گردن کی خوبصورتی بھی اتنی ہی اہم ہے جتنی چہرے کی۔اکثر ایسا ہوتا ہے کہ لوگ اپنے چہرے کی رنگت اور خوبصورتی کا خیال تو رکھتے ہیں لیکن گردن کو بھول جاتے ہیں کہ اس کے نکھار پر بھی توجہ دی جائے۔ ہم اپنے چہرے کے ساتھ اس کو بھی خوبصورت بنا سکتے ہیں۔ اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ اس کی کیسے حفاظت کی جائے تو اس کے لیے آپ یہ بلاگ لازمی پڑھیں۔
۔ 1 گردن کی رنگت میں فرق
اکثر دیکھا گیا ہے کہ ہماری گردن پر کالے رنگ کی لائنز ہوتیں ہیں یعنی ہماری گردن کا رنگ چہرے سے مختلف ہوتا ہے۔ اس کی کافی وجوہات ہوسکتیں ہیں وہ وجوہات مندرجہ ذیل ہیں؛
۔ 1 سورج کی روشنی
۔ 2 کاسمیٹک مصنوعات میں کیمیکلز کا استعمال
۔ 3 ماحول کی آلودگی
۔ 4 انفیکشن
۔ 5 ذیابیطس
۔ 6 موٹاپا
۔ 7 ہارمونل تبدیلی
۔ 8 ایکزیما
۔ 2 گردن کو خوبصورت بنانے کے طریقے
ہم کیسے اپنی گردن کا خیال رکھ سکتے ہیں اور کیسے ہم سیاہ رنگت سے چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں اس کے کچھ طریقے مندرجہ ذیل ہیں؛
۔ 1 بیکنگ سوڈا
ہم بیکنگ سوڈا کو بلچنگ ایجنٹ کے طور پر استعمال کرسکتے ہیں۔یہ بہت اچھا طریقہ ہے ہم اس کی مدد سے ہائیپر پگمنٹیشن کو کم کرسکتے ہیں۔یہ مردہ جلد کے خلیوں کو صاف کرنے میں مدد کرتا ہے۔
اجزاء
۔ 1 بیکنگ سوڈا
۔ 2 پانی
طریقہ استعمال
۔ 1 پانی کے ایک حصے میں بیکنگ سوڈا کے تین حصے ملائیں۔
۔ 2 اس پیسٹ کو 10 منٹ تک لگا رہنے دیں۔
۔ 3 اس طریقہ کو اگر ہفتے میں دوبار کیا جائے تو بہترین نتائج دیکھنے کو ملیں گے۔
۔ 2 بیسن اور ہلدی
یہ بھی ہماری جلد کے لئے بہت مفید ہے۔ ہلدی میں اینٹی فنگل اور اینٹی سیپٹک خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ جو ہائپر پگمنٹیشن کے علاج کے لئے بہت اچھا ہے۔ اس کے علاوہ بیسن مردہ خلیوں کی مرمت کے لئے اہم ہے۔
اجزاء
۔ 1 بیسن 2 چمچ
۔ 2 ہلدی ایک چٹکی
۔ 3 پانی
طریقہ استعمال
۔ 1 ان تینوں چیزوں کو ملا کر آپ ایک پیسٹ تیار کریں۔
۔ 2 اپنی گردن پر لگائیں اور 20 منٹ تک سوکھنے دیں۔
۔ 3 سوکھنے پر آپ اپنی انگلیوں کی مدد سے اسے گیلا کرکے اتاریں۔
۔ 4 یہ طریقہ آپ ہفتے میں تین بار کرسکتے ہیں۔
۔ 3 کینوکا چھلکا
یہ وٹامن سی سے مالا مال ہوتا ہے۔ جو ہماری جلد کے لئے بہت مفید ہے۔ یہ چہرے اور گردن کے رنگ کو ایک جیسا کرتا ہے۔ اس لئے یہ ہماری جلد پر جادوئی اثر رکھتا ہے۔
اجزاء
۔ 1 کینو کے چھلکے کاپاؤڈر
۔ 2 دودھ
طریقہ استعمال
۔ 1 کینو کے چھلکے کو دھو کر سکھا لیں اور اس کا پاوڈر بنا لیں۔
۔ 2 اس کے پاوڈر میں دودھ شامل کریں اور اس کا پیسٹ بنائیں۔
۔ 3 اس پیسٹ کو 15 منٹ تک اپنی گردن پر لگائیں۔
۔ 4 اس ماسک کو آپ روزانہ بھی استعمال کرسکتے ہیں۔
۔ 4 بادام
یہ وٹامن ای اور دیگر وٹامنز سے مالا مال ہوتا ہے، جو ہماری جلد کے لئے بہت اچھے ہوتے ہیں۔ اس کو آپ انکھوں کے نیچے حلقوں کے لئے بھی استعمال کرسکتے ہیں۔یہ بھی بہت سی بیوٹی پروڈکٹس میں استعمال ہوتا ہے۔
اجزاء
۔ 1 بادام کا پاوڈر
۔ 2 شہد
۔ 3 دودھ
طریقہ استعمال
۔ 1 آپ ان تینوں چیزوں کو ملا کر ایک پیسٹ بنا لیں۔
۔ 2 اس پیسٹ کو گردن پر لگا کر آدھے گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں۔
۔ 3 ہفتے میں دو سے تین بار کریں۔
۔ 5 اخروٹ اور دہی
اس میں بہت سے وٹامنز موجود ہوتے ہیں۔ جو ہماری جلد کے لئے بہت فائدہ مند ہوتے ہیں۔ اخروٹ کو جلدی علاج کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
اجزاء
۔ 1 اخروٹ
۔ 2 دہی
طریقہ استعمال
۔ 1 اخروٹ اور دہی کو ملاکر گاڑھا پیسٹ بنا لیں۔
۔ 2 ان کو اپنی گردن پر لگالیں اور سوکھنے کے لئے چھوڑ دیں۔
۔ 3 اس طریقہ کو آپ روزانہ بھی آزما سکتے ہیں۔
۔ 6 لیموں کا رس
اس کے رس میں موجود سائٹرک ایسڈ اور وٹامن سی ہائپرپگمنٹیشن کو ہلکا کرنے میں مدد کرتا ہے۔ اس لئے اس کا رس ہماری جلد کے لئے بہت اچھا ہے۔
اجزاء
۔ 1 لیموں کا رس
۔ 2 عرق گلاب
طریقہ استعمال
۔ 1 اگر آپ کی جلد حساس ہے تو لیموں کے رس میں عرق گلاب برابر کی مقدار میں ملائیں۔
۔ 2 ان دونوں چیزوں کو ملا کر اپنی گردن پر لگائیں۔
۔ 3 اس کا استعمال رات کے وقت کریں کیونکہ لیموں لگا کر دھوپ میں جانے سے احتیاط کریں۔
۔ 7 آلو
کیٹیلوس ایک انزائم ہے جو آلو کے اندر پایا جاتا ہے۔ یہ جلد کے لئے بلیچ کے طور پر کام کرتا ہے۔ یہ دانوں اور مہاسوں کے داغ دھبے بھی دور کرنے کے لئے بہت اہم ہیں۔
اجزاء
۔ 1 آلو کا جوس
۔ 2 لیموں کا رس
طریقہ استعمال
۔ 1 آلو کے جوس کے اندر لیموں کا رس شامل کریں۔
۔ 2 اس کو 15 منٹ کے لئے اپنی گردن پر لگائیں۔
۔ 3 ہم اس کا استعمال روزانہ بھی کرسکتے ہیں۔
۔ 8 ایپل سائڈرسرکہ
یہ بھی بلیچ کے طور پرکام کرتا ہے۔ ایپل سائڈر سرکہ ہماری جلد کے پی ایچ لیول میں توازن رکھتا ہے۔ جس سے قدرتی چمک مل جاتی ہے۔ یہ مردہ خلیوں کو بھی دور کرتا ہے۔
اجزاء
۔ 1 ایپل سائڈر سرکہ
۔ 2 پانی
طریقہ استعمال
۔ 1 آپ دو چمچ ایپل سائڈر سرکہ لیں اور اس میں 4 چمچ پانی کے مکس کریں۔
۔ 2 روئی کی مدد سے اپنی گردن پر لگائیں۔
۔ 3 اس کو 10 منٹ کے لئے لگا رہنے دیں اور پھر دھو لیں۔
۔ 3 اہم باتیں
۔ 1 ماحولیاتی آلودگیوں کی مسلسل نمائش، سخت کیمیکلز والی کاسمیٹک مصنوعات کا زیادہ استعمال، اور کئی بیماریاں گردن کی جلد کی خرابی اور سیاہی کا باعث بن سکتی ہے۔
۔ 2 ناقص حفظان صحت کے علاوہ، یہ کسی بنیادی طبی حالت کی علامت بھی ہو سکتی ہے جیسے کہ ایکزیما، فنگل انفیکشن، یا قوت مدافعت کی بیماری۔
۔ 3 آسانی سے دستیاب قدرتی اجزاء جیسے ایلو ویرا، شہد یا دہی کا استعمال کرتے ہوئے گردن کی سیاہی کے لیے گھریلو علاج استعمال کرنے سے مردہ جلد کو ختم کر کے آپ کی جلد کو نمی مل سکتی ہے۔
۔ 4 اپنی گردن کو باقاعدگی سے دھوئیں، اسے نمی بخشیں، اور اپنی گردن کی مالش کریں تاکہ آپ کو چمکدار اور ہموار گردن ملے۔
یہ طریقے بہت مفید ہیں۔ ہم ان مندرجہ بالا طریقوں کی مدد سے اپنی جلد کی حفاظت کرسکتے ہیں، لیکن اگر آپ کی جلد کسی انفیکشن میں مبتلا ہے تو اس کے لئے آپ کو ڈاکٹر سے ملنے کی ضرورت ہے۔
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں پہ کلک کریں
Android | IOS |
---|---|