Marham
    Facebook Twitter Instagram
    Marham
    • Doctors
      • Dermatologist
        • Dermatologists in Lahore
        • Dermatologists in Karachi
        • Dermatologists in Islamabad
        • Dermatologists in Pakistan
      • Gynecologist
        • Gynecologists in Lahore
        • Gynecologists in Karachi
        • Gynecologists in Islamabad
        • Gynecologists in Pakistan
      • Child Specialist
        • Child Specialists in Lahore
        • Child Specialists in Karachi
        • Child Specialists in Islamabad
        • Child Specialists in Pakistan
      • Gastroenterologist
        • Gastroenterologists in Lahore
        • Gastroenterologists in Karachi
        • Gastroenterologists in Islamabad
        • Gastroenterologists in Pakistan
      • Psychiatrist
        • Psychiatrist in Lahore
        • Psychiatrist in Karachi
        • Psychiatrist in Islamabad
        • Psychiatrist in Pakistan
      • Neurologist
        • Neurologist in Lahore
        • Neurologists in Karachi
        • Neurologist in Islamabad
        • Neurologist in Pakistan
      • General Physician
        • General Physician in Lahore
        • General Physician in Karachi
        • General Physician in Islamabad
        • General Physician in Pakistan
      • View All Specialities
      • Find doctor by disease
        • Coronavirus
        • Diabetes
        • High Blood Pressure
        • Typhoid Fever
        • View all doctors by disease
      • Find doctor by service
        • Open Heart Surgery
        • Braces
        • Hydrafacial
        • Vitro Retinl Surgery
        • Chemotherapy
        • View all doctors by service
      • Find doctor via city
        • Doctors in Lahore
        • Doctors in Karachi
        • Doctors in Islamabad
        • Doctors in Peshawar
        • Doctors in Quetta
        • Doctors in All Cities – Pakistan
      • Find Surgeon
        • Hernia
        • Endoscopy
        • Liver Transplant
        • Knee Replacement
        • Find best surgeons
      • Find special offers
        • Skin Whitening Treatment
        • Hair Removal Laser
        • View All Special Offers
    • Hospitals
      • Hospitals in Lahore
        • Hameed Latif Hospital
        • Doctors Hospital
        • National Hospital
        • All Hospitals in Lahore
      • Hospitals in Karachi
        • Agha Khan Hospital
        • National Hospital
        • Medicare Hospital
        • All Hospitals in Karachi
      • Hospitals in Islamabad
      • Hospitals in Multan
      • Hospitals in Rawalpindi
      • Hospitals in Faisalabad
      • Hospitals in Gujranwala
      • Hospitals in Sargodha
      • Hospitals in Peshawar
      • Hospitals in Sialkot
      • Hospitals in Pakistan
    • Lab Tests
      • Chughtai Lab – 20% OFF
      • Dr. Essa’s Lab – up to 15%
      • Citilab – up to 15%
      • One Health Labs – up to 20%
      • CLINLAB – up to 20%
      • Labs in Lahore
      • Labs in Karachi
      • Labs in Islamabad
      • Labs in Pakistan
    • Forum
    • Special Offers
    • Healthblog
    Marham
    Home»Diet & Nutrition»عید کا موقعہ ہے کھائيں پیئیں مگر یہ احتیاط ضرور کریں
    Diet & Nutrition

    عید کا موقعہ ہے کھائيں پیئیں مگر یہ احتیاط ضرور کریں

    Samra NasirBy Samra NasirApril 28, 20226 Mins Read
    عید
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    Table of Content

    • ماہرین کا انتباہ
    • کم مقدار میں بار بار کھائیں
    • زیادہ کیلوری والے کھانے کم سے کم کھائیں
    • اعتدال میں کھائیں
    • لیکوئد کا استعمال بڑھا دیں
    • صحت بخش غذا کو اپنائیں
    • عید کے کھانوں پر ثقافتی اثرات
    • مرہم ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیۓ یہاں کلک کریں

    ایک مہینے کے روزے رکھنے اور دن میں صرف دو وقت سحری اور افطاری کھانے کے بعد،  رمضان کے اختتام کوعید کے ساتھ منانے کا وقت آگیا ہے، جسے عید الفطر کہا جاتا ہے۔ یہ وہ وقت ہے جب آپ اپنی فیملی،  پیاروں اور دوست احباب کے ساتھ  پر تکلف کھانوں اور دعوتوں سے بھرا تین دن کا جشن مناتے ہیں۔ لیکن یہاں آپ کو محتاط رہنا ہوگا یہ نہ بھولیں کہ آپ کا جسم رمضان کے کھانے کے اوقات کے مطابق ڈھلا ہوا ہے اور عید کے دوران بہت زیادہ کھانا ہاضمے کے مسائل کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

    عید

    ماہرین کا انتباہ

    ماہرین غذائیت متنبہ کرتے ہیں کہ افراد کو عید پر ضرورت سے زیادہ کھانے کی خواہش سے گریز کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا ہے کہ لوگوں کی صحت ان کے درست فیصلے کرنے پر منحصر ہے۔ رمضان کے دوران صحت مند روزہ رکھنے والے افراد کو بھی اپنے جسم کو ایڈجسٹ کرنے کا وقت دینا چاہیے۔

    کم مقدار میں بار بار کھائیں

    ماہرین ان لوگوں کے لیے جو رمضان کے پورے مہینے میں مناسب طریقے سے نہیں کھاتے ہیں، یہ تجویز کرتے ہیں کہ وہ دن میں دو یا تین بار زیادہ کھانے کے بجائے چار سے پانچ کم مقدار میں کھانے کی خوراک کو جاری رکھیں۔

    زیادہ کیلوری والے کھانے کم سے کم کھائیں

    ماہرین کا کہنا ہے کہ لوگوں کو اس بات کے بارے میں بھی محتاط رہنا چاہیے کہ وہ اپنی خوراک میں کس قسم کی خوراک کو دوبارہ شامل کرتے ہیں۔ ماہرین مشورہ دیتے ہیں جو لوگوں کے لیے ہے کہ کولڈ ڈرنکس ، مٹھا ئیوں پروسیسڈ فوڈ اور بھاری کھانوں سے پرہیز کریں یہ کھانے ان کے نظام کو جھٹکا دے سکتے ہیں۔ اس قسم کا جھٹکا ہارمون کی سطح میں خلل ڈال سکتا ہے۔ کچھ لوگ رمضان کے بعد وزن میں اضافہ بھی دیکھیں گے لیکن یہ جسم کے ایڈجسٹ ہونے کی علامت ہو سکتی ہے۔

    عید کے دوران، ہائی کیلوری والی پیسٹری اور میٹھے جو شوگرلیول کو آسانی سے بڑھاتے ہیں بہت زیادہ کھائے جاتے ہیں۔ لیکن ایک ماہ کے روزے کے بعد بہت زیادہ کھانے سے نہ صرف آپ کے نظام ہاضمہ بلکہ آپ کے دل کو بھی خطرہ ہوتا ہے۔

    دل کی بیماری میں مبتلا افراد کو ادویات کے استعمال کے ساتھ ساتھ اپنے معالج سے مستقل رابطے میں رہنا چاہیۓ۔ اس سلسلے میں بہترین اور قابل کارڈیالوجسٹ سے رابطے کے لیۓ یہاں کلک کریں۔

    اگر آپ عید پر کچھ میٹھا کھانا چاہتے ہیں، تو یہ بہتر ہے کہ کول ڈرنکس اور مٹھائیوں کے میٹھے کی بجائے دودھ سے بنے میٹھے کا انتخاب کریں، جیسے شیر خرمہ ، کھیر، کسٹرڈ، ٹرائفل وغیرہ  اوراگر آپ پروسسیڈ میٹھے سے پرہیز نہیں کر سکتے تو ممکن حد تک کم کھانے کی کوشش کریں۔

    میٹھے کھانے کے بجائے، آپ تازہ یا خشک میوہ جات سے اپنے میٹھے کے طلب کی تسکین کر سکتے ہیں۔ آپ کی مٹھائی کی ضرورت کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ پھل آپ کے شوگر لیول کو بڑھنے سے بھی روکتے ہیں۔

    ذیابیطس کے مریض ڈاکٹر کی تجویز کردہ ادویات یا انسولین کے استعمال کے ساتھ ساتھ اپنے معالج سے ضرور رابطے میں رہیں اس سلسلے میں ڈاکٹر سے اپائنٹمینٹ لینے کے لئے مرہم کی سائٹ مرہم ڈاٹ پی کے وزٹ کریں یا آن لائن اپنے سوالات کے جوابات حاصل کرنے کے اس نمبر 03111222398 پر رابطہ کریں

    عید

    اعتدال میں کھائیں

    ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ عید کے دوران کھانے کی مقدار اچانک نہیں بڑھانی چاہیے اور کھانے کے اوقات کو سمجھداری سے کنٹرول کیا جانا چاہیے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آپ کو عید کے پہلے دن ہلکے ناشتے سے دن کا آغاز کرنا چاہیے۔ ناشتے میں فرائز اور مٹھائیوں جیسے میٹھے سے دور رہنا بہتر ہے۔

    اگر لوگ بہت زیادہ کھاتے ہیں تو وہ خود کو ناخوشگوار اثرات، جیسے گیسٹرو ایسوفیگل ریفلیکس کا شکار ہوسکتے ہیں، اس میں پیٹ کا تیزاب غذائی نالی میں بڑھ جاتا ہے۔زیادہ کھانے سے بعض اوقات اس طرح کے حالات پیدا ہوتے ہیں جب لوگ بہت زیادہ کھاتے ہیں اور معدے کو ہضم ہونے کا موقع نہیں دیتے۔ پیٹ میں درد ، بد ہضمی، گیس اور معدے کے مسائل سے متعلق علامات کی صورت میں معدے کے امراض کےماہر ڈاکٹر سے رجوع کرنے کے لیۓ یہاں کلک کریں۔

    لیکوئد کا استعمال بڑھا دیں

    عید کے دوران مائع کی مقدار بھی بہت ضروری ہے۔ رمضان کے دوران، آپ کے جسم میں پانی کی کمی ہوتی ہے کیونکہ آپ پندرہ گھنٹے تک پانی نہیں پی سکتے۔ اس لیۓ آپ کے جسم کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے کم از کم دو سے اڑھائی لیٹر پانی پینے کا مشورہ دیا جاتا ہے اوراس سے آپ کے جسم کو اس کے معمول کے نظام کو واپس لانے میں مدد ملتی ہے۔ یاد رکھیں کولاز اور میٹھے مشروبات سے پرہیز کریں۔

    صحت بخش غذا کو اپنائیں

    لوگوں کو اس بات کا بھی احساس ہونا چاہیے کہ انہیں صرف رمضان میں ہی نہیں بلکہ سارا سال صحت بخش غذا اپنانے کی ضرورت ہے۔ تمام فوڈ گروپس کے استعمال سے یہ زیادہ  ضروری ہے کہ خوراک کے معیار پر زیادہ سے زیادہ توجہ دی جائے۔ اس کے علاوہ اس موضوع پر مستند راۓ یا ڈائٹ پلان حاصل کرنے کے لیۓ آپ ماہر غذائیت سے یہاں سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

    عید کی تقریبات کے دوران لوگ زیادہ کھاتے ہیں یا نہیں اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ وہ افطار کہاں کرتے ہیں۔ ماہرین کا تجزیہ ہے کہ  ہوٹلز اور پارٹیز میں افطار کرنا یہ آپ کو اصل سے زیادہ بھوک دیتا ہے۔ آپ کو ہر چیز کا ذائقہ چکھنے کا شوق ہوتا ہے اور آپ بہت زیادہ کھانا کھاتے ہیں اور افطاری کا صحیح لطف اٹھائے بغیرہی آپ کا پیٹ بھر جاتا ہے۔

    عید

    عید کے کھانوں پر ثقافتی اثرات

    عید پرآپ جہاں بھی جائیں لوگ آپ کو زیادہ کھانے کو کہتے ہیں لیکن پیٹ آپ کا اپنا ہے فیصلہ بھی آپ ہی کریں گے اور بہت سے لوگ ایسے ہیں جنھیں عید پر اپنے پیٹ کو زیادہ کھانے سے روکنا مشکل لگتا ہے۔

    ماہرین کہتے ہیں کہ عید پر کھانے کی عادات میں ثقافتی اصول بھی کردار ادا کرتے ہیں۔ اس کا ہماری ثقافت سے بہت زیادہ تعلق ہے۔ تقریبات کے لیے بہت سارے دعوت نامے ہوتے ہیں اور بہت سے لوگ اپنے خاندان اور دوستوں کو بلا کر بار بی کیواور بھاری کھانوں کی پارٹیز وغیرہ کرتے ہیں۔ اکثر لوگ برا نہیں بننا چاہتے یہ سب ان کے آس پاس کے لوگ اور ثقافت ہے۔ ان کے لیے ان سب کے خلاف جانا بہت مشکل ہو سکتا ہے۔

    مرہم ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیۓ یہاں کلک کریں

    AndroidIOS

     

    Related

    avoid overeating on eid.urdu over eating
    Samra Nasir

      میں ثمرہ ناصر ، مرہم فیملی کا حصہ ہوں پیشے کے اعتبار سے تدریس سے وابستہ ہوں مگر اس کے ساتھ ساتھ میڈیکل کے شعبے سے گہری دلچسپی کے سبب فارغ وقت میں اسی شعبے میں ریسرچ کر کے اپنی معلومات دوسرے لوگوں کے ساتھ بلاگ کی صورت میں شئیر کرتی ہوں ۔

      Related Posts

      رائس بران آئل کے 9 حیرت انگیز صحت کے فوائد

      August 7, 2022

      کالے انگور کھانے کی5 اہم طاقتور وجوہات کیا ہیں؟

      August 6, 2022

      CaC 1000 Plus – Uses, Benefits, Side effects, Price and More

      August 5, 2022

      Comments are closed.

      View Posts by Categories
      • Brain Issues
      • Cancer Causes and Prevention
      • Childrens Health
      • Chronic Conditions
      • COVID19
      • Dental Health
      • Diet & Nutrition
      • Eyesight Issues
      • Fitness & Exercise
      • Hair Care
      • Health News
      • Healthy Lifestyle
      • Heart Health
      • MARHAM Features
      • Men’s Health
      • Mental Well-Being
      • Nail Care
      • News
      • Pain Management
      • Pakistan Healthcare System
      • Skin Care
      • Sonology
      • Stomach Issues
      • Telemedicine
      • Urdu
      • Video Channel
      • Weight Loss & Obesity
      • Women's Health
      Read More
      • What is Cardiology in Pakistan
      • What is Dentistry in Pakistan
      • What is Dermatology & Cosmetology in Pakistan
      • What is Diet & Nutrition in Pakistan
      • What is Endourology in Pakistan
      • What is ENT: Everything You Need to Know
      • What is Gastroenterology: Everything You Need to Know
      • What is Gynaecology and Obstetrics
      • What is Hepatology: Everything You Need to Know
      • What is Homeopathy in Pakistan
      • What is Internal Medicine in Pakistan
      • What is Laparoscopic & Bariatric Surgery
      • What is Maternal Fetal Medicine: Everything You Need to Know
      • What is Nephrology
      • What is Oncology in Pakistan
      • What is Ophthalmology: Everything You Need to Know in 2021
      • What is Orthopedic: Everything You Need to Know in 2021
      • What is Pathology in Pakistan
      • What is Pediatrics in Pakistan
      • What is Physiotherapy in Pakistan
      • What is Psychiatry & Psychology in Pakistan
      • What is Pulmonology in Pakistan
      • What is Radiology in Pakistan
      • What is Rheumatology in Pakistan
      • What is Urology in Pakistan
      • What is Vascular Surgery in Pakistan
      Facebook Twitter Instagram Pinterest
      © Copyright @ 2015-2022 Marham Medicare Pvt. Ltd. - All Rights Reserved

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.

       

      Loading Comments...
       

      You must be logged in to post a comment.