ڈائپر بچوں کو تکلیف سے بچنے اور بار بار دھلانے سے بچنے کے لئے ہی عام طور پر مائیں پہنا تو دیتی ہیں لیکن ہر وقت یا زیادہ ڈائپر پہننے کی وجہ سے بچوں کو ڈائپر ریشز یعنی ڈائپر ڈرماٹائٹس پڑجاتے ہیں جو بہت تکلیف دہ ہوجاتے ہیں اور اس کی وجہ سے جلد پر جلن اور جلد سرخ ہوجاتی ہے۔
ڈائپر ریشز 2 سال سے کم عمر بچوں میں جلد کی ایک بہت عام حالت ہوتی ہے۔ یہ نیپی یا ڈائپر میں پیشاب اور پاخانہ کی وجہ کے جلد کے ساتھ رابطے میں آنے کی وجہ سے ہوتا ہے۔ ہلکے کیسز میں عام طور پر درد نہیں ہوتا ہے لیکن شدید ڈائپر ریشز بچوں کے لئے تکلیف اور پریشانی کا باعث بن سکتی ہے۔
آپ کے بچے کے ساتھ بھی اگر یہ مسئلہ ہوجاتا ہے تو بازاری کیمیکل والی کریمیں اور دوائیں استعمال کرنے کے لیے تو بہت ہیں۔ بہتر ہے کہ گھر کی بنی ہوئی کریمیں لگائیں تاکہ بچے کو جلن بھی کم ہو اور جلد پر گہرے کالے داغ بھی نہ پڑیں۔ گھر پہ بچوں کی کسی بھی قسم کی جلد کی خرابی کی صورت میں آپ آن لائن مرہم پہ جلد کے ماہر ڈاکٹر سے کنسلٹیشن حاصل کرسکتے ہیں یا پھر اس نمبر 03111222398 پر کال کرسکتے ہیں۔
۔1 ڈائپر ریشز گھریلو کریم بنانے کے طریقے
بچوں کو ہونے والا ڈائپر ریشز درحقیقت ماں کی کچھ بنیادی کوتاہیوں کے سبب ہوتا ہے ویسے تو اس بات کو سب ہی تسلیم کریں گے کہ کوئی بھی ماں اپنے بچے کو جان بوجھ کر تکلیف میں نہیں دیکھ سکتی ہے مگر بعض اوقات ماں کی کچھ کمزوریاں بچے کو تکلیف دینے کا سبب بن سکتی ہیں۔ آئیں بچوں کی اس تکلیف کو دور کرنے کے لیے گھریلو کریم بنانا سیکھتے ہیں۔
۔1 ناریل کا تیل
مکئی کا آٹا چونکہ اینٹی فنگل ہوتا ہے اس کو ناریل کے تیل میں ملا کر ڈائپر ریش کریم بنا لیں یہ آپ کے بچے کو ریشز اور داغ دھبوں کی پریشانیوں سے نجات دلانے میں مدد دے گا۔
بنانے کا طریقہ
۔1 ایک پتیلی میں دو چمچ ناریل کا تیل گرم کرلیں اور اس میں ایک چمچ مکئی کا آٹا ڈالیں اور اچھی طرح چمچ چلائیں ساتھ ہی ایک وٹامن ای کا کیپسول شامل کرلیں۔
۔2 اس طرح ایک کریم تیار ہوجائے گی اس کو متاثرہ جلد پر لگاتی رہیں جب تک کہ ریشز ختم نہ ہوں۔
۔2 بیز ویکس یا موم
بیز ویکس کی مدد سے بھی آپ ایک اچھی ڈائپر ریشز کریم تیار کرسکتی ہیں۔
بنانے کا طریقہ
۔1 بیز ویکس کو پین میں ڈال کر پگھلا لیں۔
۔2 جب موم پگھلنے لگے تو جوجوبا تیل 5 سے 6 قطرے ، دو چمچ ناریل کا تیل، ٹی ٹری آئل 10-9قطرے، لیونڈر تیل کے 9-10 قطرے ناریل کا تیل 4 سے 5 قطرے، اور چیابٹر ایک چمچ ڈال کر اچھی طرح مکس ہونے دیں
۔3 اب ڈائپر ریشز کریم کو جلد پر لگائیں مگر خیال کریں کہ اگر آپ کا بچہ چھ ماہ سے کم عمر کا ہے تو ٹی ٹری آئل کا استعمال نہ کریں۔
۔3 اروی پاؤڈر
اروی کھانے کے بہت سے فوائد ہیں مگر اس کی بنی ڈائپر ریشز کریم جلد کو نرم ملائم بناتی ہے اور ساتھ ہی یہ کریم اینٹی فنگل بھی ہوتی ہے جو جراثیموں سے بھی بچاتی ہے۔
بنانے کا طریقہ
ایک چمچ اروی کے پاؤڈر میں دو چمچ ناریل کا تیل، لیونڈر تیل کے 9-10 قطرے اور چیا بٹر ایک چمچ ڈال کر اچھی طرح پکائیں اور اس کو تیار کرلیں ٹھنڈی ہونے پر جلد پر لگائیں۔
۔2 ڈاکٹر سے کب ملنا ہے؟
عام طور پر بچے کی ڈائپر ریشز کی تکلیف گھریلو ٹوٹکوں سے ہی ٹھیک ہو جاتی ہے مگر بعض اوقات اس کی علامات میں کچھ ایسی شدت بھی آجاتی ہے جن کے سامنے آنےکی صورت میں ڈاکٹر سے رجوع کرنا ضروری ہوتا ہے۔
نیپی کی جگہ پر چھالے بن جانا اور اس کے ساتھ ساتھ بخار ہو جانا، اگر ان چھالوں میں پس کے ساتھ ساتھ پانی بھی نکل رہا ہو تو اس صورت میں گھریلو ٹوٹکوں کے بجاۓ فوری کسی جلد کے ماہر ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیئے۔