جلد انسانی جسم کا ایک انتہائی حساس حصہ ہے۔ ہماری جلد سورج کی روشنی، دھول اور ماحول کے تمام نقصان دہ عناصر کے سامنے ہوتی ہے۔ جلد کی دیکھ بھال ہر موسم میں لازمی ہوتی ہے کیونکہ بہت زیادہ نمی یا خشکی جلد کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہے۔ بہت ساری قدرتی چیزیں ہیں جو جلد کو بہتر اور صاف بنا سکتی ہیں۔ مارکیٹ میں کلینزر جلد صاف کرنے کے لیے موثر اور آسانی سے دستیاب ہوتے ہیں۔
مگر آپ کے لیے ہم نے صاف جلد رکھنے کے بہترین گھریلو کلینزر کے بارے میں بتائیں گے، لیکن، اگر کسی شخص کی کوئی طبی حالت ہے، تو اسے ان ٹوٹکوں کو لگانے سے پہلے جلد کے بہترین ماہر سے ضرور رابطہ کریں۔
۔ 1 چینی اور لیموں
۔ 1 چینی اور لیموں کا مکسچر قدرتی اسکرب کا کام کرتا ہے، جو جلد کو اچھی طرح صاف کرنے میں مدد کرتا ہے۔
۔ 2 ایک لیموں اور ایک چمچ چینی لیں، ان اجزاء کو مکس کریں۔ پھر اسے چہرے پر لگائیں اور اس وقت تک رگڑیں جب تک کہ جلد اس پیسٹ کو جذب نہ کر لے۔
۔ 3 رگڑنے کے بعد چہرے کو اچھی طرح دھو لیں۔ آہستہ آہستہ چہرے کو صاف تولیے سے صاف کریں۔
۔ 4 اس کے بعد جلد کا ایک اچھا موئسچرائزر ضرور لگائیں۔
۔ 2 دہی اور شہد
۔ 1 دہی اور شہد کا یہ مکسچر خشک جلد کے لیے بہترین کام کرتا ہے۔
۔ 2 شہد کو 15 سے 17 منٹ تک چہرے پر لگانا بہتر ہے اور اس میں دہی کا اضافہ جلد کو صاف کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
۔ 3 وٹامن سی کے لیے اس مکسچر میں لیموں بھی شامل کرنا ایک اچھا آپشن ہوسکتا ہے۔
۔ 4 وٹامن سی جلد کے لیے بہت اچھا ہے، اور یہ جلد کو چمکدار بناتا ہے۔
۔ 5 خشک جلد کا بروقت علاج نہ کیا جائے تو بہت خطرناک ہو سکتی ہے، لیکن کسی فرد کی جلد حساس ہو سکتی ہے، اس لیے بہتر ہے کہ کوئی بھی ٹوٹکہ آزمانے سے پہلے خشک جلد کے علاج کے لیے جلد کے ماہر سے ضرور ملیں۔
۔ 3 گلاب کا عرق (گلاب کا پانی)
۔ 1 عرق گلاب جلد کو بہت صحت بخشتا اور فریش رکھنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔
۔ 2 اگر گلاب کے پانی کو تھوڑے سے دودھ میں ملایا جائے تو یہ چہرے کے رنگ کو صاف کرنے کے لیے ایک بہترین مکسچر بن جاتا ہے۔
۔ 3 طریقہ کار آسان ہے، عرق گلاب کو چہرے پر لگا کر رات بھر لگا رہنے دیں، یہ جلد کی رنگت اور سکن کی ساخت کو خوبصورت بناتا ہے۔
۔ 4 عرق گلاب میں دیگر مفید خصوصیات بھی ہیں، یہ آنکھوں کی صفائی کے لیے بھی بہت اچھا ہوتا ہے۔
۔ 4 آم کے چھلکے اور دودھ
۔ 1 آم کے چھلکے کے ساتھ ایک بڑا چمچہ دودھ بلینڈ کریں اور اس مکسچر کو چہرے اور گردن پر لگائیں۔
۔ 2 آم کا چھلکا جلد کے لیے بہت فائدہ مند ہوتا ہے۔
۔ 3 دودھ جلد کو صاف کرنے کے لیے اہم غذائی اجزاء فراہم کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔
۔ 4 یہ مکسچر تیل والی جلد کے علاج کے لیے بھی بہت اچھا ہے، لیکن اگر کسی شخص کو کسی بھی اجزا سے الرجی ہے، تو ڈاکٹر کے مشورے سے استعمال کریں۔
۔ 5 کیلا اور دودھ
۔ 1 کیلے کے کچھ ٹکڑے دودھ میں ملا کر چہرے پر لگائیں۔ یہ مکسچر جلد کو نرم اور صاف شفاف بنائے گا۔
۔ 2 کیلا جلد کی ساخت کو بہتر بنانے کے لیے ہوتا ہے۔
۔ 3 دودھ خشکی کو دور کرنے کے لیے اور جلد کی سفید رنگت کو حاصل کرنے کے لیے بہت اہم ہوتا ہے۔
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں پہ کلک کریں
Android | IOS |
---|---|