آلو کا شمار دنیا کی ان سبزیوں میں کیا جاتا ہے جو دنیا کے تقریبا ہر حصے میں سال کے بارہ مہینے کھائی جاتی ہے اور اگر دنیا کے اکثریتی لوگوں کی پسندیدہ سبزی کے بارے میں پوچھا جاۓ تو ان میں آلو کا نمبر صف اول پر ہوگا۔
۔ 1 آلو کے چھلکوں میں موجود غذائیت
آلو کے چھلکے بہت زیادہ غذائیت کے حامل ہوتے ہیں ان میں بڑی مقدار میں پوٹاشیم موجود ہوتا ہے جو کہ جسم کے میٹا بولزم کے نظام کو تیز کر دیتا ہے. پوٹاشیم کے ساتھ ساتھ آلو کے چھلکوں میں آئرن کی بھی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے جو کہ جسم سے خون کی کمی کو دور کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان چھلکوں میں موجود فائبر نہ صرف قبض کو ختم کرتا ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ نظام ہضم کو بھی بہتر بناتا ہے۔
۔ 2 آلو کے چھلکے صحت و خوبصورتی کے لیۓ مفید
عام طور پر لوگ آلو تو کھاتے ہیں مگر اس کے چھلکے پھینک دیتے ہیں مگر جس طرح آلو بہت فائدوں کی حامل سبزی ہے اسی طرح اس کے چھلکے بھی انسان کی صحت اور خوبصورتی کے لیۓ کئی حوالوں سے بہت مفید ثابت ہو سکتے ہیں۔
۔ 1 الرجی کا خاتمہ کر کے قوت مدافعت بڑھائے
آلو کے چھلکوں میں فلیونائیڈ کی موجودگی اس کو ہر طرح کی الرجی سے لڑنے کی طاقت فراہم کرتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ اندورنی سوزش کا خاتمہ کر کے جسم سے زہریلے مادوں کا اخراج کرتا ہے، یہی سبب ہے کہ اس کے استعمال سے ایک جانب جسم سے الرجی کا خاتمہ ہوتا ہے اور دوسری جانب بیماریوں سے لڑنے کی طاقت ملتی ہے۔
۔ 2 ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرئے
آلو کے چھلکوں میں موجود پوٹاشیم ،میگنیشیم اور کیلشیم ایسی قدرتی طور پر موجود سالٹ ہوتے ہیں، جو ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنے میں بہت مدد گار ہوتے ہیں۔ اس وجہ سے آلو کے چھلکوں کا استعمال ہائی بلڈ پریشر کو کم کرتا ہے جس سے دل کی صحت بہتر ہوتی ہے اور دل کے دورے کے خطرے میں بھی کمی واقع ہوتی ہے۔
۔ 3 جلد کے لیۓ مفید
جلد کے مسائل میں بلیک ہیڈ یا وائٹ ہیڈ ہوں یا پھر ڈارک سرکلز، بڑھتی عمر کے اثرات کے سبب جلد پر پڑنے والی جھریاں ہوں یا کیل مہاسے اور ایکنی ان تمام تکالیف کے لیۓ آلو کے چھلکوں کی حیثیت جادوئی ٹانک والی ہے۔
آلو کے چھلکوں کو براہ راست جلد پر ملیں یا پھر اس کا رس نکال کر اس کو 20 سے25 منٹ تک روئی کی مدد سے جلد پر لگائيں اور اسکے بعد سادہ پانی سے منہ دھولیں۔ آلو کے چھلکوں کا جادوئی اثر آپ خود بھی دیکھ کر حیران رہ جائيں۔
۔ 4 بالوں کو چمکدار بنانے کے لیۓ
آلو کے چھلکوں کا رس نکال کر اس سے بالوں میں مساج کریں اور اس کو آدھے گھنٹے تک لگا رہنے دیں اس کے بعد اپنے شیمپو سے اس کو دھو لیں ۔ اس سے نہ صرف بالوں کو نئی چمک دمک ملے گی بلکہ خشکی اور سکری کے خاتمے کے ساتھ ساتھ بال تیزی سے لمبے بھی ہوں گے۔
۔ 5 ہڈیوں کو طاقت فراہم کرئے
آلو چونکہ زمین سے نکالی جانے والی سبزی ہے اس وجہ سے اس میں معدنیات کا ایک خزانہ پوشیدہ ہوتا ہے. میگنیشیم ، پوٹاشیم ، آئرن ، کیلشیم ان تمام اشیاء کی موجودگی اس کو ہڈیوں کے لیۓ ایک غذائیت سے بھر پور سپلیمنٹ بنا دیتی ہے۔ جس کے استعمال سے ہڈیوں کو نہ صرف مضبوطی ملتی ہے بلکہ اس سے جوڑوں کے درد میں مبتلا افراد کو آرام بھی ملتا ہے۔
۔ 6 کولیسٹرول گھٹائے
آلو کے چھلکوں میں موجود فائبر اور اس کے ساتھ ساتھ گلائيکوالکائيلڈ کی موجودگی اور اس کے ساتھ ساتھ اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ اجزاء خون میں موجود خراب کولیسٹرول کی شرح کو کم کرنے کا باعث بنتے ہیں جس سے خون میں کولیسٹرول کی شرح کم ہوتی ہے جو کہ جسم کو بہت ساری بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
۔ 3 آلو کے چھلکوں کو کھانے کا طریقہ
۔1 جب لوگوں کو آلو کے چھلکوں کے فوائد بتاۓ جاتے ہیں تو ان کے ذہنوں میں یہ خیال پیدا ہوتا ہے کہ ایک ایسی چیز جس کو پھینک دیا جاتا ہے۔
۔ 2 اس کا استعمال کس طرح کیا جا سکتا ہے تو اس کے لیۓ ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ آلو کو چھیل کر استعمال کرنے کے بجاۓ ایسی سبزی کے طور پر استعمال کیا جاۓ جس کو صرف دھو کر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
۔ 3 آلو کو کھانے میں استعمال کرتے ہوۓ چھیلا نہ جاۓ اور اس کا استعمال چھلکوں سمیت کیا جاۓ اس سے اس سے جڑے فوائد کو حاصل کیا جا سکتا ہے۔
یاد رہے ، آلو کے چھلکوں سے کیۓ جانے والے علاج کی حیثیت ٹوٹکوں کی ہے جو کہ مرض کی شدت کو کم کر سکتے ہیں یا پھر ان کو ہونے سے روک سکتے ہیں مگر بیماری کی صورت میں علاج کے لیۓ ماہر ڈاکٹر کی ضرورت سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہے۔
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں پہ کلک کریں
Android | IOS |
---|---|