بدبودار پاؤں یا بروموڈوسس ایک بہت عام طبی بیماری ہے۔یہ پسینے جمع ہونے کی وجہ سے ہوتی ہےجس کے نتیجے میں جلد پر بیکٹیریا کی افزائش ہوتی ہے ۔ یہ بیکٹیریا بدبو کا باعث بنتے ہیں۔پاؤں میں ہونے والے فنگل انفیکشن بھی بروموڈوسس کا باعث بن سکتے ہیں
اچھی خبر یہ ہے کہ بروماڈوسس کا علاج آسان ، تیز اور سستا ہے

skinny runner
Table of Content
بدبودار پاؤں کا گھریلو علاج
بدبودار پاؤں سے نجات پانےکے بہت سے گھریلو طریقے ہیں ۔یہ کوئی ایسی بیماری نہیں جس کا علاج ممکن نہیں بس ذرا سی احتیاط اور توجہ سے آپ اس تکلیف سے نجات پا سکتے ہیں
اپنے پیروں کو صاف ستھرا رکھیں
صبح یا شام کے شاور کے دوران اپنے پاؤں کودھونے کے لئے ہلکے صابن اور اسکرب کا استعمال کریں۔دھونے کے بعدپاؤں اچھی طرح سے خشک کریں خاص طور پر انگلیوں کے درمیان خصوصی توجہ دیں یہاں کوئی بھی نمی آسانی سے بیکٹیریا کی نشونما کا سبب بن سکتی ہے۔

medical news
اپنے پیروں کے ناخنوں کو اکثر تراشیں اور انہیں باقاعدگی سے صاف رکھیں
فائلر کے ساتھ اپنے پاؤں کی سخت اور مردہ جلد کو صاف کریں ۔ یہ سخت جلد گیلی ہونے کے بعد نرم ہو جاتی ہے اور بہت سے بیکٹیریا کونشونما کی جگہ فراہم کرتے ہیں
دن میں کثرت سے موزے تبدیل کریں ۔ اگر آپ گرم ماحول میں رہتے ہیں تو دن میں ایک مرتبہ لازمی جرابیں تبدیل کریں روزانہ جوتے بدل بدل کر پہنیں۔ ایک جوتا بار بار پہنے سے جوتوں میں نمی رہ جاتی ہے ۔ آپ اپنےجوتوں میں سے انسولز کو ہٹا سکتے ہیں تاکہ انہیں دوبارہ خشک کرنے میں مدد مل سکے۔ کیونکہ گیلے جوتے پہننے پاؤں میں بیکٹیریا کو تیزی سے بڑھنے میں مدد ملتی ہے۔
نمی جذب کرنے والی جرابوں کا انتخاب کریں۔
گرم موسم میں کھلے پیروں والی سینڈل پہنیں اور ممکن ہو تو گھر میں ننگے پاؤں پھریں۔
تنگ اور نمی برقرار رکھنے والے جوتوں سے پرہیز کریں
روزانہ دن میں ایک مرتبہ اپنے پاؤں پر اینٹی فنگل فوٹ سپرے یا میڈیکیٹڈ فٹ پاؤڈر لگائیں۔
پاؤں دھونے کے لئے اینٹی فنگل یا اینٹی بیکٹیریل صابن کا استعمال کریں۔
لسٹرین یا سرکہ استعمال کرتے ہوئے اپنے پاؤں بھگوئیں

healthline
بدبودار پاؤں سے نجات کے لئے ڈاکٹر سے ملیں
گھریلو علاج عام طور پر آپ کے پیروں کی بدبو کم کرنے میں مدد کرے گا تاہم اگر گھریلو ٹوٹکے آپ کے بروموڈوسس کو کم کرنے میں مدد نہیں کرتے تو یہ فکر کی بات ہے آپ کو اس سلسے میں ڈاکٹر سے ملنے کی ضرورت ہے وہ آپ کو اینٹی پرسپیرنٹ اور پاؤں کے صابن تجویز کر سکتے ہیں اور ضرورت سے زیادہ پسینہ آنے سے متعلق علاج کے لئے مشورہ دے سکتے ہیں۔
بدبودار پاؤں کی وجہ کیا ہے؟
آپ کے پیروں میں باقی جسم کے مقابلے میں پسینہ کے غدود زیادہ ہوتے ہیں یہ غدود آپ کے جسم کو ٹھنڈا کرنے اور آپ کی جلد کو نم رکھنے کے لئے دن بھر پسینہ چھوڑتے ہیں
ہر کسی کے پاؤں میں پسینہ زیادہ آتا ہے لیکن حاملہ خواتین اور نو عمروں کے پاؤں مین پسینہ بہت زیادہ آتا ہے کیونکہ ان کے جسم زیادہ پسینہ پیدا کرنے والے ہارمونز کی نشونما کرتے ہیں۔
اس کے علاوہ وہ لوگ جو سارا دن کام پر کھڑے رہتے ہیں، بہت زیادہ تناؤ کا شکار ہوتے ہیں یا وہ لوگ جنہیں بہت زیادہ پسینہ آتا ہے ان کے پاؤں بھی بہت پسینے کا شکار ہوتے ہیں
پاؤں میں بدبو ہونے کے عوامل کیا ہیں؟
پیروں پر قدرتی طور پر کچھ بیکٹیریا ہوتے ہیں یہ بیکٹیریا پیروں پر پسینہ نکلنے کے ساتھ ہی اسے نقصان پہنچانا شروع کر دیتے ہیں اور اسے توڑنا شروع کر دیتے ہیں۔ اگر بیکٹیریا اور پسینہ جمع ہو جائے تو بدبو پیدا ہو سکتی ہے۔ اضافی بیکٹیریا اس وقت پیدا ہوتا ہے جب کوئی شخص جس کے جوتوں میں پسینہ آتا ہے اسے خشک کئے بغیر دوبارہ پہن لیتا ہے
اس کے علاوہ ناقص حفظان صحت بھی بدبودار پاؤں کی وجہ بن سکتی ہے۔ اس کے علاوہ پاؤں کی صفائی کا خیال نہ رکھنا، دن میں ایک مرتبہ نا دھونا ،روزانہ موزے نہ بدلنا آپ کے بیکٹیریاکو بڑھانا شروع کر دیتا ہے
بدبودار پاؤں کا ہونا جسے بروموڈوسس بھی کہا جاتا ہے یہ اتنی پریشان کن بات نہیں۔ پاؤں کی بدبو اکثراس وقت ہوتی ہے جب آپ کے جوتوں اور جرابوں پر موجود بیکٹیریا آپ کے پسینے میں شامل ہو جاتے ہیں۔ جو ناخشگوار بدبودار تیزاب کی پیداوار کرسکتا ہے۔ کچھ لوگوں کے پیروں کے پسینے میں پروپیونک ایسڈ شامل ہوتا ہے ۔ یہ ایسٹک ایسڈ (سرکہ) کی فیمیلی سے تعلق رکھتا ہے جو پاؤں میں سرکہ جیسی بو کا سبب بنتا ہے۔
بنیادی فوکل ہائپر ہائیڈروسیس
اس قسم کے ہائپر ہائیڈروسیس کی وجہ معلوم نہیں ہے جب بنیادی طور پر آپ کے پیروں پر توجہ دی جائےتو اسے پلانٹر ہائپرہائیڈروسیس کہا جا سکتا ہے
ثانوی فوکل ہائپر ہیئیڈروسیس
اس قسم کے ہائپر ہایئڈروسیس طبی حالت کی وجہ سے ہوتی ہے جیسے
ذیابیطس، اعصابی نظام کی خرابی،انفیکشن،کم بلڈ شوگر وغیرہ۔
پاؤں کی بدبو گھر پرکیسے دور کی جائے؟
آپ اپنے پاؤں کی بدبو کو تھوڑی سی توجہ اور احتیاط سے کم یا دور کر سکتے ہیں۔
دھونا: اپنے پاؤں کو اینٹی بیکٹیریل صابن سے دھوئیں۔
بھیگنا: اچھی طرح سے صفائی کے لئے اپنے پیروں کو ایک گرم پانی کے ٹب کو10 سے 20 منٹ تک بھگو کر رکھیں اور اس میں ایپسم نمک ڈیل دیں ۔ ایپسم نمک دراصل جرثیم کش ہوتا ہے۔
خشک رکھنا: نہانے، تیراکی یا بھگونے کے بعد پاؤں کو اچھی طرح خشک کریں ۔قدرتی مواد سے بنے موزے اور جوتے استعمال کریں۔ ہر روز جرابیں تبدیل کر کے استعمال کریں۔
پاؤڈرنگ: اپنے پیروں کو خشک رکھنے میں مدد کے لئے اپنے جوتوں میں تھوڑی مقدار میں کارن اسٹارچ چھڑکیں۔

اپنے جوتے تبدیل کرنا: جوتے ہر روز تبدیل کر کے استعمال کریں روزانہ ایک ہی جوتا استعمال نہ کریں۔
اپنے جوتوں کو جراثیم سے پاک کرنا: اپنے جوتوں کے اندر کسی جراثیم کش دوا جیسے ایتھنول چھڑکیں۔اس کے علاوہ جوتوں کے انسول کو باہر ناکال کر 24 گھنٹے باہر ہوا میں رکھیں
اگر ان تمام احتیاتوں کو اپنانے کے باوجود بھی آپ بدبودار پاؤں سے نجات حاصل نہیں کر پاتے تو اس مسئلے کے حل کے لئے کسی ماہر معالج سے رابطہ کریں جو آپ کو پاؤں کی بدبو سے نجات کے لئے ادویات تجویز کرے گا۔