آنکھوں کی بینائی کا صحت مند ہونا بہت معنے رکھتا ہے۔ان آنکھوں کی مدد سے ہی ہم قدرت ککے نظاروں سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ان کے بغیر نہ ہم بارش کے موسم میں چائے سے نکلتا دھوا دیکھ سکتے ہیں اور نہ ہی ہم قوسِ قزا کے رنگوں سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔آنکھیں اللہ کی طرف سے عظیم تحفہ ہے۔ان کی حفاظت ہم پر لازم ہے۔
ہم آنکھوں کی اچھی روشنی کے لئے کن وٹامنز کا استعمال کرسکتے ہیں اور کیسے اپنی آنکھیں صحت مند بنا سکتے ہیں یہ جاننے کے لئے یہ بلاگ لازمی پڑھئیں۔
Table of Content
آنکھوں کے لئے ضروری وٹامنز-
ہماری آنکھوں کی صحت ہماری خوراک پر بھی انحصار کرتی ہے ہمیں ان کی صحت کی بحالی کے لئے کن وٹامنز کا استعمال کرنا چاہیےاور کیا کھانا چاہیے ہم وہ جانتے ہیں؛
وٹامن اے-
یہ ایک ایسا وٹامن ہے جو ہماری آنکھوں کی صحت کے لیے بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔یہ ہماری وژن میں اضافہ کرتا ہے۔یہ کارنیا کی صحت کے لئے ضروری ہے جو ہماری آنکھ کا بیرونی اخاطہ ہے۔وٹامن اے کی کمی سنگین صورتحال اختیار کرسکتی ہے۔جسے زیرہ فتھلیما کہتے ہیں۔یہ ایک ایسی بیماری ہے جو رات کے اندھے پن سے شروع ہوتی ہے۔
اگر وٹامن اے کی کمی رہتی ہے تو آپ کی آنکھیں خشک ہوسکتی ہیں اور آپ کی آنکھوں کی روشنی ناقابل واپسی ہوسکتی ہے۔آنکھوں کی صحت کے لئے ان غذاؤں کا استعمال ضروری ہے جن میں وٹامن اے موجود ہو۔جیسے شکرقندی اور گاجر وغیرہ۔اس کے علاوہ سبز پتوں والی سبزیاں بھی وٹامن اے موجود ہوتا ہے۔
وٹامن ای-
یہ وٹامن بھی آنکھوں کی روشنی اور صحت کے لئے ضروری وٹامن ہے۔یہ ایک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ ہے جوآپ کے خلیوں کی حفاظت کرتا ہے۔یہ آپ کے آنکھوں کے خلیات اور آزاد ریڈکلز سے بچاتا ہے۔موتیا سے حفاظت کے لئے بھی یہ اہم کرداراداکرتا ہے۔گری دار میووں اورسبز پتوں والی سبزیوں میں یہ وٹامن پایاجاتا ہے۔یہ وٹامن آپ کو آزاد ریڈیکلز کے نقصان سے بچاتا ہے۔
وٹامن سی-
یہ وٹامن بھی وٹامن ای کی طرح اہم وٹامن ہے۔یہ بھی آزاد ریڈیکلز کے نقصان سے بچاتا ہے۔یہ نہ صرف ہماری آنکھون کے لئے اچھا وٹامن ہے بلکہ ہماری جلد کے لئے بھی ضروری ہے۔اس کے علاوہ کولیجن بنانے کے لئے یہ ایک ضروری وٹامن ہے۔بہت سے مطالعات سے معلوم ہوا ہے کہ یہ موتیا سے حفاظت کرتا ہے یہ وہ حالت ہے جس میں آنکھ ابرآلود ہوجاتی ہے۔
اومیگا 3 فیٹی ایسڈ-
یہ ہماری آنکھوں کی روشنی کے لیے اہم وٹامن ہے۔ہماری انکھوں کی خلیوں کی تشکیل میں یہ وٹامن اہم کردار ادا کرتا ہے۔یہ آنکھوں کی خشکی اور دھندلا پن سے بچاتا ہے۔ہم مچھلی سے اورمیگا 3 فیٹی ایسڈ حاصل کرسکتے ہیں۔اس کے علاوہ یہ گری دار میوں میں بھی موجود ہوتا ہے۔سبزیاں اور پھل بھی ہماری صحت کے لئے اچھے ہیں۔آپ گری دار میووں اور سبزیوں کا زیادہ استعمال کریں۔
ہمیں اپنی آنکھوں کی صحت کے لئے دھوپ سے بچنے کے لئے سن سکرین گلا سزز کا استعمال کرنا چاہیے۔
موبائل فون اور لیپ ٹاپ ی روشنی بھی ہماری آنکھیں خراب ہوتی ہیں۔
آنکھیں صحت مند بنانے کے لئے وقت پر سونا بھی شامل ہے۔نیند کی کمی بھی کی وجہ سے بھی آنکھیں درد میں مبتلا ہوتی ہیں۔
ہم ان تمام وٹامنز کی کمی کو پورا کرکے اپنی بینائی کو بہتر بناسکتے ہیں۔اس کے علاوہ ہم ایک اچھے آئی سپیشلسٹ کی مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سے ڈاکٹر کی اپائنمنٹ لے سکتے ہیں اس کے علاوہ ہم اس نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن لے سکتے ہیں۔