کیا آپ نے کبھی غلطی سے یا انجانے میں ایسا کھانا کھایا ہے جو خراب ہو گیا ہو یا اس کی میعاد یعنی ایکسپائر ختم ہونے کی تاریخ گزر گئی ہو؟ یہ جاننا ضروری ہے کہ ایسا کرنے سے عام طور پر فوڈ پوائزننگ یا کھانے سے پیدا ہونے والی بیماریاں ہو سکتی ہیں۔
روچیکا جین، دہلی کی چیف کلینیکل نیوٹریشنسٹ بتاتی ہیں کہ، پیک شدہ کھانوں کی میعاد ختم ہونے کے تھوڑی دیر بعد کھائی جائے تو ان سے کم خطرہ لاحق ہو سکتا ہے، جبکہ ڈیری مصنوعات یا گوشت کی ایکسپائری ختم ہونے کے بعد یہ مصنوعات تیزی سے خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں۔
اگر کھانے کی ایکسپائری ختم ہوگئی ہے اور اس تاریخ سے آگے کھانے کو کھانا فوڈ پوائزننگ یا دیگر صحت کے خطرات کا باعث بن سکتا ہے۔ یہ جاننے کے لیے پڑھیں کہ اگر آپ غلطی سے خراب کھانا کھاتے ہیں تو کیا کرنا چاہیئے؟ اگر آپ کے ساتھ بھی کبھی ایسا ہو تو فوری ماہر ڈاکٹر کے مشورے کے لیے مرہم کی ویب سائٹ پہ رابطہ کرسکتے ہیں یا باآسانی 03111222398 پہ کال بھی کرسکتے ہیں۔
کھانے کی ایکسپائر ختم ہونے پہ کیوں خطرناک ہوجاتا ہیں؟
جب کھانا اپنی میعاد ختم ہونے کی تاریخ سے گزر جاتا ہے، تو یہ بیکٹیریا کی نشوونما، مولڈ کی پیداواریا کیمیکل شامل ہونے کی وجہ سے کھانا غیر محفوظ ہو سکتا ہے۔ ایکسپائر ہونے والے کھانے کا استعمال نقصان دہ بیکٹیریا جیسے سالمونیلا، ای کولی، یا لیسٹیریا پیدا ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے جو کہ ہاضمے کے خرابی کا باعث بن جاتا ہے، جس کی وجہ سے صحت کے مختلف پریشان کن مسائل پیدا ہوجاتے ہیں۔
ایکسپائر کھانے کے استعمال سے پیش آنے والے خطرات
طبی ماہرین کے مطابق ایکسپائر غذاؤں میں زہریلا مواد پیدا ہو جاتا ہے جسے کھانے کے بعد انسان بہت سی بیماریوں میں گھِر سکتا ہے جیسے کہ فوڈ پوائزننگ وغیرہ شامل ہیں۔ ایکسپائر کھانے کے استعمال سے پیش آنے والے خطرات درج ذیل ہیں۔
۔1 فوڈ پوائزننگ کی علامات میں متلی، الٹی، اسہال، پیٹ میں درد، بخار اور شدید صورتوں میں پانی کی کمی اور اعضاء کا سکڑنا شامل ہے۔
۔2 ایسی غذا کا استعمال الرجک کے ردِ عمل کا بھی سبب بن سکتا ہے جیسے کہ سانس کے مسائل، سر درد اور سنگین صورتوں میں اعصاب میں تناؤ وغیرہ شامل ہے۔
۔3 ڈبوں میں بند کھانا استعمال کی تاریخ گزر جانے کے بعد رنگ یا خوشبو بدلے یا نہ بدلے اس میں نقصان دہ کیمیکلز کی موجودگی ضرور بڑھ جاتی ہے جس کی وجہ سے اس کا استعمال صحت کی بہت سی تکلیف کا باعث بن سکتا ہے۔
اگر آپ ایکسپائر کھانا کھاتے ہیں تو کیا کرنا چاہیئے؟
اگر آپ نے غلطی سے معیاد ختم شدہ کھانا کھا لیا ہے، تو یہاں کچھ ایسی تجاویز ہیں جن پر عمل کرنا ضروری ہے،
پرسکون رہیں
ایسی صورتحال گھبرانا آپ کی مدد نہیں کرے گا۔ ایک گہرا سانس لیں اور اندازہ لگائیں کہ آپ کو کیسا محسوس ہورہا ہے اور مدد کے لیے کسی کو پکاریں۔
علامات جاننے کی کوشش کریں
فوڈ پوائزننگ یا الرجک رد عمل کی علامات کے لیے خود کو جانچنے کی کوشش کریں۔ اس حالت کی علامات میں متلی، الٹی، اسہال، پیٹ میں درد، بخار، سر درد، یا چکر آنا شامل ہو سکتے ہیں۔
پانی پیئیں
ہائیڈریٹڈ رہیں۔ پینے کا پانی زہریلے مادوں کو باہر نکالنے اور فوڈ پوائزننگ کی علامات کو دور کرنے میں بہت مدد کر سکتا ہے۔
فوری طبی مشورہ حاصل کریں
اگر آپ کو شدید علامات کا سامنا ہے یا اگر آپ اپنی صحت کے بارے میں فکر مند ہیں تو فوری طور پر طبی امداد حاصل کریں۔ ایک ڈاکٹر آپ کی مخصوص صورتحال کی بنیاد پر صحیح رہنمائی فراہم کر سکتا ہے۔
باقی کھانے کو ضائع کر دیں
اگر آپ کو شبہ ہے کہ آپ نے جو کھانا کھایا ہے وہ آپ کی تکلیف کا سبب ہے، تو مزید استعمال سے بچنے کے لیے بقیہ حصے کو ضائع کر دیں۔
طبی ماہرین کے مطابق کھانے کی میعاد ختم ہونے کی تاریخ گزر جانے کے بعد اس میں مخلتف اقسام کے جراثیم اور بیکٹیریا جنم لے لیتے ہیں یا کیمیائی تبدیلیوں کی وجہ سے یہ کھانا غیر محفوظ ہوجاتا ہے۔ اس لیے بہتر ہے کہ کسی بھی کھانے کو اس کی ایکسپائر کی تاریخ گزرنے سے پہلے ہی استعمال کیا جائے۔