Table of Content
اومیکرون ویرینٹ نئے کوویڈ کیسز بریک تھرو انفیکشنز اور ری انفیکشنز میں اضافے کا سبب بن رہا ہے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کے مطابق گزشتہ ہفتے میں امریکہ میں کیسز میں 85 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے اس کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی اس وائرس کی شرح میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے
جیسے جیسے کوویڈ سے متاثر ہونا آسان ہوتا جاتا ہے یہ جاننا بھی مشکل ہوتا جارہا ہے کہ آپ کو وائرس ہے یا کوئی اور گردش کرنے والی بیماری جیسے فلو یا عام زکام ہے اومیکرون کے حامل افراد میں منہ میں ذائقہ اور بو میں کمی یا سانس کی تکلیف جیسی بہت سی کوویڈ کی علامات کم ہی بتائی جارہی ہے اس کے ساتھ ہی یہ بیماری کچھ منفرد علامات پیدا کررہی ہے چار نئے کوویڈ علامات اس بیماری کو ظاہر کرتی ہیں کہ جس کا مطلب یہ ہے کہ اومیکرون ہوسکتا ہے
کمر کے نچلے حصے میں درد
جنوبی افریقہ کے ایک ڈاکٹر نے اومیکرون کے بارے میں رپورٹ کرنے والے پہلے شخص اینجلیک کوئٹزی نے بتایا کہ وہ کل رات سوگئے تھے انہیں رات سونے کے دوران گھبراہٹ اور سردی محسوس ہوئی مگر جسم میں درد سینے میں درد یا کمر درد اور تھکاوٹ کے ساتھ جاگتے رہے یہ اومیکرون ہے کوئٹزی کے مطابق اس کی وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ اس بیماری کی یہ قسم شروع میں ہی مسکولوسکیلیٹل علامت پر حملہ کر رہی ہے
کمر توڑ درد
رات کو پسینہ آنا
برطانیہ میں نیشنل ہیلتھ سروس کے ڈاکٹر عامر خان نے امریکی سن کو بتایا کہ جن لوگوں میں یہ علامت کوویڈ کی وجہ سے پائی جاتی ہے انہیں اس طرح سے کپڑے بھیگنے والے رات کے پسینے کا سامنا کرنے کا امکان ہے جہاں آپ کو اٹھ کر اپنے کپڑے تبدیل کرنے پڑ سکتے ہیں
بھوک میں کمی
اومیکرون سے معدے کی شدید خطرناک علامات پیدا ہونے کا بھی امکان ہے ڈیلی ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق زوکوویڈ اسٹڈی ایپ نے حال ہی میں اپنی عام اومیکرون کی علامات کی فہرست کو اپ ڈیٹ کیا ہے جس میں بھوک میں کمی شامل ہے ان مریضوں میں بھوک میں کمی متلی اور قے کی شکایت کے ساتھ علاج کے لیے اسپتال میں ڈاکٹرز کی رہنمائی حاصل کررہے ہیں
متلی محسوس ہونا
کنگز کالج لندن کے پروفیسر جینیاتی وبائی امراض کے سربراہ ٹیم سپیکٹر کے مطابق متلی کو اس بیماری کی عام علامات کے طور پر بتایاگیا ہے ایسے مریضوں کو اومیکرون کی ہلکی قسم ہونے کا خدشہ ہوسکتا ہے مائیکروبائیولوجی اور ایمونولوجی کے پروفیسر اینڈریوپیکوز نے بتایا کہ یہ متلی سابقہ اقسام سے وابستہ ہے لیکن یہ حالت نمایاں ہوسکتی ہے کیونکہ یہ زیادہ سے زیادہ لوگوں اس کی ہلکی علامات متاثر کررہی ہیں