مہاسوں اور ٹین کے ساتھ بہت سا تیل بارش کے سیزن میں جلد پہ نمودار ہوتا ہے۔ بارش ہمیشہ اچھی لگتی ہے، لیکن زیادہ بارش ہمیشہ بہت سی چیزوں کے نقصان کے ساتھ ساتھ جلد کے لیے بھی خرابی کا باعث بنتی ہے۔ مون سون آسمان سے نہ رکنے والی بارش بہت نقصان دہ بھی ثابت ہوجاتی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ خدا درحقیقت پوری زمین کو صاف کرنا اور اسے آلودگی سے پاک کرنا چاہتا ہے۔
لیکن بارش ہمیشہ کچھ مشکلات بھی ساتھ لاتی ہے۔ بالوں کا گرنا اور جلد کے مسائل ان میں سے ایک ہیں۔ اس برسات کے موسم میں، ہم زیادہ تر تیل والی جلد، سیبم، اور جلد پر چکنی ساخت کا سامنا کرتے ہیں۔ خوش قسمتی سے ہم گھر بیٹھے بارش کا مزہ لیتے ہوئے ان پریشانیوں سے نجات پا سکتے ہیں اور کسی قسم کے مزید مشورے کے لیے مرہم پہ گھر بیٹھے ڈاکٹر سے آن لائن کنسلٹیشن اس نمبر 03111222398 پہ حاصل کرسکتے ہیں۔
۔1 سن اسکرین لگائیں
باہر نکلنے سے پہلے اپنی جلد پہ سن اسکرین لگانا نہ بھولیں۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ مناسب سن اسکرین استعمال کر رہے ہیں جو آپ کی جلد کی قسم کے مطابق ہے۔ سن اسکرین آپ کو سن ٹین اور پگمنٹیشن سے بچائے گی۔ یہ صرف مون سون کے لیے ہی نہیں بلکہ تمام موسموں کے لیے ضروری ہے۔
۔2 ایکسفولیئشن
بارش کے موسم میں، کوئی شخص آسانی سے جراثیم اور بیکٹیریا کا شکار ہوسکتا ہے۔ یہ جراثیم جلد پر مختلف مسائل پیدا کر سکتے ہیں جن میں جلد پہ داغ، خشکی اور تیل آجانا شامل ہیں۔ اس پریشانی کو ختم کرنے کے لیے آپ کو کچھ اچھے اسکرب اور ٹونر کا استعمال کرنا چاہیے۔ اسکرب جلد سے جراثیم کو ہٹا سکتا ہے اور جلد کی حالت بہتر کرسکتا ہے۔
۔3 زیرو میک اپ
کالج جانے والی لڑکیوں اور آفس جانے والی لڑکیوں کے لیے میک اپ چھوڑنا قدرے ناممکن ہے۔ لیکن جلد کے نقصان سے بچنے کے لیے آپ کو یہ کرنا ہوگا۔ آپ فریش نظر آنے کے لیے سن اسکرین کا استعمال کر سکتی ہیں اور ہلکا لپ گلوس بھی ایک اچھا آپشن ہے۔ میک اپ کا زیادہ استعمال نہ کریں۔ اس موسم میں اپنی جلد کو نمی سے بھرپور رکھیں۔
۔4 خشک جلد کے لیے
اس موسم میں آپ کو اپنی جلد پر یا تو بہت زیادہ خشکی یا بہت زیادہ تیل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ خشک جلد کے لیے زیادہ سے زیادہ پانی پیئیں۔ گلیسرین اور گلاب کے پانی کا مرکب جلد کو نمی بخشنے کے لیے بہترین مکسچر ہے۔ کوشش کریں کہ کیمیکل اور الکوحل والے ٹونرز اور بیوٹی پروڈکٹس کا استعمال نہ کریں۔
۔5 چکنی جلد
ہر قسم کی جلد کے لیے دن میں دو بار جلد کو دھونا بہت ضروری ہے۔ لیکن تیل والی جلد کے لیے یہ تجویز کیا جاتا ہے کہ دن میں 3 یا 4 بار اپنے چہرے کو دھوئیں۔ اس طرح آپ جلد سے تمام تیل کو دھو سکتے ہیں۔ مزید یہ کہ آپ تیل کو ختم کرنے کے لیے ہلدی اور گندم کے آٹے کا پیک استعمال کرسکتے ہیں۔ ایلو ویرا کا استعمال بھی تیل والی جلد کے لیے بہترین آپشن ہے۔
بارش کے موسم میں اپنے جسم کو ہائیڈریٹ رکھیں۔ آپ کا جسم اپنی تمام نمی کھو سکتا ہے۔ یہ نہ صرف آپ کی جلد بلکہ مجموعی مدافعتی نظام کو بھی متاثر کر سکتا ہے۔
ہمیں ہائیڈریٹ رہنے کے لیے گرمی ہو یا نہ ہو یا آپ کو پیاس نہ لگے تو بھی آپ کو پانی پینا بھولنا نہیں ہے۔ یاد رکھیں کہ آپ کی جلد کو ظاہری طور پر موئسچرائز کرنا کافی نہیں ہے موئسچرائزر صرف ہائیڈریشن کو بند کر سکتے ہیں۔ جلد کو اندر سے ہائیڈریٹ کرنے کے لیے پانی کی کمی سے بچنا ضروری ہے اس لیے بہت سارا پانی پیئیں جو جلدکو خشک ہونے سے روک سکے۔ پتوں والی سبزیاں اور دیگر پانی سے بھرپور غذائیں جیسے تربوز، اسٹرابیری، ٹماٹر، شوربے اور سوپ سے بھی ہائیڈریٹ رہنے میں مدد مل سکتی ہے۔