیں۔