بیج ،آجکل کے اس ترقی یافتہ اور تیز دور میں صحت ہی سب کچھ ہے اور ہم سب کی کوشش ہوتی ہے اور ماہرین کا مشورہ ہوتا ہے کہ ہم صجت بخش غذا کا استعمال کریں۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ کچھ بیج آپ کی صحت کے لئے بہت فائدہ مند ہوتے ہیں ان میں سے کچھ مندرجہ ذیل ہیں۔
چیا کے یا تخم ملنگا کے سیڈ۔
یہ بیج عام طور پر تخم ملنگا کے نام سے جانے جاتے یں ، ان بیجوں کو ایک سپر فوڈ کے طور پر جانا جاتا ہے، اور اس کی بہت سی وجوہات ہیں ۔ صرف 1 اونس (یعنی 2 کھانے کے چمچ) تخم ملنگا کے بیجوں میں تقریباً 10 گرام فائبر ہوتا ہے۔ اسےبلینڈر میں پیس کر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
، کیونکہ چیا کے سیڈ یا تخم ملنگا دہی یا سبزیوں کے لیے بہترین کرچی ٹاپنگ ثابت ہوتے ہیں۔ جب آپ انہیں کسی مائع میں بھگوتے ہیں، جیسے جوس، شربت، پانی یا بادام کے دودھ، تو وہ نرم ہوکر پینے کے قابل ہو جاتے ہیں اسے کھیر میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
جنگلی چاول یا چاول جیسے سیڈ۔
جنگلی چاول یا چاول جیسے بیج والے چاول نہیں ہوتے ہیں یہ دراصل گھاس کے بیج ہوتے ہیں ۔ یہ دوسرے پورے اناج کے مقابلے میں زیادہ پروٹین سے مالامال ہوتے ہیں اور سفید چاول کے مقابلے میں بہت زیادہ اینٹی آکسائڈنٹ فوائد سے بھرپور ہوتے ہیں. یہ بیج فولیٹ، میگنیشیم، فاسفورس، زنک، وٹامن بی 6 اور نیاسین بھی فراہم کرتےہيں ۔یہ چاول کے مقابلے میں نرم ہوتے ہیں اور جلدی پکتے ہیں، اور سبز سلاد میں ایک دلکش اضافہ ہوتے ہیں۔
کدو کے سیڈ۔
اگر آپ نے کبھی کدو کو استعمال کرنے یا تراشنے کے بعد کبھی ان میں سے اس کے بیچ نکال کر روسٹ کئے ہیں ، تو آپ کو معلوم ہوگا کہ وہ بہت اچھا ناشتہ بناتے ہیں۔ اور یہ ناشتہ صحت مند بھی ہوتا ہے۔ کدو کے بیچ میگنیشیم سے بھرپور ہوتے ہیں، ایک اہم معدنیات جو آپ کے دل کی صحت کو بڑھاتا ہے۔
آپ کے جسم کو توانائی بنانے میں مدد کرتا ہے، اور آپ کے پٹھوں کو طاقت دیتا ہے۔ انہیں سال بھر سوپ یا سلاد ٹاپر کے طور پر، سیریل کے ساتھ، یا گھر کے بنے ہوئے اسنیکس میں مکس کرکے کھائیں۔ اور اس کی خصوصیات سے فائدہ اٹھائیں۔
انار کے سیڈ۔
انار کے بیج بہت فائدہ مند ہوتے ہیں اسے اریل بھی کہا جاتا ہے، یہ بیچ وہ میٹھے، زیور نما موتیوں کی مالا جیسے ہوتے ہیں جو آپ پھل کے اندر سے نکال دیتے ہیں یا تھوک دیتے ہیں۔ ان بیجوں میں وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈینٹ زیادہ ہوتے ہیں۔ ایک بھرے ہوے انار کے کپ کے بیجوں میں صرف 130 کیلوریز ہوتی ہیں، جو اسے ایک ہلکے ناشتے کے لیے بہترین بناتی ہیں۔
آپ ان بیجوں کو مختلف چیزوں میں استعمال کرسکتے ہیں یہ سلاد یا پورے اناج کی ڈش میں ڈالے جاسکتے ہیں اس کے علاوہ ، یہ آپ کے کھانے کی پلیٹ میں ذائقہ اور رنگ کا شاندار اضافہ کرتے ہیں۔
کوئنو (ایک جڑی بوٹی) کے سیڈ۔
اگر آپ پروٹین کے صحت مند ذرائع کی تلاش کر رہے ہیں تو، کوئنوکے بیج پروٹین سے بھرپور ہوتے ہیں۔ اس کے اناج جیسے بیج 8 گرام فی کپ ہوتے ہیں ۔ یہ چاول کی طرح پکتا ہے اور آپ کے بہت سے پسندیدہ پکوانوں میں پاستا اور دیگر اناج کے ساتھ پکایا جاسکتا ہے۔ آپ اسے چکن جیسے پکوانوں کے لیے گلوٹین فری بریڈنگ کے طور پر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
ناشتے میں دلیہ کے بجائے اس بیچ کو بنائیں جو آپ کے دن کا آغاز زیادہ پروٹین، فائبر اور آئرن سے کرے گا۔زیادہ فلیوونائڈ سے بھرپور غذائیں جیسے کوئنو کا استعمال مجموعی صحت کو فروغ دینے اور بعض بیماریوں اور مجموعی اموات سے بچانے میں مدد دے سکتا ہے۔غذائیت سے بھرپور کوئنو کو اپنی غذا میں شامل کرنے سے، آپ ان اور دیگر اینٹی آکسیڈینٹ مرکبات کی کل مقدار میں نمایاں اضافہ کرسکتے ہیں۔
السی کے سیڈ۔
قدیم زمانے سے انسان اچھی صحت کے لیے السی کے سیڈ کھاتے رہے ہیں۔ اگر آپ کافی مقدار میں مچھلی نہیں کھاتے ہیں، تو اپنی غذا میں السی کے بیج کو شامل کرنے سے آپ کو اومیگا 3 فیٹی ایسڈ حاصل کرنے میں مدد مل سکتی ہے، یہ صحت مند چربی جو آپ کے دل کے لیے بہت اچھی ہوتی ہے۔
یہ اس اہم چربی یا غذائیت کا بہترین پلانٹ بیس ذریعہ ہے، اور یہ آپ کو فائبر کی بھی اچھی خوراک فراہم کرتا ہے۔ جب بیجوں کو پیس کے کھانے میں استعمال کیا جاتا ہے، تو وہ بلڈ پریشر کو کم کرنے میں بھی مدد کر سکتے ہیں۔السی کے سیڈ ایک اچھا، گری دار ذائقہ رکھتے ہیں. آپ اسے دلیا، یا سلاد میں شامل کرسکتے ہیں۔
سورج مکھی کے سیڈ۔
یہ نرم گٹھلی نما سورج مکھی کے بیج آپ کے لیے اتنی ہی فائدہ مند ہوتے ہیں جتنے کہ وہ مزیدار ہوتے ہیں۔ 1-اونس سرونگ میں آپ کا روزانہ کی ضرورت کا نصف فیصد وٹامن ای ہوتا ہے۔ ان میں صحت مند چکنائی بھی زیادہ ہوتی ہے۔ اضافی ذائقہ اور غذائیت کے لیے انہیں ویجی برگر میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ سورج مکھی کے بیج صبح کی اسموتھی میں بھی بہت اچھا اضافہ کرتے ہیں۔ اور، یقینا، آپ گھر سے باہر بھی بیگ سے نکال نکال کر ان ہی کا ناشتہ کر سکتے ہیں۔
بیج صحت مند چکنائی، سبزی خور پروٹین، فائبر اور اینٹی آکسیڈینٹ پولیفینول کے بہترین ذرائع ہیں۔ مزید یہ کہ، یہ بعض بیماریوں کے خطرے کو کم کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔ خاص طور پر، بعض بیجوں میں موجود کولیسٹرول اور کینسر کے خطرے کو کم کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔ سلاد، دہی، دلیا اور اسموتھیز میں بیج شامل کرنا انتہائی آسان ہے اور یہ آپ کی خوراک میں صحت مند غذائی اجزاء شامل کرنے کا ایک آسان طریقہ ہو سکتا ہے۔
مرہم کی ایپ ڈاؤں لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں۔
Android | IOS |
---|---|