Table of Content
آملہ کا مربہ حمل میں فائدہ مند ہے۔پریگنینسی میں ہمیں بہت سی ایسی غذاؤں کا استعمال کرنا چاہیے جو ماں اور بچے دونوں کے لئے مفید ہوں۔ ہمارے لئے اسآ حالت میں پھلوں اور سبزیوں کا استعمال بہت اچھا ہے۔ سبزیاں اور پھل وٹامنز اور منرلز سے بھرپور ہوتے ہیں جو ہماری مجموعی صحت کے لئے بہت مفید ہیں۔
اگر آپ حاملہ ہیں تو آپ کو بہت سی چیزوں سےپرہیز کرنا چاہیے جیسے فاسٹ فوڈ اور کولڈ ڈرنک سے پرہیز کرنا چاہیے ان کی وجہ سے ہم نہ صرف ڈی ہائیڈریشن کا شکار ہوتے ہیں بلکہ ہمیں صحت کے اور بھی بہت سے مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔ حمل میں مربوں کا استعمال بھی فائدہ مند ہے۔
آملہ کا مربہ ہمیں پریگنینسی میں کس طرح مدد کرتا ہے ہم وہ جانتے ہیں؛
آملہ کے مربہ کے فائدے
آملہ کے معجزات آپ کو صحت مند زندگی فراہم کرسکتے ہیں۔ خاص طور پر جب آپ اس کو مربے کی شکل میں کھاتے ہیں تو اس کی خصوصیات کی بنا پر آپ اس سے زیادہ فوائد حاصل کرسکتے ہیں۔آملہ کا مربہ ذائقے میں میٹھا ہوتا ہے۔ آملہ کا استعمال اچار میں بھی کیا جاتا ہے۔
گھٹیا کے درد
بڑھاپا جوڑوں ک درد کا باعث بنتا ہے۔ جیسے جیسے عمر گزرتی ہے انسان پر بہت سی بیماریاں حملہ کرتی ہیں جس میں جوڑوں کا درد بھی شامل ہے۔ اس درد س نمٹنے کے لئے وٹامن سی کی ضرورت ہوتی ہے۔ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ آملہ وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے۔
وٹامن سی گھٹیا کے درد کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ یہ ہاضمے کو اچھا کرتا ہے۔ آپ آملے کے مربے کو دن میں دو بارا ستعمال کرسکتے ہیں۔ آپ اس کا استعمال کرنے سے جوڑوں کے درد سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔
قبض سے نمٹنا
جو لوگ قبض کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔ وہ آملہ کے مربہ کے ساتھ فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ آپ قبض سے چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں۔ ہم اس کی مدد سے آ نتوں کی صحت کو اچھا کرسکتے ہیں۔ آپ آملہ کا استعمال نیم گرم پانی کے ساتھ کرسکتے ہیں۔ یہ قبض کو دور کرنے کے لئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
حمل میں بہترین
جب خواتین حاملہ ہوتی ہیں تو زیادہ تر قبض کا شکار رہتی ہیں۔ حمل کے دوران اس کا استعمال ماں اور بچے کے لئے مفید ہے۔اس دوران ماں کا جسم مختلیف تبدیلیوں سے گزرتا ہے۔ اس کے نتیجے میں خواتین کے بال بھی گر سکتے ہیں۔ آملہ کے مربہ کا استعمال بالوں کو گرنے سے بھی بچا سکتا ہے۔
منہ کے چھالوں کے لئے
محقیقن بتاتے ہیں کہ آملہ کے مربہ میں السر کی خصوصیات ہوتی ہیں۔ یہ منہ کے چھالوں کو روک سکتی ہیں۔ آپ کو منہ کے چھالوں میں کھانے میں مشکل محسوس ہوسکتی ہے۔ آپ اس کا جوس بھی بنا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ریسرچ سامنے آئی ہے کہ آملہ کے مربے کے پانی سے منہ کے چھالوں کو دور کرسکتے ہیں۔
دل کی صحت
ہر سال دل کی خرابی کی وجہ سے بہت سے لوگ اس دنیا سے جاتے ہیں۔ آپ کے خون کی گردش آپ کی مجموعی صحت کو متاثر کرتی ہے۔ جب آپ مربہ کا استعمال کرتے ہیں تو آپ اپنے دل کی صحت کے ساتھ مجموعی صحت کو بھی بہتر بناسکتے ہیں۔ یہ کارڈیک صحت کے لئے بھی جانا جاتا ہے۔
اگر آپ کوکوئی بھی دل کا مسئلہ ہے تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔
بڑھاپے کے اثرات کو کم کرتا ہے
بہت سے لوگوں کے چہروں پر بڑھاپے کے ساتھ جھریاں رونما ہونا شروع ہوجاتی ہیں۔اس میں بڑھاپے کے اثرات کو روکنے والی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ آملہ کا مربہ وٹامن ای اور سی سے بھرپور ہوتا ہے۔ آپ کی جلد کو وٹامن اے کی بھی ضرورت ہوتی ہے جو کولجین کی مقدار کو برقرار رکھتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ وٹامن اے آپ کی جلد کو لچکدار اور جوان رکھنے میں مدد کرتا ہے۔
بالوں کے لئے
کیلشیم ہماری مجموعی صحت کے لئے مفید ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آملہ کا استعمال کیلشیم کے جذب کرنے کے عمل کو بڑھاتا ہے۔ یہ ہمارے بالوں ،ناخنوں، ہڈیوں اور دانتوں کے صحت کے لئے اچھا ہے۔ اگر آپ آملہ کے مربہ کا استعمال کرتے ہیں تو یہ آپ کے بالوں کی صحت کو فروغ دیتا ہے۔
نظام انہظام کو بہتر بنائیں
پیٹ کی خرابی صحت کے مختلیف مسائل کا باعث بنتی ہے۔ یہ آپ کی بھوک کو بھی متاثر کرتی ہے۔ خوش قسمتی سے آپ آملہ کے مربہ کا استعمال کرکے ان مسائل سے بچ سکتے ہیں۔ روزانہ اس کعا استعمال کرنے سے فائبر کی سطح برقرار رہتی ہے۔ اس کا استعمال معدے کے مسائل کے لئے مفید ہے۔
ماہواری کے درد میں
بہت سی خواتین ایسی ہیں جن کو ماہواری میں درد کاسامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس کے استعمال کی وجہ سے آپ سوزش کوبھی کم کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ مزید مسائل کی صورت میں آپ مرہم ڈآٹ پی کے کی سایٹ سے اچھی گاینا کالوجسٹ کو ملیں۔
مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائیٹ ڈآؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں۔
Android | IOS |
---|---|
![]() | ![]() |