چنے جسے ہم عام زبان میں کالے یا سفید چنے بھی کہتے ہیں۔ہم چنے پکانے اور چاٹ میں استعمال کرنے کے علاوہ بھون کر بھی ان کا استعمال کرسکتے ہیں۔یہ غذائیت سے بھرپور ہونے کےعلاوہ کیلوریز میں کم ہوتے ہیں۔یہ ہمیں بہت سے فوائد فراہم کرتے ہیں جو ہماری صحت میں بہتری لاتے ہیں۔ہم ان سے بہت سے فوائد حاصل کرسکتے ہیں۔اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ چنے کیسے اور کون کون سے ہمیں فوائد دیتے ہیں تو اس بلاگ پر میرے ساتھ رہیں؛
چنے ہماری صحت کی بہتری کے لیے کیا کرسکتے ہیں؟
وٹامنز ،معدنیات اور فائبر سے بھرپور ہونے کے علاوہ یہ ہمارے مدافعتی نظام کو مضبوط بناتے ہیں۔اور توانائی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔اس کے علاوہ یہ کن چیزوں میں ہماری مدد کرتے ہیں وہ مندرجہ ذیل ہیں؛ہم بھنے چنے کھا کر بھی اپنی صحت کو بہت سے فوائد فراہم کرسکتے ہیں۔لیکن اگرخدا نحواستہ آپ کسی بیماری میں مبتلا ہیں تو اس کے لئے آپ گھر بیٹھے مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سے ڈاکٹر کی اپائنمنٹ بک کرواسکتے ہیں۔اس کے علاوہ آپ اس نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن لے سکتے ہیں۔
چنے غذائیت کے اعتبار سے۔
اگرآپ صحت مند سادہ اور غذائیت سے بھرپور ناشتہ چاہتے ہیں تو اپنی غذا میں چنے لازمی استعمال کریں۔ان میں کیلوریز کی بہت کم مقدار پائی جاتی ہے۔یہ وٹامنز کے ساتھ ساتھ پروٹین کی مناسب مقدار فراہم کرتے ہیں۔ ان میں سوڈیم پوٹاشیم، فائبر، پروٹین اور کیلشیم اچھی مقدار میں موجود ہوتی ہے۔اس وجہ سے یہ غذائیت کے اعتبار سے بہت مفید ہوتے ہیں۔
چنے کی کیلوریز (100 گرام سرونگ)
کیلوریز: 164
پروٹین: 8.9 گرام
چربی: 2.5 گرام
ریشے: 8.6
آئرن: 2.8 ملی گرام
چنے بھوک کو کنٹرول کرتے ہیں۔
چنے ہماری بھوک کو کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ان میں پروٹین اور فائبر موجود ہوتا ہے۔جو ہمارے میٹابولزم کو سست کرتے ہیں۔ان میں پروٹین اور فائبر کی موجودگی ہمارے جسم میں کیلوری کی مقدار کو کم کرسکتی ہے۔ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے جو لوگ 12 ہفتوں میں روزانہ 104 گرام تک چنے کھاتے ہیں وہ کم جنک فوڈ کا استعمال کرتے ہیں۔
اس کے مقابلے میں جو افراد نہیں کھاتے۔اس میں موجود پروٹین اور فائبر کی موجودگی سے بھوک کا کم احساس ہوتا ہے جس وجہ سے کیلوریز بھی کم ہوتی ہیں۔
وزن میں کمی۔
صحت مند وزن ہر ایک کی خواہش ہوتی ہے۔اضافی وزن صحت کے مسائل میں اضافہ کرتا ہے اس کے علاوہ موٹاپے کی وجہ سے بہت سی بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔جو ہمیں مسائل سے دوچار کرتی ہیں۔ایک تحقیق کے مطابق جو افراد روزانہ بھنے چنے کھاتے ہیں ان میں موٹاپے کا امکان 53 فیصد تک کم ہوتا ہے۔اور ان کا وزن کم ہوتا ہے اس کے مقابلے میں جو لوگ چنے نہیں کھاتے۔چنے میں معتدل مقدار میں کیلوریز ہوتی ہیں۔اس کے علاوہ اس میں پروٹین اور فائبر وزن کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
بلڈ شوگر کنٹرول۔
یہ ایک ایسی خاموش بیماری ہے جو ہمیں اندر ہی اندر کھوکھلا کردیتی ہے۔ہمیں اس پر کنٹرول کرنا بہت ضروری ہے۔بہت سی غذائیں بھی ہماری بلڈ شوگر کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔ ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ وہ افراد جنہوں نے728 گرام ایک ہفتے میں چنے کھائیں ان میں شوگر کو کنٹرول میں دیکھا گیا۔
دل کی بیماری دور۔
یہ ایک ایسی بیماری ہے جو ہمیں موت کی طرف لے جاسکتی ہے۔چنوں میں موجود پوٹاشیم اور میگنیشم ہمیں دل کے امراض سے محفوظ رکھتی ہے۔ان کی وجہ سے ہم ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھ سکتے ہیں۔جو دل کی بیماری کا باعث بنتا ہے۔اس لئے ہم اسے کھاتے رہیں تو، امراض قلب سے بچ سکتے ہیں۔
سستی دور۔
یہ انرجی سے بھرپور ہوتے ہیں۔ہمارے جسم میں انرجی پیدا کرنے کے لئے ہم ان کااستعمال کرسکتے ہیں۔ان میں موجود پروٹین گوشت کا متبادل بھی ہے۔
چنے کے دیگر فوائد۔
یہ ہمارے بالوں اور جلد کے لئے بے حد مفید ہیں۔
اس میں وٹامن بھی موجود ہوتا ہے جو چھاتی اور پھیپھڑوں کے کینسر کے امکانات کو کم کرتا ہے۔
یہ ہمارے نظام ہضم کے لئے بہت مفید ہیں۔اس میں موجود فائبر ہمیں قبض سے بھی بچاتا ہے۔
یہ کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں ہماری مدد کرتے ہیں۔
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں پہ کلک کریں۔
Android | IOS |
---|---|