دلیہ کوئی بیماروں کی غذا نہیں ہے، بلکہ بہت سی بیماریوں سے بچنے اور صحت مند رہنےکا ذریعہ ہے۔ یہ ایسی نرم غذا ہے جو ہمیں صحت کے متعلق بہت سے فوائد فراہم کرتی ہے۔بہت سے لوگ صبح اٹھ کر کافی بھاری ناشتے سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ لیکن یہ نہیں جانتےکہ یہ ناشتہ ہی ان کے لئے بہت سی بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے۔
دلیہ ایک ایسی غذا ہے جو شوگر کے مریضوں اور دل کے مریضوں کے لئے مفید ہے۔ ہم اگر اس کو صبح ناشتے میں کھاتے ہیں تو ہم صحت مند رہ سکتے ہیں اور اچھی اور خوشگوار زندگی گزار سکتے ہیں۔ دلیہ سے صحت کے کونسے فوائدحاصل ہوتے ہیں اگر آپ جاننا چاہتے ہیں تو بلاگ پڑھیں۔
۔ 1 دلیہ کے صحت سے متعلق فوائد
ہمیں اس کے استعمال سے کون سے فوائد حاصل ہوتے ہیں وہ مندرجہ ذیل ہیں؛
۔ 1 قلبی صحت کے لئے
دل ہمارے جسم میں وہ کردار ادا کرتا ہے جیسے گرمیوں کے موسم میں زندہ رہنے کے لئے پانی ہوتا ہے دل کے بغیر ہم سانس لینے سے بھی قاصر ہوتے ہیں۔ ہم دل کی مدد سے سانس لیتے ہیں۔ اگر کچھ دیر کے لئے ہماری سانس بند ہوجائے تو ہم جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔ اس لئے ہمیں زندہ رہنے کے لئے ہمارے دل کا صحت مند ہونا بہت ضروری ہے۔
دل کی صحت کو برقرار رکھنے کے لئے ہمیں ایسی چیزوں کا ہی استعمال کرنا چاہیے جو ہمارے دل کی حفاظت کرسکیں۔ دلیہ بھی ان غذاؤں میں شامل ہے جو دل کی صحت کے لئے بہت مفید ہے۔ اس میں اینٹی آکسیڈنٹ موجود ہوتے ہیں۔ اس میں موجود غذائی ریشے اچھے کولیسٹرول کو متاثر کئے بغیر یہ خراب کولیسٹرول کو کم کرتے ہیں۔
دلیہ ہمارے جسم سے کولیسٹرول کی مقدار کو کم کرکے دل کی حفاظت کرتے ہیں اور دل کے لئے اچھا ثابت ہوتا ہے۔ اس لئے ہمیں صبح ناشتے میں لازمی دلیہ کا استعمال کرنا چاہیے تاکہ ہم اپنے دل کو صحت مند رکھ سکیں۔
۔ 2 ذیابیطس کے مریضوں کے لئے
شوگر ایک ایسی بیماری ہے جو انسان کو دیمک کی طرح اندر ہی اندر ختم کردیتی ہے۔ اس کا حملہ انسان پر اچانک بھی ہوسکتا ہے۔ یہ ایک ایسی بیماری ہے کہ یہ ہمارے جسم کے کسی بھی حصے کو متاثر کرسکتی ہے۔ اس لئے اس پر کنٹرول رکھنا اور اس کا علاج کرنا بہت ضروری ہے۔
بہت سی غذائیں ایسی ہیں، جو ہمیں بہت سی بیماریوں سے بھی بچاتی ہیں۔ اس کے علاوہ کچھ غذائیں ایسی بھی ہیں جو ہمارے جسم میں بلڈ شوگر کی مقدار میں اضافہ کرتیں ہیں۔ لیکن صبح ناشتے میں دلیہ ہماری اچھی صحت کی ضمانت ہے اور ہم اس کی مدد سے اپنی صحت کو بہتر کرسکتے ہیں۔
اس کے اندر ایسے فائبر اور کاربوہائیڈریٹ موجود ہوتے ہیں جو ہماری شوگر کی سطح کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ شوگر کے مریضوں کو اس کا روزانہ لازمی استعمال کرنا چاہیے تاکہ وہ شوگر کو کنٹرول میں رکھ سکیں اور مزید پچیدگیوں سے بچ سکیں۔
۔ 3 ہائی بلڈپریشر کے مریضوں کے لئے
شوگر کی طرح یہ بیماری بھی ایسی ہے کہ خاموشی سے انسان کا قتل کرتی ہے۔ اگر آپ بھی اس مرض کا شکار ہیں تو آپ کو اس مسئلے کے حل کے لئے دلیہ کا استعمال لازمی کرنا چاہیے۔ صبح ناشتے میں اس کا استعمال آپ کو صحت مند فوائد فراہم کرتا ہے۔
۔ 4 قبض کے لئے
قبض تمام بیماریوں کی جڑ ہے۔ اس کی وجہ سے ہم بہت سی بیماریوں میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔دلیہ فائبر سے بھرپور ہوتا ہے۔ یہ ہماری آنتوں کی حرکت کو کنٹرول کرتا ہے اس لئے یہ قبض کے بہت مفید غذا ہے۔ اگر روزانہ آپ اس کو اپنی خوراک میں شامل کرتے ہیں تو آپ اس بیماری سے دور رہ سکتے ہیں۔
۔ 5 وزن میں کمی
بہت سے افراد ایسے ہیں جو اپنے اضافی وزن اور موٹاپے کی وجہ سے پریشان ہیں ہوسکتا ہے یہ موٹاپا بھاری ناشتے کی وجہ سے بھی ہو۔ ہمیں اپنے ناشتے میں ایسی چیزوں کا استعمال کرنا چاہیے جس میں کیلوری کی مقدار کم ہو جو ہمارے وزن میں کمی لانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اس لیے آپ اپنے وزن کو کنٹرول کرنے کے لیے دلیہ کا استعمال لازمی کریں۔
۔ 6 جلد کے لئے
جیسا کی آپ سب جانتے ہیں کہ جلد کی خوبصورتی کتنا اہم کردار ادا کرتی ہے۔ امریکن اکیڈمی آف ڈرمیٹالوجی کے مطابق یہ چہرے کے پی ایچ لیول کے لئے دلیہ بہت اچھا ہے اور یہ ہمارے چہرے کی نمی بھی برقرار رکھتا ہے اس لئے اس کا استعمال ہماری جلد کی دلکشی برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
۔ 2 دیگر فوائد
اس کے علاوہ ہمیں جو دلیہ سے فائدے حاصل ہوتے ہیں وہ مندرجہ ذیل ہیں؛
۔ 1 اچھا نظام انہظام
۔ 2 کیل مہاسوں سے نجات
۔ 3 آنتوں کے لئے اچھا
۔ 4 میگنیشیم کی اچھی مقدار
ہم دلیہ سے فوائد حاصل کرکے اپنی صحت کو مزید بہتر بنا سکتے ہیں۔ اس لئے شوگر اور ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کو اس کا استعمال لازمی کرنا چاہیے۔