چکوترا فوائدسےبھرپورپھل ہے۔اس میں وٹامنز اور منزلزاچھی مقدار میں پائے جاتے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ یہ آپ کو حسین اور دلکش بھی بنا سکتا ہے۔ہرموسم کے لحاظ سے اللہ تعالی نےانسانوں کے لئے ایسے پھل پیدا کیے ہیں کہ ہم جتنا شکرادا کریں اتنا ہی کم ہے۔
اس پھل میں فائبر کافی اچھی مقدار میں پایا جاتا ہے اور کا ذائقہ کڑوا بھی ہوتا ہے یہ ان افراد کے لئے بہت اچھا جو زیادہ میٹھا کھانے کے عادی ہوتے ہیں۔اس کو اپنی غذا میں باقاعدگی سے شامل کرنے کی کوشش کریں کیونکہ یہ آپ کی صحت پر مثبت اثرات چھوڑتا ہے۔
Table of Content
چکوترا کھانے کے فوائد
ہم چکوتراسےکونسے فائدے حاصل کر سکتے ہیں وہ مندرجہ ذیل ہیں؛
پانی کی کمی
ہمارے جسم میں پانی کی کمی ہمیں بہت سی پچیدگیوں کا شکار کر سکتی ہے۔پانی کی کمی کی وجہ سے ہم ڈی ہائیڈریشن کا شکار ہوسکتے ہیں۔اس کی وجہ سے نہ صرف ہماری جلد خشک ہوتی ہے بلکہ قبض جیسی بیماری بھی پانی کی کمی کی وجہ سے ہوسکتی ہے۔
بہت سے پھل اور سبزیاں ایسی ہیں جو ہمارے جسم میں پانی کی کمی کو پورا کر سکتی ہیں۔انہی پھلوں میں چکوترا بھی شامل ہے۔اس میں پانی کی مقدار 92 فیصد ہوتی ہے۔جو ہماری مجموعی صحت کے لئے بہت مفید ہے۔اگر آپ بھی پانی کی کمی کا شکار ہیں تو اس کا استعمال لازمی کریں۔
وزن میں کمی
بہت سے لوگ اس دنیا میں ایسے موجود ہوں گے جو وزن میں کمی کے خواہش مند ہوں گے۔اگرآپ بھی اپنا وزن کم کرنے کے خواہش مند ہیں تو اپنی غذا میں چکوترے کا استعمال لازمی کریں۔کیلوریز کی زیادہ مقدار آپ کے وزن میں اضافے کا باعث بن سکتے ہیں۔چکوترے میں کیلوریز کی مقدار نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے۔
مطالعات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ چکوترے میں پانی کی کافی مقدار موجود ہوتی ہے جو وزن میں کمی کرتا ہے اس کے علاوہ اگر آپ کم کیلوری والی خوراک کا استعمال کرنا چاہتے ہیں تو آپ اس کا انتخاب کرسکتے ہیں۔
خراب کولیسٹرول میں کمی
مطالعات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ چکوترا آپ کے جسم میں خراب کولیسٹرول کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔2006 میں کئے گئے مطالعے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ آپ کے جسم سے 5۔15 فیصد تک خراب کولیسٹرول کو کم کرسکتا ہے۔39 سے 72 سال کی عمر کے 57 مریضوں میں دیکھا گیا جن میں کولیسٹرول تھا اور انہوں نے دل کا بائی پاس کروایا تھا۔
ایک گروپ کو ایک مہینے تک چکوترا کھلایا گیا تو ایک مہینے بعد ان میں کولیسٹرول کی کمی دیکھی گئی۔اس لئے یہ جسم سے خراب کولیسٹرول کو کم کرتا ہے۔
مدافعتی نظام کی مضبوطی
اگر آپ بہت سی وائرل بیماریوں کا مقابلہ کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لئے آپ کو اپنا مدافعتی نظام مضبوط بنانا ہوگا۔ مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے کے لئے آپ کو وٹامنز اور منزلز سے بھرپور غذاکا استعمال کرنا ہوگا تاکہ آپ بیماریوں کا مقابلہ کرسکیں۔ہمارے مدافعتی نظام کے لئے وٹامن سی اور اے بہت ضروری وٹامن ہے۔
چکوترا میں یہ دونوں وٹامن موجود ہوتے ہیں اس لئے اپنے مدافعتی نظام کی صحت کے لئے اس کا استعمال لازمی کریں۔
بلڈ پریشر
یہ ایک ایسی بیماری ہے جو ہمارے جسم کے کسی بھی حصے کو متاثر کرسکتی ہے۔ اس پر کنٹرول کرنا بہت ضروری ہے۔چکوترا میں پوٹاشیم کی اچھی خاصی مقدار پائی جاتی ہے جو ہمارے جسم میں بلڈ پریشر کو کنڑول کرتا ہے۔اس لئے اپنے بلڈ پریشر کو متوازن رکھنے کے لئے چکوترے کا استعمال یقینی بنائیں۔
اپنے بلڈ پریشر کی جانچ کے لئے آپ مرہم ڈآٹ پی کے کی ویب سائٹ سے ڈآکٹر کی اپائنمٹ لے سکتے ہیں۔
کینسرکی روک تھام
یہ ایک جان لیوا بیماری ہے اگر آپ اس بیماری سے بچنا چاہتےہیں تو باقاعدگی سے غذاؤں کا استعمال کریں جو وٹامنز سے بھرپور ہوں۔چکوترے میں فولک ایسڈ اچھی مقدار میں پایا جاتا ہے جوہمیں کینسر سے حفاظت میں مدد دیتا ہے۔اس کے علاوہ یہ حاملہ خواتین کے لئے بھی مفید ہے۔
فولک ایسڈ ہمیں بریسٹ کینسر سے بھی بچاتا ہے۔
جلد کےلئے
خوبصورت اور حسین جلد سب کا ہی خواب ہوتی ہے۔اگرآپ بھی اپنا یہ خواب پورا کرنا چاہتے ہیں تو چکوترے کو لازمی کھائیں۔اس میں وٹامن سی کی اچھی خاصی مقدار موجود ہوتی ہے جو ہماری جلد کی خوبصورتی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔اس کی مدد سے ہمارا چہرہ جھریوں اور خشکی سے بچا رہتا ہے۔
بڑھاپے کو کم کرتا ہے
اگر آپ ہمیشہ جوان رہنے کے خواہش مند ہیں تو آپ ان غذاؤں کا استعمال لازمی کریں جن میں وٹامنز موجود ہوں۔اس کے علاوہ کسی بھی پھل میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس ہمیں کسی بھی قسم کے انفیکشن سے بھی محفوظ رکھتے ہیں۔ اسی طرح چکوترا میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس آپ میں بڑھاپے کے عمل کو سست کرتے ہیں۔
یہ آپ کو جھریوں سے نجات دلاتے ہیں اور اس کے علاوہ جلد کے مسائل کا حل بھی اسکی مدد سے کیا جاسکتا ہے۔کوئی بھی انفیکشن سنیگین صورت اختیا ر کرسکتا ہے اگر علاج نہ کیا جائے آپ اس نمبر 03111222398 پر رابطہ کرکے اپنا کوئی بھی مسئلہ حل کرواسکتے ہیں وہ بھی ڈاکٹر کی مدد سے۔