اگر آپ کو پرفیوم لگانے کا شوق ہے، تو آپ یہ بھی جانتے ہوں گے کہ ایک اعلی کوالٹی کے پرفیوم کا انتخاب کس قدر مشکل ہوتا ہےسوائے اس وقت جب آپ کسی مخصوص برانڈ کا پرفیوم استعمال نہ کرتے ہوں سو جب اپ کوئی نیا پرفیوم خریدنے جائیں تو آپ کو چند باتوں کے متعلق علم ہونا ضروری ہے۔
Table of Content
پرفیوم کی خوشبو کا ارتکاز
کسی بھی پرفیوم کی خوشبو میں خوشبو کے تیل کا ارتکاز اس بات کا فیصلہ کرتا ہے کہ وہ جلد پر کتنی دیر رہے گا۔مختلف برانڈز اپنے معیار کے مطابق اسے اپنے پراڈکٹس میں شامل کرتے ہیں پر ان کی درجہ بندی کچھ اس انداز میں کی جا سکتی ہے
خالص پرفیم: اس میں خوشبو کا ارتکاز سب سے زیادہ 20 سے 30 فیصد تک ہوتا ہے اور یہ ارتکاز جلد پر 6 سے 8 گھنٹوں تک رہ سکتا ہےاور عام طور پر مہنگی خوشبوؤں کے زمرہ میں آتا ہے
اس میں خوشبو کا ارتکاز 15 سے 20 فیصد تک ہوتا ہے جس کی وجہ سے یہEau De Parfum
پانچ گھنٹے تک برقرار رہتی ہے اور اس کی قیمت برانڈز کے مقابلے میں کم ہے اور عام طور پر شام میں یا خاص موقعوں پر استعمال کی جاتی ہے۔
یہ خوشبوؤں کے ارتکاز میں سب سے عام ارتکاز کی حامل ہوتی ہے لہذا روزمرہ Eau De Toilette
کے استعمال میں لائی جا سکتی ہے۔ اس میں خوشبو کا ارتکاز 5 سے 15 فیصد تک ہوتا ہے اس لئے اس کا اثر 2 سے 3 گھنٹوں تک رہتا ہےاس لئے اس کی قیمت بھی مناسب ہوتی ہے۔
اس کے علاوہ ایو ڈی کولون میں خوشبو کا ارتکاز 2 سے 4 فیصد تک ہوتا ہے اور یہ 2 گھنٹے تک چل سکتا ہے
خوشبو کے نوٹس
کوئی بھی پرفیوم جو آپ خریدتے ہیں تین مختلف نوٹس کا مجموعہ ہوتا ہے ٹاپ نوٹ، مڈل نوٹ اور بیس نوٹ۔ ان تینوں نوٹس کا مجموعہ آپ کو ایک ایسی انوکھی خوشبو دیتا ہے جو لگانے والے پر ایک الگ تاثر ڈالتی ہے۔ اس کا ٹاپ نوٹ آپ کے گہرے درمیانی نوٹ اور بیس نوٹ کے سونگھنے کا باعث بنتا ہے۔ تکنیکی طور پر یہ تینوں نوٹس انتہائی مہارت اور احتیاط کے ساتھ مکس کئے جاتے ہیں۔
ٹاپ نوٹ
جب آپ پرفیوم اسپرے کرتے ہیں تو اوپر کا نوٹ فورا محسوس ہوتا ہے ۔ ٹاپ نوٹ ایک ہلکے فارمولے پر مشتمل ہوتا ہے جو تیزی سے بخارات میں تبدیل ہو جاتا ہے ۔ ٹاپ نوٹ کسی شخص کے ابتدائی تاثر کو تشکیل دیتے ہیں اور پرفیوم کی فروخت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں
مڈل نوٹ یا درمیانی نوٹ
مڈل نوٹ ، ٹاپ نوٹ کے بعد ابھرتے ہیں اور تقریبا 10 سے 60 منٹ تک رہتے ہیں۔ مڈل نوٹ پرفیوم کا بنیادی حصہ بناتا ہےاور عام طور پر نرم اور ملائم احساس دیتا ہے درمیانی نوٹس میں عام طور پر بھاری پھولوں کے نوٹ ہوتے ہیں جیسے لیونڈر اور گلاب کی خوشبویا مسالے
بیس نوٹ یا بنیادی نوٹ
بیس نوٹ پرفیوم کی وہ خوشبو ہے جو درمیانی نوٹ کے بخارات بننے کے بعد ظاہر ہوتی ہے۔ بیس نوٹ اور مڈل نوٹ پرفیوم کی مرکزی تھیم بناتے ہیں اور گہرائی لاتے ہیں اور اہستہ آہستہ بخارات بنتے ہیں
خوشبو کے نوٹ کی مختلف اقسام
اگر آپ موسم بہار یا گرمی کے موسم میں استعمال کرنے کےلئے پرفیوم کا انتخاب کر رہے ہیں تو اس معاملے میں ترش خوشبوئیں جیسے لیموں، سنترے اور دیگر پھلوں سے حاصل کی جانے والی خوشبوئیں بہترین انتخاب ثابت ہو سکتی ہیں۔
پھولوں کی خوشبو: پھولوں کی خوشبووں کا شمار پرفیوم کے سب سے مشہور نوٹ میں ہوتا ہے کیونکہ یہ ایک میٹھی، ہلکی اور رومانوی بو دیتی ہے۔ یہ عام طور پر گلاب، للی،چمیلی اور لیونڈر کی خوشبوؤں کے مرکب سے بنائے جاتے ہیں۔ اور مردوں کے لئے بنائے جانے والے پرفیوم میں عام طور پر سنترے کے پھول کی خوشبو درمیانی نوٹ کے طور پر استعمال کی جاتی ہے۔
اورینٹل نوٹ: اس نوٹ کی ابتداء دار چینی، لونگ اور ونیلا جیسے مسالوں سے کی جاتی ہے ۔ اورینٹل نوٹ خوشبو کو دیرپا گہرائی دیتا ہے۔
ووڈی نوٹ:یہ نوٹ بھی مردانہ پرفیوم میں استعمال کئے جاتے ہیں جس میں ایک ہلکا اوپری نوٹ اور مشکی درمیانی نوٹ ہوتے ہیں۔یہ نوٹ صندل، دیودار،بلوط اور پیچولی سے بنائے جاتے ہیں۔
کسی بھی پرفیوم کے انتخاب کے وقت ان خوشبوؤں کو مد نظر رکھیں جن کی طرف آپ سب سے زیادہ متوجہ ہوتے ہیںاور ساتھ ہی اپنے لئے اس کی افادیت کو بھی مد نظر رکھیں۔ پھلوں اور پھولوں کے نوٹ والے پرفیوم کو روزانہ استعمال کیا جا سکتا ہے جبکہ ووڈی اور اورینٹل نوٹ والے پرفیوم خاص موقعوں پر استعمال کئے جاتے ہیں۔
خوشبوکو دیرپا بنانے کا طریقہ
اگرچہ ہر پرفیوم کچھ دیر بعد بخارات بن جاتا ہے لیکن چند تدبیریں اپنا کر آپ خوشبو کو زیادہ دیر تک برقرار رکھ سکتے ہیں۔
جن جگہوں پر آپ نے پرفیوم لگانا ہے وہاں پہلے پیٹرولیم جیلی لگائیں ۔ کیونکہ جیلی بیس اس کی خوشبو کو جلد سے چمٹا دیتی ہے۔
اپنے نہانےکے فورا بعد پرفیوم کا چھڑکاؤ کریں کیونکہ آپ کا جسم کھلے مساموں اور گرم جلد سے جلد خوشبو کو جذب کر لے گا۔
چند گھنٹوں کے بعد خوشبو کو ردعمل دینے کے لئے خوشبو والے حصوں کو رگڑیں
اسےجب پلس پوائنٹ جیسے کلائی، کالر کی ہڈی اور ناف پر لگایا جاتا ہے تو زیادہ دیر تک رہتا ہے۔