Table of Content
مونگ کی دال کا شمار ان دالوں میں ہوتا ہے جو کہ عام طور پر گھر میں جب بھی پکتی ہے بچوں کا چہرہ اتر سا جاتا ہے مگر یہی مونگ کی دال اپنے فوائد کے حساب سے ایسے بیش بہا خصوصیات کی حامل ہے جس کے بارے میں جان کر ہر کوئی اس کو پسند کرنے پر مجبور ہو سکتا ہے ۔
گرمی کے موسم میں جلد کے لیۓ مونگ کی دال کے فوائد
عام طور پر گرمی کے موسم میں زیادہ پسینے اور موسم کی شدت کے سبب جلد بے رونق ہو جاتی ہے ۔ ایک چپچپاتا احساس ہر وقت جلد پر کیل مہاسوں اور داغ دھبوں کا باعث ہوتا ہے اس کو دور کرنے کے لیۓ مونگ کی دال ایک سستا اور آزمودہ نسخہ ہے جس کے بارے میں آج ہم آپ کو بتائيں گے
جلد کو پالش کر نے کے لیۓ

مونگ کی دال میں یہ خصوصیت موجود ہوتی ہے کہ یہ جلد کے اوپر موجود مردہ خلیات کی تہہ کو صاف کر کے اس کو چمکداربناتی ہے ۔ یہ جلد کی سطح کو بہتر بنا کر اس میں وٹامن اے اور سی شامل کرنے کا باعث ہو سکتی ہے
رات بھر دو چاۓ کے چمچ مونگ کی دال کو بھگو لیں اور اس کو گرائنڈ کر کے پیس کر پیسٹ بنا لیں ۔ایک چمچ بادام کا تیل اورایک چمچ شہد اس مکسچر میں شامل کر کے اس کواچھی طرح مکس کر لیں ۔ چہرے کو دھو کر خشک کر لیں اور اس پیسٹ کو چہرے پر لگا لیں ۔ پندرہ منٹ تک لگا رہنے دیں ۔اور اس کےبعد سادہ پانی سے دھو لیں ۔ جلد میں واضح فرق خود محسوس کریں
جلد کی قدرتی نمی بحال کرنے کے لیۓ

جلد کا خشک ہونا اس کو بہت سارے مسائل میں مبتلا کر سکتا ہے ۔اس سے جلد بے رونق اپنی لچک کھو بیٹھتی ہے جب کہ مونگ کی دال چہرے کی قدرتی نمی بحال کر کے اس کو قائم رکھتی ہے
بغیر ابلے ہوۓ دودھ کی تھوڑی سی مقدار میں دو چمچ مونگ کی دال کو رات بھر کے لیۓ بھگو لیں۔اور اس کے بعد صبح اٹھ کر اس کو گرائنڈ کر لیں اس پیسٹ کو جلد پر لگائیں ۔ پندرہ منٹ تک اس کو لگا رہنے دیں ۔ پندرہ منٹ بعد سادہ پانی سے چہرے کو دھو لیں ۔ جلد کی خشکی سے نجات پائيں
چہرے کے ناگوار بالوں کے خاتمے کے لیۓ

اپر لپس اور تھوڑی پر بالوں کا آجانا خوبصورتی کو گہن لگا دیتا ہے ۔ مونگ کی دال کے اسکرب میں یہ خاصیت بھی موجود ہوتی ہے کہ وہ ان بالوں کو نہ صرف صاف کرتی ہے بلکہ ان کو جڑوں سے کمزور کر دیتی ہے اور اس کا مستقل استعمال ان کو ہمیشہ کے لیۓ ختم بھی کر دیتی ہے
چان چمچ مونگ کی دال لے لیں اور پانی میں اس کو رات بھر بھگو کر رکھیں ۔اس میں دو چمچ اورنج کے چھلکوں کا پاوڈر اور دوچمچ صندل کی لکڑی کا پاوڈر شامل کریں ۔اس کے بعد تھوڑا سا دودھ ملا لیں اور اس کو چہرے کی جلد پر بطور اسکرب دس منٹ تک ملیں خاص طور پر جن جگہوں کے بال صاف کرنے ہیں ان جگہوں پر ملیں ۔ دس منٹ تک یہ کرنے کے بعد چہرہ دھو لیں ۔ کچھ ہی دنوں میں واضح فرق دیکھیں ۔
سورج کی گرمی کے اثرات ختم کرنے کے لیۓ

گرمی کے موسم میں دھوپ کی شدت چہرے کے رنگ کو خراب کر دینے کا سبب بن سکتی ہے جلد کی قدرتی رنگت بحال کرنےکے لیۓ مونگ کی دال ایک بہترین نسخہ ہے اس کے علاوہ اس کا مستقل استعمال سورج کی الٹراوائلٹ شعاعوں سے جلد کو تحفظ بھی فراہم کرتی ہے
چار چمچ مونگ کی دال کو رات بھر کے لیۓ بھگو دیں صبح اس کا پیسٹ بنا لیں ۔ دو چمچ دہی ملا کر اس کو اچھی طرح مکس کر کے پیسٹ بنا لیں ۔چہرے کے اوپر لگا لیں اور دس منٹ تک لگا رہنے دیں ۔ اس کے بعد منہ سادہ پانی سے دھو لیں ۔ یہ چہرے کے کھلے مسام بند کر کے اس پر دھوپ کے اثرات کو ختم کرتی ہے
کیل مہاسوں اور ایکنی سے محفوظ رہنےکے لیۓ

عام طور پر ایکنی والی جلد گرمی میں بہت مسائل کا سبب بنتی ہے ۔ ایک جانب تو ایکنی میں اضافہ ہو جاتا ہے اس کے ساتھ ساتھ چہرے پر کیل مہاسے پھوٹ پڑتے ہیں مونگ کی دال سے اس مسلے پر بھی قابو پایا جا سکتا ہے
چار چمچ مونگ کی دال کو رات بھر بھگو کر رکھیں صبح اس میں دوچمچ مکھن شامل کر کے پیسٹ بنا لیں ۔ اس پیسٹ کو چہرے پر لگا کر پندرہ منٹ تک چھوڑ دیں اس کے بعد چہرے کو دھو لیں اس طرح سے نہ صرف کیل مہاسوں کا خاتمہ ہوتا ہے بلکہ جلد صاف ستھری اور چمکدار ہو جاتی ہے
یاد رکھیں
جلد کی حفاظت کے لیۓ کیمیکل ملی اشیا کا استعمال عارضی چمک دمک کا باعث تو ہو سکتی ہے مگر مستقل بنیادوں پر اس کا استعمال خطرناک مسائل کا باعث ہو سکتا ہے اس وجہ سے جلد کے معاملات میں قدرتی اشیا کے استعمال کی عادت ڈالیں
اگر اس کے باوجود بھی جلد کے مسائل جاری رہیں تو اس صورت میں کسی ماہر اور مستند جلد کے معالج سے رجوع کریں ۔ ماہر اور تجربہ کار امراض جلد کے ڈاکٹر سے رابطے کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ وزٹ کریں یا 03111222398 پر رابطہ کریں