غیرصحت مندانہ عادات سے مراد ہے وہ عادات جو ہماری صحت کے لئے نقصان دہ ہیں۔ہم ایسی عادات کو اپنا کر اپنی ہی صحت کا نقصان کرتے ہیں۔اگر آپ صحت مند اور خوشگوار زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو آپ کو متوازن غذا کا استعمال کرنا ہوگا تاکہ آپ صحت مند زندگی گزار سکیں۔
بہت کم لوگ ایسے ہونگے جو بوڑھے ہونا چاہتے ہوں گے۔ ہم میں سے بہت سے لوگ 25 سال کی عمر تک اپنی عمر کو روکنا پسند کریں گے لیکن غیرصحت مندانہ عادات آپ کو جلد بؤرھا بنا سکتی ہیں۔اگر آپ جوان رہنا چاہتے ہیں تو آپ کو غیرصحت مندانہ عادات چھوڑنی ہوگی۔
ایسی کونسی عادات ہیں جس کی وجہ سے ہم اپنی زندگی کو مختصر کرسکتے ہیں وہ جانتے ہیں؛
Table of Content
غیر صحت مندانہ عادات
ہم کونسی غیرصحت مندانہ عادات کو اپنا کر اپنی زندگی کو موت کی طرف لے کر جاتے ہیں ہم وہ جانتے ہیں؛
سگریٹ نوشی
یہ ایک ایسی عادت ہے جو آپ کے لئے نقصان دہ ہوسکتی ہے۔ سگریٹ پینا آپ میں فالج اور دل کی بیماری کو بڑھانے کا سبب بن سکتا ہے۔ یہ پھیپھڑوں کے کینسر کی بھی ایک بڑی وجہ ہے۔ اگر آپ صحت مند رہنا چاہتے ہیں توسگریٹ کا استعمال ترک کریں کیونکہ یہ آپ کے لئے ٹھیک نہیں ہے۔
ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ سگریٹ نوشی آنکھوں کی بیماری کا بھی باعث بنتی ہے۔
ناقص غذا کا استعمال
متوازن غذا ہمیں صحت مند رہنے کا اشارہ کرتی ہے۔وٹامنز اور منزلز سے بھرپور غذا آپ کو اچھی صحت دے سکتی ہے۔ ناقص غذا میں جنک فوڈ شامل ہے جو ہماری صحت کو نقصان دیتی ہے۔ اگر آپ بہت زیادہ جنک فوڈ کا استعمال کرتے ہیں تو آپ کو موٹاپے اور کینسر کی بیماری ہوسکتی ہے۔
اسی وجہ سے آپ کی عمر 10 سال سے کم ہو سکتی ہے۔ لمبی اور صحت مند زندگی کو پانے کے لئے فاسٹ فوڈ کو اپنی زندگی سے نکالیں اور سبزیوں اور پھلوں کا استعمال زیادہ کریں۔ جس سے آپ کے جسم میں پانی کی کمی بھی دور ہو اور آپ بیماریوں سے بھی بچ سکیں۔
زیادہ یا کم نیند
ہمارے لئے نہ صرف بہت کم سونا نقصان دہ ہے بلکہ ہمارے لئے بہت زیادہ سونا بھی ہمیں صحت کے مسائل سے دوچار کرسکتا ہے۔ کیمرج یونیورسٹی کی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو لوگ 8 گھنٹے سے زیادہ کی نیند لیتے ہیں ان میں فالج کا خطرہ دوگنا زیادہ ہوتا ہے خاص طور پر خواتین میں۔
اس کے علاوہ وہ لوگ جو زیادہ نہیں سوتے وہ بے چینی سے لے کر بلڈ پریشر تک کا شکار ہوسکتے ہیں۔ کم نیند کی وجہ سے خون دماغ تک پہنچ نہیں پاتا جس دماغ کا فالج ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔ اس لئے ہمیں یہ غیرصحت مندانہ عادات اپنی زندگی سے نفی کرنی چاہیے۔
دن میں 7 گھنٹے سے زیادہ بیٹھنا
اگر آپ کہیں جاب کرتے ہیں جس کی وجہ سے آپ کو سارا دن لیپ ٹاپ پر کام کرنا پڑتا ہے تو یہ آپ کے لئے نقصان دہ ہوسکتا ہے اور آپ کے لئے صحت کے مسائل کو پیدا کرسکتا ہے۔جسم کو ٹھیک طریقے سے کام کرنے کے لئے ورزش بہت ضروری ہے۔اس کی وجہ سے ہم صحت مند زندگی گزار سکتے ہیں۔
اگر آپ لمبی اور صحت مند زندگی کی خواہش کرتے ہیں تو آپ کو غیرصحت مندانہ عادات کو ختم کونا ہوگا تاکہ آپ اپنی یہ خواہش پوری کرسکیں۔ہم قدرتی پھلوں اور سبزیوں کا استعمال کرکے اچھی اور صحت مند زندگی پاسکتے ہیں۔
کیفین یا انرجی ڈرنکس کا زیادہ استعمال
کسی بھی چیز کی زیادتی آپ کو بیمار کرسکتی ہے۔ اگر آپ دن بھر ایکٹو رہنے کے لئے کیفین کا زیادہ استعمال کرتے ہیں تو آپ بیمار پڑھ سکتے ہیں۔اس کے علاوہ انرجی ڈرنک کا زیادہ استعمال بھی آپ کو بیماری کی طرف لے جاتا ہے۔ان کا استعمال کم کرنا چاہیے۔
اگر آپ اپنی غیرصحت مندانہ عادات کی وجہ سے بیمار پڑ رہے ہیں تو آپ مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ سے ڈاکٹر کی اپاینمنٹ حاصل کرسکتے ہیں۔