جسم میں موجود خون انسان کی اچھی صحت اور اس کی زندگی کی ضمانت ہوتا ہے۔ صحت اچھی ہے تو ہر چیز اچھی لگتی ہے۔ انسانی جسم میں گردش کرنے والا خون باقاعدہ ایک نظام کے تحت رگوں میں دوڑتا ہے، اگر اس میں کمی یا زیادتی ہوجائے تو ہائی بلڈ پریشر اور لو بلڈ پریشر جیسے امراض لاحق ہوجاتے ہیں۔
۔1 ہائی بلڈ پریشر میں احتیاطی تدابیر
ہائی بلڈ پریشر اس حد تک خطرناک ہوجاتا ہے کہ اگر اس کا فوری علاج نہ کیا جائے تو مریض زندگی سے ہاتھ بھی دھو بیٹھتا ہے۔ کیونکہ یہ خاموش قاتل ہے۔ یہی وجہ ہے کہ طبی ماہرین ایک نارمل شخص کو وقفے وقفے سے اسے چیک کروانے کا مشورہ دیتے ہیں تاکہ یہ معلوم ہوسکے کہ کوئی شخص بلڈ پریشر کا شکار تو نہیں ہورہا۔