چہرے کی چربی بعض افراد میں پیدائشی طور پر ہوتی ہے جب کہ بعض افراد میں وزن میں اضافے کی صورت میں جہاں جسم کے دوسرے حصوں پرگوشت چڑھتا ہے اسی طرح سے چہرے کے بھی مختلف جگہوں پر گوشت چڑھ جاتا ہے۔
چہرے پر چربی کے چڑھنے کے بعد سب سے بڑا مسئلہ یہ ہوتا ہے انسان جسم کے مختلف حصوں کی چربی کو تو ایکسرسائز سے کم کر لیتا ہے مگر چہرے کے معاملے میں یہ نہیں ہو سکتا ہے اس وجہ سے چہرے کی چربی کو کم کرنا ایک مشکل ترین عمل ثابت ہوتا ہے اور اکثر افراد اس میں ناکام بھی ہو جاتے ہیں۔
Table of Content
۔ 1 چہرے کی چربی کی وجوہات۔
چہرےکی چربی کی سب سے بڑی وجہ موٹاپا ہے ۔ اس موٹاپے کے باعث اکثر افراد کا چہرہ گوشت سے بھرجاتا ہے اس دوران ان کے چہرے کی گالوں کی ہڈیاں چربی کے سبب غائب ہو جاتی ہیں جس کی وجہ سے شکل بدل سی جاتی ہے ۔ اور سخت ترین ڈائٹنگ اور ایکسرسائز کے باوجود یہ چربی غائب نہیں ہوتی ہے اور ساری محنت بےکار ہو جاتی ہے۔
۔ 2 چہرے کی چربی کو کم کرنے والی ورزشیں۔
ویسے تو حسن دیکھنے والی کی نگاہ میں ہوتا ہے مگر خوبصورت چہرے کے لیۓ گالوں کی ہڈیوں کا مناسب انداز میں ابھرا ہوا ہونا ضروری ہے، جس کو واضح کرنے کے لیۓ یہ آسان ترین ورزشیں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔
۔ 1 جبڑے کی حرکت۔
۔ 1 چیک بون کو واضح کرنے کے لیۓ نچلے جبڑے کو منہ کو کھولتے ہوۓ نیچے کی جانب لٹکا دیں ۔ اس کے بعد اس کو اس طرح کھینچیں کہ اس کا تناؤ گالوں کی ہڈیوں تک جاۓ اور دس سیکنڈ تک اس کو اسی طرح رہنے دیں۔
۔ 2 اس کے بعد اس طرح سے دن میں کئی بار کریں اس سے چہرے کی چربی تیزی سے پگھلتی ہے اور چہرے کی شیپ بہتر ہوتی ہے۔
۔ 2 مسکرائیں اور حسین تر ہو جائیں۔
مسکراتے چہرے تو سب ہی کو اچھے لگتے ہیں لیکن چہرے کی مسکراہٹ چہرے کو حسین بناۓ اس کا طریقہ آج ہم آپ کو بتائيں گے۔
۔ 1 چہرے کی ایکسرسائز کے لیۓ ہونٹوں کو زور سے بند کر لیں اور مسکرائیں ۔ اس مسکراہٹ کو دس سیکنڈ تک جاری رکھیں۔
۔ 2 یہ عمل دن میں کئی بار کریں اس طرح سے ایک جانب تو موڈ اچھا ہو جائے گا، جب کہ دوسری جانب اس سے چہرے کی فاضل چربی پگھل کر خوبصورتی میں اضافہ کرنے کا باعث بنتی ہے ۔
۔ 3 یہ چہرے کی چربی کو پگھلا کر گالوں کی ہڈیوں کو واضح کرنے کا یہ ایک بہترین طریقہ ہے۔
۔ 3 ایکس اور او بنائیں۔
چہرے کی فالتو چربی کو دور کرنے کےلیۓ یہ ایک آسان مشق ہے ۔ انگریزی حروف ایکس اور او کہنے کی مشق اس حوالے سے بہترین ہوتی ہے۔ اس کے لیۓ بار بار منہ سے یہ لفظ ادا کریں۔ دن بھر میں دس بار یہ مشق کریں جس سے چہرے کی چربی تیزی سے کم ہو گی۔
۔ 4 زبان کی مدد سے کی جانے والی مشق۔
اس مشق کو کرنے کے لیۓ اپنی زبان کو منہ سے باہر نکالیں اور کوشش کریں کہ اپنی زبان سے اپنی تھوڑی کو چھو سکیں ۔اس پوز میں دس سیکنڈ تک رہیں اور اس کےبعد زبان کو اندر کر لیں یہ مشق دن میں کم از کم دس بار کریں۔
۔ 5 گالوں کے اوپری عضلات کی مشق۔
اس بار باری کھلکھلا کر ہنسنے کی ہے، یعنی اس طرح منہ کھول کر مسکرائيں کہ پورے دانت نظر آئیں اور اس طرح سے گالوں کے اوپر والے عضلات پر دباؤ پڑتا ہے اس مشق کو دن میں دس بار کریں اس طرح سے گالوں کی ہڈیاں واضح ہوتی ہیں اس کے ساتھ ساتھ چہرے کی چربی بھی کم ہوتی ہے اور چہرہ پتلا اور پرکشش ہو جاتا ہے۔
۔ 6 مچھلی کی طرح شکل بنانا۔
اگر آپ اس بات کی خواہشمند ہیں کہ چہرے کے تمام عضلات کی ورزش کر کے چہرے کو متناسب بنائيں تو اس صورت میں یہ آپ کے لیۓ ایک بہترین ورزش ہو سکتی ہے۔ اس کے لیۓ منہ کو مچھلی کی انداز میں سکیڑ لینا ہے اور دس سیکنڈ تک اس حالت کو برقرار رکھیں اس طرح سے چہرے کے تمام مسلز ایک خاص حالت میں آجاتے ہیں اس مشق کو بھی دن میں دس بار کریں۔
۔ 7 منہ میں ہوا بھرنا۔
چہرے کی فالتو چربی کو کم کرنے کے لیۓ یہ بھی ایک بہترین مشق ہے۔ اس کو کرنے کےلیۓ منہ میں ہوا بھر لیں اور ہونٹوں کو بند کر کے ایک گال سے دوسرے گال تک منتقل کریں اور اس حالت کو پانچ سیکنڈ تک برقرار رکھیں اور اس کے بعد اس عمل کو دن میں کم از کم دس بار دہرائیں۔
چہرے کی خوبصورتی کے لیۓ یہ کچھ مشقیں اگر روزانہ کی جائيں تو اس میں بمشکل دس سے پندرہ منٹ خرچ ہوں گے مگر اس کو کرنے سے چہرہ خوبصورت اور متناسب ہو جاۓ گا ۔
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں پہ کلک کریں۔
Android | IOS |
---|---|
![]() | ![]() |