ایکنی جلد کا ایک بہت بڑا مسئلہ ہے جو جلد کی سطح پر مختلف قسم کے دھبے بنا سکتا ہے۔ یہ جسم کے کسی بھی حصے پہ بن سکتے ہیں، لیکن اس میں سب سے زیادہ جسم کے جو حصے متاثر ہوتے ہیں وہ یہ ہیں۔۔۔
۔ 1 چہرہ
۔ 2 گردن
۔ 3 پیٹھ
۔ 4 کندھے
کچھ مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ کچھ غذائیں ایکنی سے چھٹکارا حاصل کرنے اور جلد کی صحت کو بہتر بنانے میں مدد کرسکتی ہیں۔ ماہرین ایکنی سے بچنے کے لیے بہترین غذا کا مشورہ دیتے ہیں جن میں تازہ پھلوں اور سبزیوں، صحت مند پروٹین کے ذرائع اور سارا اناج سے بھرپور صحت بخش، متوازن غذائیں شامل ہیں۔
۔ 1 شدید ایکنی کی کیا وجہ ہے؟
۔ 1 جسم میں ہارمونل تبدیلیوں کے ذریعہ ایکنی باقاعدگی سے جلد پہ نمودار ہوتے رہتے ہیں، لہذا یہ بلوغت تک پہنچنے والے نوجوانوں اور نوعمروں کے لیے معمول کی بات ہوتی ہے۔
۔ 2 بعض اوقات ایکنی آہستہ آہستہ بغیر علاج کے بھی ختم ہوجاتی ہے۔ مگر بار بار جب ایکنی ہوتی ہے تو وہ نشان چھوڑنا شروع کر دیتی ہے اور زیادہ ظاہر بھی ہونے لگتی ہے۔ اکثر شدید مہاسوں سے جلد کا بہت نقصان ہوجاتا ہے۔ درد کا سبب بن سکتا ہے اور جلد پر داغ بھی ڈال سکتا ہے۔
۔ 3 اس مسئلے پہ سنجیدگی سے بات کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ چہرے پہ ایکنی بہت بری لگتی ہے۔ اس کے لیے بعض دفعہ دوائیں بھی کام نہیں کرتی ہیں۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ آپ صحت مند غذا سے ایکنی کو روک سکتے ہیں۔
۔ 2 ایکنی کو روکنے والی صحت مند غذائیں
یہاں خاص غذائیں موجود ہیں جو آپ کی جلد کو ایکنی سے بچنے میں مدد دے سکتی ہیں۔
۔ 1 صحت مند چکنائی
اومیگا 3 غیر سیر شدہ چکنائی والے کھانے، مثال کے طور پر۔۔۔
۔ 1 مچھلی
۔ 2 اخروٹ
۔ 3 فلیکس سیڈ وغیرہ میں پائی جاتی ہیں۔
یہ غذائیں جلد پہ جلن پر قابو پانے اور ایکنی کو روکنے میں مدد کر سکتی ہیں۔
۔ 2 سبز چائے
سبز چائے کینسر کی روک تھام کے لیے مشہور ہے جو ماحولیاتی گندگی سے بچا سکتی ہے۔ دن کے دوران زیادہ سبز چائے پئیں تاکہ جسم کے اندر سے تمام فضلات صاف ہوجائیں۔
۔ 3 تازہ جوس
پھل اور سبزیاں کھانے سے عام طور پر خراب جلد کو صاف کرنے میں مدد مل سکتی ہے، اور ایسا کرنے کے لیے تازہ جوس بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔ بہت سے پھلوں اور سبزیوں میں بیٹا کیروٹین ہوتا ہے، جو عام طور پر جلد کے تیل کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے، اور یہ سب ایک قدرتی اینٹی سوزش ہوتے ہیں۔ گہرے پتوں والی سبزیاں جسم سے نجاست کو صاف کرنے میں بھی مدد کرتی ہیں، جو ایکنی کو دور کرنے میں مدد دیتی ہیں۔
۔ 4 دہی
دہی آپ کو بہت سے بیکٹیریا سے بچانے میں مدد کرتا ہے جو ایکنی کا باعث بن سکتے ہیں۔ اس لیے اپنی روزمرہ کی خوراک میں دہی کی ایک یا دو سرونگ ضرور شامل کریں۔
۔ 5 زنک
مطالعہ یہ بھی بتاتے ہیں کہ زنک سے بھرپور غذائیں ایکنی کی روک تھام اور علاج میں مفید ثابت ہو سکتی ہیں۔ زنک سے بھرپور غذا میں شامل ہیں۔۔۔
۔ 1 کدو کے بیج
۔ 2 کاجو
۔ 3 گائے کا گوشت
۔ 4 دالیں
۔ 5 سمندری غذائیں
۔ 6 زیادہ پانی پیئں
پانی سردی اور گرمی کے موسم میں جسم میں حیرت انگیز طور پہ کام کر سکتا ہے۔ دن میں 8 گلاس پانی پینا نہ بھولیں۔ یہ جسم سے خراب ٹاکسن کو باہر نکالنے میں مدد کرتا ہے اور آپ کی جلد کو ہائیڈریٹ رکھتا ہے۔
ایکنی کے لیے کچھ قدرتی غذائیں جلد کی سوزش کو ختم کرنے اور جلد کی تندرستی کو بڑھانے میں مدد کر سکتی ہیں گھر پر ایکنی کو دور کرنا اکثر آسان ہوسکتا ہے، لیکن کچھ جلد کے معاملات زیادہ سنگین ہوجاتے ہیں۔ اگر آپ کو جلد کی دیکھ بھال، خوراک میں تبدیلی، اور بغیر میڈیسن کے علاج سے کوئی فرق نظر نہیں آتا ہے، تو آپ کو ڈرمیٹولوجسٹ سے ضرور رابطہ کریں ابتدائی علاج سے ایکنی کی وجہ سے جلد پہ زخموں کو بننے سے روکنے میں بروقت مدد مل سکتی ہے۔
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں پہ کلک کریں
Android | IOS |
---|---|